اس فون میں ۵۰؍میگا پکسل کا مین کیمرہ دیا گیا ہے لیکن ٹیلی فوٹو کیمرہ ۲۰۰؍میگا پکسل کا ہے،۱۶؍جی بی ریم کے ساتھ ۵۱۲؍جی بی اسٹوریج ہے۔
EPAPER
Updated: January 13, 2025, 11:54 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
اس فون میں ۵۰؍میگا پکسل کا مین کیمرہ دیا گیا ہے لیکن ٹیلی فوٹو کیمرہ ۲۰۰؍میگا پکسل کا ہے،۱۶؍جی بی ریم کے ساتھ ۵۱۲؍جی بی اسٹوریج ہے۔
ویوو ایکس ۲۰۰؍پرو آخر کار جاری کردیا گیا ہے اور اس میں وہ تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں جو کہ ایک سال قبل جاری ہونے والے شاندار ایکس ۱۰۰؍ پرومیں درکار تھیں۔اس میں بھی ۲۰۰؍میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو لینس استعمال کیا گیا ہےجو اسے ویوو کا بہترین کیمرے والا اسمارٹ فون بناتا ہے۔ ایکس ۲۰۰؍ میں صرف عمدہ خصوصیات ہی استعمال نہیں کی گئی ہیں بلکہ قیمت کے معاملے میں بھی یہ شاندار ہے۔
رنگ اور قیمت
ہندوستان میں ویوو فی الحال ایک عمدہ اسمارٹ فون مینوفیکچرر ہے جس اس کی عمدہ وائی اور ٹی سیریز کے فون کی مرہون منت ہے۔ دیگر فون کمپنیوں کے برخلاف ویوو ہمیشہ پریمیم فون پیش کرتا رہا ہے۔ اس کا ایکس ۲۰۰؍ٹائٹینم گرے اور کاسموس بلیک رنگوں میں دستیاب ہے۔حالانکہ اس کی قیمت ۹۴؍ہزار ۹۹۹؍ روپے ہےلیکن آئیے دیکھتے ہیں کہ کیا اس میں اسی مناسبت سے خصوصیات بھی موجود ہیں؟
ڈیزائن
ڈیزائن کی مناسبت سے یہ ایکس ۱۰۰؍ پرو کا بڑا بھائی نظر آتا ہے لیکن اس میں چند خصوصیات کا اضافہ کیا گیا ہے۔حالانکہ اس کا وزن زیادہ یعنی ۲۲۸؍گرام ہے لیکن یہ پکڑنے میں آسان ہے۔اس میں آگے کی جانب اسکرین ہی چھایا ہوا ہے جس میں پنچ ہول کیمرہ دیا گیا ہے۔پیچھے کی جانب بڑے سے دائرے میں کیمرے دیئے گئے ہیںاس پر ’زیئس‘ کا نام لکھا ہے جس سے یہ منفرد ہوجاتا ہے۔
ڈسپلے
اس میں ۶ء۷۸؍انچ کی امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے اور اس میں روشنی بھی بھرپور رکھی گئی ہے۔براہ راست سورج کی روشنی میں بھی اس کی روشنی آئی فون ۱۶؍پرو میکس اور گوگل پکسل ۹؍پرو سے زیادہ ہوتی ہے۔ ویوو نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فون میں آگے کی جانب آرمر گلاس استعمال کیا گیا ہےجو اس کے سابقہ فون سے ۱۱؍گنا زیادہ مضبوط ہے۔اس میں آنکھوں کے تحفظ کے اسمارٹ فیچر استعمال کئے گئے ہیں۔
ہارڈ ویئر
اس فون میں میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۹۴۰۰(۳؍این ایم) پروسیسر استعما کیا گیا ہے۔ روز مرہ کے تمام کام اس میں انتہائی آسانی سے ہوجاتے ہیںپھر چاہے وہ برائوزنگ ہو، اسکرولنگ یا اسٹریمنگ ہو۔ اس کے علاوہ کینوا یا فوٹو شاپ میں تصویر کی ایڈیٹنگ جیسے کام بھی آسانی سے ہوجاتے ہیں۔
اس کے علاوہ اس میں زوردار لائوڈ اسپیکر بھی پیش کئے گئے ہیں جس سے آوازایک میڈیم سائز کے روم میں بھر جاتی ہے۔اس کے علاوہ اس میں الٹراسونک ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے جسے پر لطف بنانے کیلئے کئی طرح کے اینیمیشن موجود ہیں۔اس کے علاوہ اس میں فیس ان لاک کا فیچر بھی دیا گیاہے۔
سافٹ ویئر
اس فون میں اینڈرائڈ ۱۵؍کی بنیاد پر بنایا گیا فن ٹچ او ایس۱۵؍ استعمال کیاگیا ہے۔ اس میں ۴؍سال تک اینڈرائیڈ آپریکٹنگ سسٹم کو اپڈیٹ کرنے اور ۵؍سال تک سیکوریٹی اپڈیٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اس میں اے آئی کے فیچر بھی پیش کئے گئے ہیں جیسے کہ اے آئی نوٹ اسسٹ،اے آئی کی مدد سے سگنل کو بڑھانے والا ٹول، اے آئی اسکرین ٹرانسلیشن،اے آئی ٹرانسکرپٹ اسسٹ،ویوو لائو کال ٹرانسلیشن اور کسی چیز کو تلاش کرنے کیلئے اس کے گرد دائرہ بنانے کی خصوصیت بھی اس میں دی گئی ہے۔
کیمرے
کیمرے کے معاملے میں یہ ایک عمدہ فون ہے جس میں پرائمری کیمرہ ۵۰؍میگا پکسل کا سونی کا کیمرہ ہے ، اس کے علاوہ الٹرا وائڈ اینگل کیلئے ۵۰؍میگا پکسل کا سینسر دیا گیا ہے جبکہ ٹیلی فوٹو کیلئے ۲۰۰؍میگا پکسل کا لینس استعمال کیا گیا ہے جس میں پی ڈی اے ایف اور او آئی ایس کی خصوصیت بھی شامل ہے۔ اس کےعلاوہ سیلفی کیلئے آگے کی جانب ۳۲؍میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔ویوو نے دعویٰ کیا تھا کہ اس میں پہلی مرتبہ ۲۰۰؍ میگا پکسل کا زیئس اے پی او ٹیلی فوٹو کیمرہ استعمال کیا گیا ہے۔
ڈسپلے ۶ء۷۸؍انچ
پروسیسر میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۹۴۰۰(۳؍این ایم)
ریم ۱۶؍جی بی ریم
اسٹوریج ۵۱۲؍جی بی
آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ ۱۵؍ کی بنیاد پر فن ٹچ او ایس ۱۵؍
کیمرے ۵۰؍،۵۰؍،۲۰۰؍میگاپکسل،۳۲؍ سیلفی
بیٹری ۶؍ہزار ایم اے ایچ