غصہ ور کردار پر مبنی ایک ایسی مسالا فلم جس میں تمام لوازمات کو شامل کیا گیا ہے، کچھ مناظر اتنے عمدہ طریقے سے نہیں فلمائے گئےجو متاثر کریں۔
EPAPER
Updated: September 21, 2024, 12:12 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
غصہ ور کردار پر مبنی ایک ایسی مسالا فلم جس میں تمام لوازمات کو شامل کیا گیا ہے، کچھ مناظر اتنے عمدہ طریقے سے نہیں فلمائے گئےجو متاثر کریں۔
یدھرا (Yudhra)
اسٹار کاسٹ:سدھانت چترویدی، راگھو جویال، مالویکا موہنن، گجراج رائو، رام کپور، راج ارجن، شلپا شکلا، شریش شرما
ڈائریکٹر :روی ادیاور
رائٹر:فرحان اختر، اکشت گھلڈیال، شریدھر راگھون
پروڈیوسر:فرحان اختر، رتیش سدھوانی، سچن اگروال، سوربھ کھنڈیلوال، قاسم جگمگیا، دھیمنت راڈیا
میوزک:شنکر مہادیون، لوئے مینڈونسا، احسان نورانی
سنیماٹوگرافی:جے اوجھا
ایڈیٹنگ:تشار پاریکھ
پروڈکشن ڈیزائن:روپن سوچک
ریٹنگ: ***
روی، جنہوں نے سری دیوی اسٹارر مام کی ہدایت کاری کی ہے، اب ایک خالص ایکشن فلم یدھرا لے کر آئےہیں۔ اس ڈرامے میں بہت سارے ایکشن کے ساتھ رومانس، ڈانس، گانا، دھوکہ دہی، پولیس کی بدعنوانی اور انتقام جیسے پہلو شامل ہیں۔ سریدھر راگھون کی لکھی ہوئی یدھرا کی کہانی میں یہ تمام مسالے موجود ہیں۔ تاہم بعض جگہوں پر یہ زیادہ یا کم ہونے کی وجہ سے بے ذائقہ ہو گئے ہیں۔
فلم کی کہانی
کہانی یدھرا (سدھانت چترویدی)کوسمندری جہاز پر گولی لگنے سے شروع ہوتی ہے۔ وہیں سے اس کے ماضی کی پرتیں کھلنے لگتی ہیں۔ نارکوٹکس بیورو میں کام کرنے والے اس کے ایماندار والد اور والدہ ایک حادثے میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اس کی پرورش اس کے والد کے قریبی دوست اور ساتھی کارتک راٹھوڑ (گجراج راؤ) نے کی ہے۔ رحمٰن صدیقی (رام کپور) جو ان کے والد کے قریبی دوست ہیں، یدھرا کے ساتھ بیٹے کی طرح برتاؤ کرتے ہیں۔ رحمان کی بیٹی نکہت (مالویکا موہنن) اور یدھرا بچپن سے دوست ہیں۔
یدھراکی طبیعت بچپن سے ہی بہت کم گو مزاج کی ہے۔ جب وہ غصے میں آتاہےتو وہ اپنا آپاکھو دیتا ہے۔ خطرے سے کھیلنے کی یدھرا کی عادت کو دیکھ کر، رحمن نے اسے پونے میں نیشنل کیڈٹ ٹرینی اکیڈمی(این سی ٹی اے)میں داخل کرایا تاکہ اس کا غصہ کم ہو۔ نکہت پونےمیں ہی میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ایک واقعہ کی وجہ سےیدھرا کا کورٹ مارشل ہوا ہے۔ رحمن نے یدھرا کو بتایا کہ اس کے والدین کسی حادثے میں نہیں بلکہ ایک سازش کے تحت مارے گئے تھے۔ تب بھی یدھرا اپنے قاتلوں کے بارے میں کچھ نہیں پوچھتا۔ رحمان اسے جیل سے ملک کا سب سے بڑامنشیات کا نیٹ ورک چلانے والےفیروز (راج ارجن) کے قریب جانے کا راستہ فراہم کرتا ہے تاکہ ڈرگ مافیا کا صفایا کرنے کے اپنے والد کے نامکمل مشن کو مکمل کیا جا سکے۔ یدھرا اپنے مشن میں کامیاب ہے۔ جیل سےنکلنےکے بعد، یدھرا نے اپنے دشمن کو اپنے راستے سے ہٹا کر فیروز کا اعتماد جیت لیا۔ فیروز کا بیٹا شفیق (راگھو جوئیل) یدھرا کو پسند نہیں کرتا۔ یدھرا رحمان کو منشیات کی ایک بڑی کھیپ کے بارے میں معلومات دیتا ہے۔ اس کے بعد اس کا رحمان سے رابطہ ختم ہو جاتا ہے۔ وہاں سے کہانی حال میں آتی ہے۔ یدھرا کیسے زندہ رہتا ہے؟ رحمان کے لاپتہ ہونے کی وجہ کیا ہے؟ یدھرا کے ماضی سے فیروز کا کیا تعلق ہے؟ یدھرا کے والدین کے اصل قاتل کون ہیں ؟ کارتک کی حقیقت کیا ہے؟ ایسے کئی سوالوں کے جواب فلم میں مل جائیں گے۔
ہدایت کاری
روی ادھیاورکی ہدایت کاری میں بننے والی یدھرا کی کہانی بکھری ہوئی ہے۔ کہانی شروع سے بہت تیزی سے آگے بڑھتی ہے، لیکن آپ خودکو کرداروں سے جڑاہوا محسوس نہیں کرتے۔ یدھرا ایک بار بھی اپنے والدین کے بارے میں جاننے کی کوشش کیوں نہیں کرتا؟ یدھرا کے ڈرگ مافیا سکندر کو قتل کرنے کا واقعہ بچکانہ ہے۔ فیروز اتنا خطرناک دکھائی نہیں دیتا جتنا اسے دکھایا گیاہے۔ فیروز اور یدھرا کے درمیان تصادم کے مناظر اتنے متاثر کن نہیں ہیں کہ آپ انہیں دیکھتے رہیں۔
اداکاری
پہلی بار ایکشن اوتار میں آنے والے سدھانت چترویدی نے یدھراکی غصیلی شخصیت کو بہت اچھے طریقے سے پیش کیا ہے۔ وہ ورزش کرتے ہوئےاچھے لگتے ہیں۔ یہ جنوبی ہند کی اداکارہ مالویکا موہنن کی پہلی خالصتاً کمرشل ہندی فلم ہے۔ تاہم اس سے قبل وہ ماجد مجیدی کی فلم بیونڈ دی کلاؤڈ میں اپنی اداکاری کیلئے داد وصول کر چکی ہیں۔ یہاں، ان کے حصے میں رومانس، باہمی جھگڑوں اور محبت کی لڑائی کے مناظرکے ساتھ تھوڑا سا ایکشن ہے، جس میں وہ متاثر کرتی ہیں۔ رام کپور اپنے کردار کے لیے بہترین کاسٹنگ ہیں۔ فیروز کے کردار میں راج ارجن کے کردار کو مزیدڈراؤنا بنانے کی ضرورت تھی۔
نتیجہ
گزشتہ دنوں اینیمل اور کل جیسی فلموں کے بعد اب یہ ایک اور ایکشن فلم سامنے آئی ہے۔ اگر آپ بھی ایسی ہی زبردست ایکشن فلم دیکھنا پسند کرتے ہیں تو یہ فلم آپ دیکھ سکتے ہیں۔