• Fri, 31 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ٹرمپ کی کارروائی نے این فرینک کی یاد تازہ کردی

Updated: January 28, 2025, 10:46 PM IST | Washington

امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کی غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی نے ایک مرتبہ پھر لوگوں کے ذہنوں میں این فرینک کی یاد تازہ کردی ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے این فرینک کی مقبول زمانہ ڈائری ’’ڈائری آف اے ینگ گرل‘‘ کے جملے استعمال کر کے ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

جرمنی کی ۱۵؍ سالہ فنکارہ این فرینک کے کہے گئے الفاظ امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ کے امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن کونکال کر اپنے ملک واپس بھیجنے کے فیصلے کے نفاذ پر پورے اترتے ہیں۔ این فرینک نے اپنی ڈائری، جس کیلئے وہ آج دنیا بھر میں مشہور ہیں، ’’ڈائری آف اے ینگ گرل‘‘میں لکھا تھا کہ ’’ حالات انتہائی مشکل ہیں۔ غریب لوگوں کو ان کے گھروں سے نکال دیا جارہا ہے۔ خاندانوں کوعلاحدہ کردیا جارہا ہے۔ مرد، خواتین اور بچے ، سب جدا ہوگئے ہیں۔ بچے جب اسکول سے گھر پر آتے ہیں تو انہیں معلوم پڑتا ہے کہ ان کے والدین غائب ہوچکے ہیں۔‘‘ 

یاد رہے کہ این فرینک نے ہٹلر کے ذریعے یہودیوں پر مظالم کے درمیان اپنی یہ ڈائری قلمبند کی تھی۔ متعدد افراد نے این فرینک کی ڈائری ، جو انہوں نے ڈچ زبان میں ۱۳؍جنوری ۱۹۴۳ءکولکھی تھی، میں لکھے گئے جملوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ پر غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ٹرمپ کی کارروائی کی مخالفت کی ہے۔۸۱؍ سال بعد پھر این فرینک کی ڈائری میں لکھے گئے الفاظ آج کے حالات سے مناسبت رکھتے ہیں۔ این فرینک نے ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈس کے ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں ایک خفیہ مقام پریہ ڈائری لکھی تھی جوہر زمانے کے انسانی حالات کی ترجمانی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: پہلی مرتبہ بجلی کی قیمت میں کمی کی تجویز لیکن’ فکسڈ چارج‘ میں اضافہ ہوگا

ایک صارف نے دوسرے صارف کے ذریعے شیئر کئے گئے این فرینک کے جملوں پر جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’یہ آج کا سین انتونیو ہے، جہاں گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور 

تیسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’’این فرینک کے اہل خانہ نے امریکہ میں پناہ کی مانگ کی تھی لیکن ان کی یہ مانگ ٹھکرا دی گئی تھی۔ اگر یہ مانگ قبول کر لی جاتی تو این فرینک آج ۹۵؍ سال کی ہوتی۔ یہ مشورہ تارکین وطن اور پناہ گزین مخالف افراد کیلئے ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: دہلی کی ایک عدالت کا وکیل کی شکایت پررعنا ایوب کے خلاف شکایت درج کرنے کا حکم

خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب ہولوکاسٹ میں لکھی گئی این فرینک کی ڈائری کے لفظوں کامقابلہ حالیہ زمانے کے حالات سے کیا جارہا ہے۔جب ٹرمپ نے پہلی مرتبہ اول آفس میںقدم رکھا تھا اور امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ ایجنٹس کویہ حکم جاری کیا تھا کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن افراد پر کریک ڈاؤن کریں تب بھی این فرینک کے لفظوں نے اپنا راستہ خود تلاش کر لیا تھا۔ نازی کے ایک کیمپ میں این فرینک کی موت ہوئی تھی جبکہ ان کے والد اپنے خاندان میں محفوظ رہنے والےو احد شخص تھے۔۲۰۲۵ء کے پہلے ماہ میں نازی دور کے حالات ایک مرتبہ پھر لوگوں کے ذہنوں میں نمایاں ہوگئے ہیں جن میں ایلون مسک کا ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں نازی سلامی کا اشارہ بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK