• Tue, 26 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سردیوں میں موئسچرائزر خریدتے وقت ان باتوں کا دھیان رکھیں

Updated: November 26, 2024, 2:01 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

چہرے کی خوبصورتی کو قائم رکھنے کے ساتھ روکھے پن سے بچنے کے لئے سردیوں میں بیوٹی پروڈکٹس کا انتخاب کرتے وقت آپ کو کچھ باتوں کا دھیان رکھنا چاہئے۔ یہاں موئسچرائزر کی بات ہو رہی ہے۔

A moisturizer with SPF helps protect the skin from damage during this season. Photo: INN
اس موسم میں جلد کو نقصان سے بچانے میں ایس پی ایف والا موئسچرائزر مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ تصویر : آئی این این

چہرے کی خوبصورتی کو قائم رکھنے کے ساتھ روکھے پن سے بچنے کے لئے سردیوں میں بیوٹی پروڈکٹس کا انتخاب کرتے وقت آپ کو کچھ باتوں کا دھیان رکھنا چاہئے۔ یہاں موئسچرائزر کی بات ہو رہی ہے۔ جہاں گرمیوں میں پسینے سے آپ کے پروڈکٹ نکل جاتے ہیں اس لئے واٹر پروف پروڈکٹ کی ضرورت ہوتی ہے، وہیں سردیوں میں ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے سب سے زیادہ پریشانی روکھے پن کی ہوتی ہے۔ اس لئے کسی بھی پروڈکٹ کو خریدتے وقت اس بات کا دھیان رکھنا چاہئے۔ اس کے علاوہ بھی کئی ایسی چیزیں ہیں جن کو آپ کو سردیوں میں موئسچرائزر خریدتے وقت خیال رکھنا چاہئے:
ہائیڈریٹنگ موئسچرائزر
 سرد موسم میں روکھے پن کی پریشانی کافی بڑھ جاتی ہے۔ اس لئے آپ ایسے موئسچرائزر کا انتخاب کریں جو تیل پر مبنی ہو۔ ساتھ ہی اس میں Hyaluronic Acid ہو۔ اس سے آپ کی جلد اچھی طرح موئسچرائز ہوگی اور روکھا پن ختم ہوگا۔ اگر آپ کی جلد آئلی ہے تو پانی پر مبنی موئسچرائزر کا استعمال کریں۔
ایس پی ایف موجود ہو
 گرمیوں کی طرح اس موسم میں بھی سن اسکرین کافی ضروری ہوتا ہے۔ مگر کئی بار سردیوں میں ہم اسے استعمال کرنا بھول جاتے ہیں۔ اس موسم میں جلد کو نقصان سے بچانے میں ایس پی ایف والا موئسچرائزر مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ اس لئے سردیوں میں ہمیشہ ایس پی ایف ۳۰؍ والا موئسچرائزر استعمال کریں۔
جلد کی حساسیت کا خیال رکھیں
 حساس جلد کی مالک خواتین کو اس موسم میں زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لہٰذا آپ کو اپنی جلد کا خیال رکھتے ہوئے موئسچرائزر کا انتخاب کرنا چاہئے۔ ایسے موئسچرائز لیں جن میں قدرتی اجزاء یا اینٹی آکسیدنٹس موجود ہوں۔
 سردیوں میں روکھنے پن سے بچنے کے لئے نہانے سے پہلے اور بعد میں موئسچرائزر لگائیں۔ اس کے بعد رات میں سوتے وقت بادام تیل کو استعمال کریں۔ اس کے علاوہ جلد کی نمی کو برقرار رکھنے کے لئے نیچرول کلینزر مثلاً دودھ کا استعمال کریں۔ اسے ایک کاٹن میں لے کر چہرے کو اچھی طرح پونچھ کر دھو لیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK