• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پرانی کار فروخت کرنے سے قبل ان اقدامات پرعمل سے فائدہ ہوگا

Updated: May 28, 2022, 12:33 PM IST | Agency | Mumbai

پرانی کار فروخت کرنا آسان کام نہیں ہوتا۔ اگر آپ بھی اپنی پرانی کار کو اچھی قیمت پر فروخت کرنا چاہتےہیں تو درج ذیل باتوں کا آپ کو خیال رکھنا چاہئے۔ 

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

پرانی کار فروخت کرنا آسان کام نہیں ہوتا۔ اگر آپ بھی اپنی پرانی کار کو اچھی قیمت پر فروخت کرنا چاہتےہیں تو درج ذیل باتوں کا آپ کو خیال رکھنا چاہئے۔ 
رپیئرنگ ضروری ہے
 کار فروخت کرنے سے پہلے آپ کو اپنی گاڑی کی حالت اور کیفیت معلوم کرلینی چاہئے۔ کار میں کہیں بھی دھول مٹی دکھائی دے یاپھر گاڑی کے اندر کوئی خرابی ہوتو اسے وقت سے پہلے صاف صفائی کرواکر ٹھیک کروالیں۔جب آپ کی گاڑی بہتر حالت میں ہوتی ہے تو خریدار اسے خریدنے میں زیادہ وقت نہیں لیتا۔ اسلئے گاڑی کی سروسنگ کروالینی چاہئے تاکہ جب گاہک اسے آزمائشی طور پر چلائے تو اسے کسی بھی طرح سے کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو۔
سروس ہسٹری بتائیں
 اگر آپ کی کار خریدنے کے لئے کوئی متمنی خریدار آئے تو اسے اپنی گاڑی کی ہسٹری ضروری بتادیں۔ تاکہ گاڑی پر اس کا بھروسہ مزید پختہ ہو۔ سروس ہسٹری سے یہ پتہ لگتا ہےکہ گاڑی کی کتنی سروسنگ ہوئی ہے۔
گاڑی کےدستاویز مکمل رکھیں
 اپنی پرانی گاڑی کو فروخت کرنے سے قبل اس کے مکمل دستاویز یکجا رکھیں۔ بنا ء پیپر ورک کی کار کوئی بھی گاہک خریدنا نہیں چاہتا۔ کیونکہ اگر ایسا ہو تو پھر گاہک کے دماغ میں کئی اندیشے آتے ہیں۔ جیسے گاڑی کا چالان تو نہیں کٹا ہے، گاڑی کا مالک کون ہے؟ گاڑی کا انشورنس ، پالیوشن، پینڈنگ چالان سب فائنل ہے یا نہیں۔ اس لئے آپ گاڑی کو فروخت کرنے سے قبل اس کا پیپر ورک مکمل رکھیں۔
ریسرچ کے بعد قیمت طے کریں
 آپ کی گاڑی کتنے کلومیٹر چلی ہے، اس کی مارکیٹ ویلیو کیاہے، وہ کتنی بہتر حالت ہے میں اس طرح کی تمام چیزوں کو جاننے کے بعد اپنی گاڑی کی قیمت طے کریں۔ اپنی گاڑی کی قیمت اس کے مینٹیننس کی بنیاد پر اور ڈیلر کی قیمت کے حساب سے طے کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK