• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

انوکھی بیٹری ایجاد جو توانائی کے شعبے میں کارآمد ثابت ہوگی

Updated: September 27, 2023, 12:29 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

 امریکی یونیورسٹی سے وابستہ سائنسدانوں نے ایک ایسی بیٹری بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو توانائی کے ذخیرے اور قابلِ تجدید توانائی کی ٹیکنالوجی کے میدان میں  بڑی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔

Battery icon. Photo: INN
بیٹری کی علامتی تصویر۔ تصویر:آئی این این

امریکی یونیورسٹی سے وابستہ سائنسدانوں نے ایک ایسی بیٹری بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو توانائی کے ذخیرے اور قابلِ تجدید توانائی کی ٹیکنالوجی کے میدان میں  بڑی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔ یونیورسٹی آف سنسناٹی کے ریسرچرس کی ایجاد کردہ لیتھیم سے بنی ’ریڈوکس فلو بیٹری‘  شمسی اور پون چکی سے بنائی جانے والی توانائی (جہاں توانائی کے زیادہ بن جانے کی صورت میں ذخیرہ کیلئے بڑے پیمانے پر بیٹریوں کی ضرورت ہوتی ہے) کے لئے اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر جِمی جیئنگ کا کہنا تھا کہ توانائی کی پیداوار اور کھپت کبھی ایک جیسے نہیں ہوتے۔ اسلئے ایسے آلے کا ہونا ضروری ہوتا ہے جو وقتی طور پر توانائی کو ذخیرہ کر لے اور ضرورت کے وقت خارج کردے۔ اس نئے ڈیزائن میں اس جھلی کو ہٹا دیا گیا ہے جو بیٹری کے مثبت اور منفی اطراف کو علاحدہ کرتا ہے۔ یہ اس قسم کی بیٹری کے سب سے مہنگے پرزوں میں سے ایک ہوتا ہے اور اس کی پیداوار پہلے رک بھی چکی ہے۔ بغیر جھلی کی یہ بیٹری زیادہ والٹیج اور کثیف توانائی دے سکتی ہے جو بڑے پیمانے پر سبز توانائی کے آپریشنز مانگ کو کم لاگت میں پوری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK