مولانا شوکت علی روڈ پر واقع اس ہوٹل میں دہلی کے پکوانوں کے علاوہ توے پر بنائی جانے والی مختلف ڈشیز اورسزلر پکوان مشہور ہیں
EPAPER
Updated: July 07, 2023, 1:29 PM IST | Muhammad Habib | Mumbai
مولانا شوکت علی روڈ پر واقع اس ہوٹل میں دہلی کے پکوانوں کے علاوہ توے پر بنائی جانے والی مختلف ڈشیز اورسزلر پکوان مشہور ہیں
ممبئیمیں جہاں کہیں دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں سے تعلق رکھنے والےافراد مقیم ہیں،زیادہ تر دہلی کا ذائقہ تلاش کرتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ اگر کوئی شخص ایک مرتبہ بھی دہلی کا ذائقہ چکھ لے توآئندہ اسے ہی حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔اسی کوشش کے تحت مختلف مقامات پر دہلی کے ذائقہ کے ساتھ ہوٹل کھولے جاتے ہیں۔گرانٹ روڈ کےمولانا شوکت علی روڈ پر ایسا ہی ایک ہوٹل ’ذائقہ دربار‘ کے نام سےموجود ہے۔آئیے آج ہم اس ہوٹل کے پکوانوں کے تعلق سے جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
دہلی کےپکوانوں کیلئے مشہور اس ہوٹل میں چائنیز،کبسہ اور سزلر بھی دستیاب ہیں۔چائنیز پکوان تو آج کل ہر کسی کی پسند بن چکے ہیں اس لئےیہ اپنے مینو میں رکھنا ہر ہوٹل کی مجبوری بن گئی ہے جبکہ عربی پکوان کبسہ بھی آج کل کافی مقبول ہورہا ہے اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ کبسہ کھانے کی خواہش کا اظہار کرتے نظر آتےہیں اس لئے کبسہ رائس بھی آج آپ کو متعددہوٹلوں میں مل جائے گا۔ان میں چکن مغلائی کبسہ، چکن چلی کبسہ،چکن شیزوان کبسہ،چکن ملائی کبسہ ،چکن برہ کبسہ،چکن سیخ کبسہ اور چکن ٹکہ کبسہ یہاں ملتا ہے۔
یہاں کے مشہور پکوانوں میں توے پر بنائی جانے والی کئی ڈشیز موجود ہیں ۔یہاں کی سب سے زیادہ مشہور ڈشیز میں چکن برہ، افغانی چکن ملائی ٹکہ، چکن سیخ،کریم توا چکن، ذائقہ اسپیشل توا کے کئی پکوان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کی تندوری روٹی بھی بہت مشہور ہے جو کافی نرم ہوتی ہے جسے آپ ایک دن رکھ کر بھی کھاسکتے ہیں۔
سزلر دراصل ایک دھواں دار ڈش ہوتی ہے جس میں کثیف دھواں خارج ہوتا ہے اور اس دھوئیں کی وجہ سےہی اس کا ذائقہ دوبالا ہوجاتا ہے۔ سزلر کے تحت دراصل پلیٹ کو تندور میں رکھا جاتا ہے اور پھر گرما گرم پلیٹ میںمکھن اورگریوی ڈالا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس میں سے دھواں نکلنے لگتا ہے۔
مختلف قسم کے سزلرز میںشامل چکن شنگھائی سزلر میں مختلف قسم کی شملہ مرچ یعنی سرخ پیلی اور ہری رنگ کی شملہ مرچ کاٹ کر ڈالی جاتی ہےاس کے علاوہ بے بی کارن اور مشروم وغیرہ بھی ڈالا جاتا ہے۔