• Mon, 20 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کلیان: ایک کروڑ ۴۳؍ لاکھ روپے سے زائد کا مسروقہ سامان ان کے مالکان کو لوٹایا گیا

Updated: January 10, 2025, 10:53 AM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan

ڈپٹی پولیس کمشنر (ڈی سی پی ) زون ۳ ؍کے تحت ۷ ؍پولیس اسٹیشنوں میں ہوئی چوری کی وارداتوں کے بعد ایک کروڑ ۴۳ ؍لاکھ روپے کا مسروقہ سامان برآمد کرکے انہیں ان کے اصل مالکان کو واپس کردیا گیا۔

Police officers returning stolen property to a man. Photo: INN
پولیس افسران ایک شخص کو اس کا مسروقہ سامان لوٹاتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

ڈپٹی پولیس کمشنر (ڈی سی پی ) زون ۳ ؍کے تحت ۷ ؍پولیس اسٹیشنوں میں ہوئی چوری کی وارداتوں کے بعد ایک کروڑ ۴۳ ؍لاکھ روپے کا مسروقہ سامان برآمد کرکے انہیں ان کے اصل مالکان کو واپس کردیا گیا۔ مہاراشٹر پولیس کے یوم تاسیس پر ۲ ؍جنوری سے ۸ ؍جنوری کے درمیان ریزنگ ڈے منایا گیا۔ اس موقع کی مناسبت سے ایڈیشنل پولیس کمشنر سنجے جادھو، اسسٹنٹ پولیس کمشنر پولیس گیانیشور چوہان، ڈی سی پی اتل جھینڈے اور اے سی پی کلیان جی گھیٹے کی موجودگی میں چوروں سے برآمد کئے گئے ۹۱ ؍موبائل فون، سونے کے ۳۸؍ زیورات، ۳۰ ؍دوپہیہ اور چار پہیہ گاڑیاں اصل مالکان کو واپس کی گئیں۔ 
 ڈی سی پی زون ۳؍کے تحت آنے والے ۷ ؍پولیس اسٹیشنوں میں شکایت درج کرانے والے افراد کو اے پی ایم سی میں واقع سائی نندن ہال میں بلایا گیا تھا۔ یہاں پولیس افسران کے ہاتھوں شہریوں کو ان کا سامان لوٹایا گیا۔ اس موقع پر شہریوں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ 
 ایڈیشنل پولیس کمشنر سنجے جادھو کے مطابق کل ایک کروڑ ۴۳ ؍لاکھ ۳۷ ؍ہزار ۸۹۰ ؍روپے مالیت کا سامان اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح کی چوری ہونے پر اس کی شکایت پولیس اسٹیشن میں ضرور درج کرانی چاہئے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK