• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستانی کمپنی کی الیکٹرک بائیک لانچ

Updated: December 13, 2019, 6:06 PM IST | New Delhi

نئی اسٹارٹ اپ الیکٹریکل وہیکل کمپنی الیکٹرک موٹرس نے اپنے پہلے ۳؍ نئے الیکٹرک اسکوٹر اور ایک نئی الیکٹرک بائیک ہندوستان میں لانچ کی ہے۔

ہندوستانی کمپنی کی الیکٹرک بائیک اور اسکوٹر لانچ۔ پی ٹی آئی
ہندوستانی کمپنی کی الیکٹرک بائیک اور اسکوٹر لانچ۔ پی ٹی آئی

 نئی دہلی (ایجنسی): نئی اسٹارٹ اپ الیکٹریکل وہیکل کمپنی الیکٹرک موٹرس نے اپنے پہلے ۳؍ نئے الیکٹرک اسکوٹر اور ایک نئی الیکٹرک بائیک ’رسالہ‘ ہندوستان میں لانچ کی ہے ۔ کمپنی نے اپنی رینج میں ۳؍ نئے اسکوٹر میں ’پولو، ڈربی اور پولو پونی‘ اور ایک الیکٹرک بائیک کو شامل کیا ہے۔ معلوم ہوکہ تینوں ہی اسکوٹروں کے ۲؍الگ الگ قسم کے ماڈل لانچ کئے گئے ہیں جن کی بیٹری استعداد مختلف ہے۔موٹر بائیک ایولیٹ واریئر ۷۲؍ وولٹ اور ۴۰؍ اے ایچ کی لیتھیم آئن بیٹری دی گئی ہے اور ۳؍ کے ڈبلیو کی الیکٹرک موٹر دی گئی ہے۔ اس بائیک کی رفتار ۶۰؍کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ سنگل چارج پر ۵۰؍ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK