• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پردے خریدنے سے قبل چند باتیں جان لیں

Updated: December 13, 2023, 12:18 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

پردے کمرے کی شان بڑھاتے ہیں ۔ کھلتے رنگ کمرے کی خوبصورت میں چار چاند لگا دیتے ہیں۔ کسی کمرے کے رنگ اور ساخت یا سجاوٹ کو بدلنے یا نکھارنے کا سب سے آسان طریقہ کمرے کے پردے بدل دینا ہے۔

Curtains with different textures look good. Photo: INN
مختلف ساخت والے پردے اچھے لگتے ہیں۔ تصویر : آئی این این

پردے کمرے کی شان بڑھاتے ہیں ۔ کھلتے رنگ کمرے کی خوبصورت میں چار چاند لگا دیتے ہیں۔ کسی کمرے کے رنگ اور ساخت یا سجاوٹ کو بدلنے یا نکھارنے کا سب سے آسان طریقہ کمرے کے پردے بدل دینا ہے۔ پردوں کی سجاوٹ کرتے وقت اِن باتوں کا خیال رکھیں :
پردے لینے سے پہلے کمرے کے رنگ اور ساخت کا جائزہ لیں۔
اگر آپ خاموشی طبیعت کی مالکن ہیں تو پردے کیلئے ہلکے رنگ کا انتخاب کریں۔
اگر آپ پردوں میں گھر کی سجاوٹ کے ساتھ مماثلت چاہتی ہیں تو ایسے پردوں کو منتخب کریں ، جن کا رنگ دیوار کے رنگ سے تھوڑا گہرا ہو۔ عام طور پر بڑی بڑی ڈیزائن والے پردے ہر جگہ کیلئے موزوں نہیں ہوتے لیکن اگر کمرے کی سجاوٹ کے لئے ایسی ڈیزائن چاہتی ہیں تو ان کا استعمال کرکے کمرے کو اور خوبصورت بنا سکتی ہیں۔
مختلف ساخت والے پردے اچھے لگتے ہیں ۔ آپ لینن یا جوٹ کے پردوں کا استعمال بھی کرسکتی ہیں۔
آج کل دو لیئر والے پردوں کا فیشن ہے۔ آپ چاہیں تو ایک لیئر ٹشو کی اور دوسری لیئر کسی دوسری فیبرک کی لے کر دو لیئر والے پردے بنوا سکتی ہیں۔ ٹشو کی جگہ آپ نیٹ، جارجٹ یا وائل کا استعمال کرسکتی ہیں۔
پلیٹ والے پردے حالانکہ پرانا اسٹائل ہے لیکن آج بھی اچھا لگتا ہے۔ اس کے لئے آپ کو ہلکے کپڑے کا استعمال کرنا چاہئے۔ اگر آپ ہیوی فیبرک لیتی ہیں تو پردے کی پلیٹس ٹھیک نہیں بنیں گی۔ ایسے پردوں کے لئے ہلکے وزن والے فیبرک جیسے وائل، کاٹن، سلک یا وول مٹیریل منتخب کریں۔
آپ اپنے گھر پر خود بھی خوبصورت اور ڈیزائنر پردے بنا سکتی ہیں۔ اس کے لئے آپ اپنے گھر میں رکھی پرانی خوبصورت ساڑیاں ، پرانی چادریں یا دوپٹے کو جوڑ کر گھر کے لئے خوبصورت پردے بنا سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK