• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

افسانچہ: احساسِ ندامت

Updated: November 28, 2023, 12:45 PM IST | Momina Khatoon | Mumbai

ناعمہ اپنے شوہر کے ساتھ خریداری کرنے کے لئے مال جا رہی تھی۔ وہ بہت خوش تھی۔ وہاں پہنچ کر اس نے خوب شاپنگ کی پھر کینٹین میں بیٹھ کر پیزہ کھایا کافی پی۔ اب وہ بہت تھک گئی تھی۔ اس کے شوہر یاور نے کہا کہ اب گھر چلتے ہیں۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

ناعمہ اپنے شوہر کے ساتھ خریداری کرنے کے لئے مال جا رہی تھی۔ وہ بہت خوش تھی۔ وہاں پہنچ کر اس نے خوب شاپنگ کی پھر کینٹین میں بیٹھ کر پیزہ کھایا کافی پی۔ اب وہ بہت تھک گئی تھی۔ اس کے شوہر یاور نے کہا کہ اب گھر چلتے ہیں۔ لیکن گھر بہت دور تھا ٹیکسی سے ایک گھنٹے کا راستہ تھا اور ناعمہ کو واش روم جانا تھا۔ واش روم انڈر گراؤنڈ تھا جس میں خودکار زینہ ٗلگا ہوا تھا۔ ناعمہ نے یاور سے کہا، ’’مجھے واش روم جانا ہے، تم شاپنگ بیگ لے کر میرا انتظار کرو۔ مَیں ابھی آتی ہوں ۔‘‘ وہ یہ کہہ کر چلی گئی۔
 جب خود کار زینے کے پاس پہنچی تو ایک عورت اس سے التجا کر رہی تھی کہ مجھے کسی طرح زینے سے نیچے پہنچا دو۔ میں کھڑی نہیں ہوسکتی ہوں اور میں انتظار میں ہوں کہ کوئی مجھے پکڑ کر نیچے پہنچا دے۔ اس کا اللہ بھلا کرے گا لیکن ناعمہ جلدی میں تھی اس نے اَن سنی کردی اور خود کار زینے سے واش روم چلی گئی۔ پھر جب وہ واپس آئی تو دیکھا کہ وہ عورت اسی طرح سب سے التجا کر رہی ہے اور ہر کوئی نظر انداز کرکے چلا جا رہا ہے۔ اس نے پہلے سوچا کہ اس کو پہنچا دیتی ہوں لیکن اسے یاور کا خیال آنے لگا کہ وہ دیر سے میرا انتظار کر رہے ہوں گے۔ کوئی نہ کوئی تو اسے لے جائیگا۔ یہ سوچ کر وہ یاور کے پاس گئی اور پھر دونوں گھر کی طرف روانہ ہو گئے۔
 گھر پہنچ کر اس نے کپڑے تبدیل کئے، وضو کیا اور نماز بڑھی پھر بستر ٘پر لیٹ گئی لیکن اسے بار بار اس عورت کا خیال آ رہا تھا کہ پتہ نہیں اسے کوئی لے گیا یا نہیں ؟ سوچ سوچ کر اس کی نیند غائب ہوچکی تھی اور اسے خود پر غصہ بھی آ رہا تھا کہ اگر تھوڑی دیر صبر کر لیا ہوتا اور اس وہاں تک پہنچا دیا ہوتا تو اللہ بھی خوش ہوتا۔ مرنے کے بعد اللہ تعالیٰ سوال کرے گا کہ تم نے اس کی کوئی مدد نہیں کی تو مَیں کیا جواب دوں ۔ حساسِ ندامت کے سبب وہ پوری رات بے چین رہی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK