انجن آئل کارکے لئے بڑی اہمیت رکھتا ہے ۔یہ دیکھا جاتا ہے کہ عموماً بیشتر لوگوں کو انجن آئل کے متعلق زیادہ علم نہیں ہوتا۔
EPAPER
Updated: December 05, 2020, 3:18 AM IST | Mumbai
انجن آئل کارکے لئے بڑی اہمیت رکھتا ہے ۔یہ دیکھا جاتا ہے کہ عموماً بیشتر لوگوں کو انجن آئل کے متعلق زیادہ علم نہیں ہوتا۔
انجن آئل کارکے لئے بڑی اہمیت رکھتا ہے ۔یہ دیکھا جاتا ہے کہ عموماً بیشتر لوگوں کو انجن آئل کے متعلق زیادہ علم نہیں ہوتا۔ بہت سے موٹر کار کے مالک اس باعث فکر مندرہتے ہیں کہ انہیں کون سا انجن آئل استعمال کرنا چاہئے۔ کون سے آئل کے استعمال سے انجن کی لائف بڑھ سکتی ہے۔ فی الوقت ہندوستان میں ۳؍ طرح کے آئل استعمال کئے جاتے ہیں ۔ جن کے بارے میں ہم اس مضمون میں آپ کوتفصیلی معلومات فراہم کررہے ہیں ۔
انجن آئل میں ایڈیٹیوز کا استعمال
انجن آئل کو اثر دار بنانے کے لئےآئل بنانے والی کمپنیاں اس میں الگ الگ قسم کے ’ایڈیٹیوز‘ کا استعمال کررہی ہیں ۔انجن کے تیل میں اینٹی فومنگ ایجنٹ، زِنک ، فاسفورس اور کچھ سلفر مالیکول ایسڈ ملائے جاتے ہیں ۔ یہ سبھی انجن کے حصوں کے درمیان گھساؤ اور آکسیرچ کے اثر کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں ۔
سِنتھیٹک انجن آئل
جدید انجن آئل اب پہلے سے زیادہ ریفائنڈ ہوتے ہیں ح، یہی وجہ ہے کہ سنتھیٹک انجن آئل کے فائدے زیادہ ہوتے ہیں ۔ سنتھیٹک آئل دیگر آئل کے موازنہ میں زیادہ دیرپا ہوتے ہیں ۔ یہ تھوڑا گاڑھا بھی ہوتا ہے ۔ اسی باعث یہ انجن میں پِسٹن کے گھساو کو کم کردیتا ہےا ور ا س کے استعمال سے انجن کی زیادہ پاور کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
سیمی سنتھیٹک انجن آئل
ہم جانتے ہیں کہ عام منرل آئل سنتھیٹک انجن آئل کے موازنہ میں کافی سستا ہوتا ہے۔ اسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے مینوفیکچررس نے منرل اور سنتھیٹک انجن آئل کے درمیان ایک توازن بنانے کیلئے سیمی سنتھیٹک کو پیش کیا۔ اس آئل میں ۳۰؍ فیصد زیادہ سنتھیٹک تیل کے ایک مرکب کا استعمال کیاجاتا ہے۔ جو لاگت کم کرنے کے ساتھ ساتھ صارف کی جیب پر بھی اثر نہیں ڈالتا۔