• Wed, 01 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

۲۰۲۴ء: عام بول چال کے وائرل الفاظ

Updated: December 29, 2024, 12:37 PM IST | Mumbai

انسٹاگرام کا کیپشن ہو یا یوٹیوب کا شاٹ، ٹک ٹاک ہو یا لنکڈ اِن، سبھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ الفاظ ایک ’’ٹرینڈ‘‘ کے تحت انٹرنیٹ کا حصہ بنتے ہیں اور کچھ ہی عرصے میں غائب ہوجاتے ہیں۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

دورِ حاضر میں ہر عمر کا فرد اسمارٹ فون پر گھنٹوں ’’اِسکرولنگ‘‘ کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اب ایسے لوگوں کو ’’کول‘‘ کہا جاتا ہے جو تیزی سے وائرل ہونے والے ’’سلینگ‘‘ یعنی عام بول چال میں استعمال ہونے والے الفاظ کا درست اور تیزی سے استعمال کرتے ہیں۔ یہ الفاظ مہذب گفتگو میں استعمال نہیں ہوتے مگر انٹرنیٹ کی دنیا میں ان کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے۔ انسٹاگرام کا کیپشن ہو یا یوٹیوب کا شاٹ، ٹک ٹاک ہو یا لنکڈ اِن، سبھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ الفاظ ایک ’’ٹرینڈ‘‘ کے تحت انٹرنیٹ کا حصہ بنتے ہیں اور کچھ ہی عرصے میں غائب ہوجاتے ہیں۔ ان کالموں میں جانئے ۲۰۲۴ء کے وائرل سلینگ الفاظ کے بارے میں :
Demure (ڈی میور): عام طور پر لڑکیوں اور خواتین کیلئے استعمال ہوتا ہےمگر تمام خواتین کیلئے نہیں بلکہ ان کے لئے جو شرمیلی، کم گو اور شائستہ خیال کی جاتی ہیں۔ 
Pookie (پو‘کی): بہترین دوست کو پیار سے بلانے کیلئے یہ لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ چونکہ یہ ’’کیوٹ‘‘ محسوس ہوتا ہے اس لئے لوگ اپنے بہترین دوستوں کو اب ’’پوکی‘‘ بلاتے ہیں۔ 
Mogging (موگنگ): اس کا معنی ہے جسمانی خوبصورتی کے اعتبار سے کسی سے بہتر نظر آنا، خاص طور پر اپنے حریف سے۔ 
Delulu (ڈِی لولو): یہ انگریزی زبان کے لفظ Delusional کا مخفف ہے، یعنی اپنی خیالی یا فرضی دنیا میں رہنا۔ 
Brat (بریٹ): بُرے برتاؤ والا شخص جسے کوئی پسند نہ کرتا ہو۔ مگر انٹرنیٹ کی دُنیا نے جین زی کیلئے اسے مثبت لفظ بنادیا ہے، جسے اس انداز میں استعمال کیا جاتا ہے کہ لوگ اپنے بُرے برتاؤ پر شرمندہ نہیں ہوتے بلکہ فخر محسوس کرتے ہیں۔ 
Cheugy (چو‘گی): اس کا معنی ہے شائستہ انداز میں کسی چیز کو فرسودہ یا گھٹیا کہنا یا باور کرانا۔ اسی کیلئے یہ لفظ استعمال ہوتا ہے۔ 
Beige Flag (بیج فلیگ): کسی ایسے شخص کو کہا جاتا ہے جو ضروری کام کرنا بھول جاتا ہو، خاص طور پر معشوق کیلئے۔ 
Roman Empire (رومن ایمپائر): کوئی ایسی چیز جو آپ کے ذہن سے نہ نکل رہی ہو اور آپ اس کے بارے میں مسلسل سوچ رہے ہوں، اسے رومن ایمپائر کہتے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ قدیم ’’رومی سلطنت‘‘ نہیں ہے۔ جین زی نے اس کا مفہوم بدل دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK