• Wed, 20 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شائومی کا ریڈ می ۱۳؍سی ۵؍جی موبائل میں کوئی بڑی خوبی نہیں

Updated: May 13, 2024, 9:59 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس کا بنیادی فون ۱۰؍ہزار ۴۹۹؍روپے میں دستیاب ہے لیکن اس میں محض۴؍جی بی ریم اور ۱۲۸؍جی بی اسٹوریج ہے، کیمرہ بھی عمدہ نہیں۔

Items found in boxes can be viewed. Photo: INN.
بکس میں ملنے والی اشیاء دیکھی جاسکتی ہیں۔ تصویر: آئی این این۔

شائومی کا ریڈ می ۱۳؍سی آپ کو عمدہ ۵؍جی تجربہ کے ساتھ عمدہ ڈیزائن اور ایک اچھی بیٹری لائف فراہم کرتاہے۔ اس کے ساتھ ہی اس میں بڑا ڈسپلے بھی دیا گیا ہے جبکہ اس میں زیادہ چیزیں سما سکتی ہیں۔ اس کا ڈیزائن نہ صرف اسٹائلش ہے بلکہ اس پر دھول اور پانی کے چھپاکے کا بھی کوئی اثر نہیں ہوتا۔ اس طرح ریڈمی ۱۳؍سی ۵؍جی کو ان افراد کیلئے ایک بہترین فون قرار دیا جاسکتاہے جو بنیادی فون سے اسمارٹ فون کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں کیوں کہ اس کی قیمت بھی انتہائی کم ہے جسے کوئی بھی خریدسکے۔ 
قیمت:شائومی ریڈ می ۱۳؍سی کی ابتدائی قیمت ۱۰؍ہزار ۴۹۹؍ روپے ہے۔ اتنی کم قیمت پر آپ کو ۴؍جی بی ریم اور ۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج ملتا ہےجو کہ بنیادی سطح کا ہارڈ ویئر ہےحالانکہ ۱۲۸؍جی بی کا اسٹوریج کافی ہےاس کے علاوہ دوسرامتبادل آپ کو ۶؍جی بی ریم کا بھی دستیاب ہے جو محض ۱۱؍ہزار ۹۹۹؍روپے میں مل جاتا ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ اس میں ایک اور متبادل موجود ہے جس میں ۸؍جی بی ریم اور ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج بھی ملتا ہے لیکن اس کی قیمت ۱۳؍ہزار ۹۹۹؍ روپے ہے۔ 
 ڈیزائن: شائومی ۱۳؍ سی ۵؍جی دیکھنے میں پتلا ہے اس میں آپ کو سیکھی لکیریں اور فلیٹ سائڈ دیکھنے کو ملتے ہیں۔ فون کاپیچھے کا پینل پولی کاربونیٹ سے بنایا گیا ہے جبکہ اس کا فریم اور چیسس بھی اسی مٹیریل سے بنایا گیا ہےلیکن یہ دیکھنے میں کافی مضبوط نظر آتا ہے۔ فون میں ۶ء۷۴؍انچ کا ڈسپلے ہے اور پانی کی بوند کی شکل کا نوچ دیاگیا ہے تاکہ سیلفی کیمرہ لگایا جاسکتے۔ 
پریمیم فون جب اتنا بڑا ڈسپلے دیتے ہیں تواس کے کنارے بہت ہی باریک ہوتے ہیں جس سےفون کا مجموعی سائز زیادہ نہیں ہوتالیکن چونکہ یہ ایک سستا فون ہے اس لئے اس میں اس بات کا خیال نہیں رکھا گیا ہے اور چوڑے بیزل دیئے گئے ہیں اس اس فون کو ایک ہاتھ سے استعمال کرنا تھوڑا مشکل ہوتا۔ ۱۹۲؍ گرام وزر بھی اس کا زیادہ ہے لیکن سائز کے حساب سے زیادہ بھی نہیں ہے۔ 
اسپیسی فکیشن:اس فون میں میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۶۱۰۰؍پلس ایس او سی والاپروسیسر استعمال کیا گیا ہے۔ یہ چپ سیٹ گیمنگ کو ذہن میں رکھ کر نہیں بنایا گیا ہے لیکن اس سے روزمرہ کے کام ضرور آسانی سے کئے جاسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ اس میں وائی فائی، بلیوٹوتھ ۵ء۳؍، جی پی ایس بھی دیا گیا ہے۔ اس فون میں ۵؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جسے ۱۰؍واٹ فاسٹ چارجگن کی سہولت دی گئی ہے۔ اس فون میں مائکروایس ڈی کارڈ کے ذریعہ اسٹوریج کو ایک ٹی بی تک بڑھانے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں فنگر پرنٹ ریڈر بھی دیا گیا ہے۔ 
سافٹ ویئر: اس میں اینڈرائڈ ۱۳؍پر مبنی ایم آئی یو آئی ۱۴؍ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگرسافٹ زیادہ نہیں دیئے گئے جیسے کہ دیگر فون میں غیر ضروری سافٹ ویئر ڈال کر دیئے جاتے ہیں۔ اس میں کچھ چیزیں دہری ہیں جیسے کہ ویب برائوزر کروم اور اوپیرا دیئے گئے ہیں، گیلری کیلئے بھی گیلری اور فوٹوز ہیں فائل منیجر کیلئے بھی فائل منیجر اور گوگل فائلز دیئے گئے ہیں۔ 
ڈسپلے: اس میں ۶ء۷۴؍انچ کا ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے لیکن وہ اتنا شارپ نہیں ہے جتنا کہ اس قیمت میں دستیاب دیگر فون میں ہوتے ہیں۔ اس کی پرفارمنس ٹھیک ٹھاک ہے۔ اس کا ڈسپلے کمرے کے اندر کافی برائٹ نظر آتاہے لیکن باہر سورج کی روشنی میں یہ زیادہ برائٹ نظر نہیں آتا۔ 
کیمرہ :اس میں پیچھے ویسے تو ۵۰؍میگا پکسل اور ۰ء۰۸؍ میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ آگے کی جانب ۵؍میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دستیاب ہے۔ اس کے ۵۰؍میگاپکسل کیمرے سے دن کی روشن میں کھینچے گئے فوٹو میں زیادہ تفصیل اور شارپ نیس نظر نہیں آتی۔ کسی بھی منظر میں اس کی تفصیل دکھائی نہیں دیتی۔ ایچ ڈی آر سسٹم بھی اچھا کام نہیں کرتا۔ ۲؍ایکس ڈجیٹل زوم سے تصویر مزید خراب ہوجاتی ہے۔ زیادہ تر تصویریں پینٹنگ جیسی نظر آتی ہیں۔ ۵؍میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ بھی زیادہ اچھا نہیں ۔ 

چپ سیٹ       میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۶۱۰۰؍پلس
ریم                ۴؍ جی بی، ۶؍جی بی اور۸؍جی بی
اسٹوریج        ۱۲۸؍ اور ۲۵۶؍ جی بی
ریزولیوشن    ۷۲۰x۱۶۰۰؍پکسل 
بیٹری           ۵۰۰۰؍ایم اے ایچ
چارجنگ        ۱۰؍ واٹ فاسٹ چارجنگ 
ڈسپلے          ۶ء۷۴؍انچ 
کیمرے         ۵۰؍، اور۰ء۰۸؍میگا پکسل، سیلفی کیلئے ۵؍

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK