• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انڈین اکنامک سروس (آئی ای ایس) امتحان میں۲؍مسلم خاتون امیدوارکامیاب

Updated: March 05, 2024, 1:10 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

۱۸؍ کامیاب امیدواروں میں دہلی کی یسریٰ انیس نے ۷؍واں اورممبئی کی شبینہ یعقوب نے۱۴؍واں رینک حاصل کیا۔

Shabina Yaqoob. Photo: INN
شبینہ یعقوب۔ تصویر : آئی این این

یو پی ایس سی کے ذریعہ منعقدہ انڈین اکنامک سروسیز(آئی ای ایس) کے کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ اس کا امتحان پاس کرنے والے امیدوار مرکزی حکومت کے ۵۵؍سے زیادہ محکموں اور وزارتوں میں اہم ذمہ داری ادا کرتے ہیں۔ یہ حکومت ہند کی ایک انتہائی ماہر اور پیشہ ورانہ خدمات ہیں جو اقتصادی تجزیہ، پالیسی کے مجوزہ مشوروں اور سفارشات کو پورا کرتی ہے۔ آئی ای ایس کے امتحان کوہندوستان میں ایک مشکل ترین امتحان مانا جاتا ہے کیونکہ درخواست دہندگان کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے جو محدود نشستوں کیلئے امیدوارہوتے ہیں۔ اس امتحان میں ہزاروں طلبہ ہر سال شرکت کرتے ہیں۔ 
 گزشتہ سال کے امتحان کا نتیجہ بالآخر جنوری میں ظاہر کیا گیا جس میں ۱۸؍طلبہ کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں ۲؍مسلم لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

یسریٰ انیس۔ تصویر: آئی این این

یسریٰ انیس( دہلی) نے۷؍ واں اور شبینہ یعقوب( ممبئی) نے ۱۴؍ واں رینک حاصل کیا ہے۔ شبینہ یعقوب نے دسویں جماعت تک کرلا( ممبئی) کی ایم ای ایس اردو میڈیم اسکول سے تعلیم حاصل کی ہے فی الوقت وہ ایس آئی ایس ای کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس، سائن (ممبئی) میں بحیثیت لیکچرار خدمات انجام دے رہی ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK