• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بیچلر آف فائن آرٹس کے داخلہ امتحان کا اعلان،۱۲؍ویں کامیاب طلبہ کیلئے موقع

Updated: March 07, 2024, 9:40 AM IST | Mumbai

تخلیقی صلاحیتوں کے مالک طلبہ کے لئے یہ کورس کریئرکے کئی بہترین مواقع فراہم کرتا ہے۔انٹرنس امتحان کیلئے درخواست فارم پر کرنے کی آخری تاریخ۱۵ ؍مارچ۲۰۲۴ء

Education
تعلیم

آج آرٹی فیشیل انٹیلی جنس کے اس دور میں فائن آرٹس کے شعبے میں کریئر کے متلاشی امیدواروں کیلئے پیشہ ورانہ ترقی کیلئے بے حد مواقع موجود ہیں۔ بارہویں بعد بیچلر آف فائن آرٹس کورس ایک ایسا کورس ہے جس کے مکمل کرنے کے بعداس شعبے کے ماہرین روایتی تکنیکوں کونئی اورجدید طریقوں کے ساتھ جوڑ کر موجودہ دنیا کے آرٹ ورلڈ کو پیش کرتے ہیں۔ فائن آرٹس کے شعبے میں ڈرائنگ اور پینٹنگ، اسکلپچر، اپلائیڈ آرٹس، کمرشیل آرٹس، انٹیریئر ڈیزائننگ وغیرہ شامل ہیں۔ شعبہ فائن آرٹس کے زیادہ تر آرٹسٹ اپنے ہنر کے ساتھ کچھ دوسرے شعبے مثلاً کمرشیل آرٹس کی فیلڈ میں سرگرم عمل ہیں۔ 
ایم اے ایچ- اے اے سی -سی ای ٹی کیا ہے؟
 ریاست مہاراشٹر میں ڈائریکٹر آف آرٹس کی جانب سے بیچلر آف فائن آرٹس کے کورسیز میں داخلے کیلئے ہر سال انٹرنس امتحان 
 MAH-AAC-CET 2024   Govt of Maharashtra-(Applied Art and Crafts Common Entrance Test)
منعقد کیا جاتا ہے جس کے ذریعے درجِ ذیل کورس میں داخلہ ہوتا ہے :
کورس اور کالج کے نام
کورس کا نام : بیچلر آف فائن آرٹس (پینٹنگ، اسکلپ چر، میٹل ورک، ٹیکسٹائل ڈیزائن، انٹریئر ڈیزائن، سرامک ڈیزائن، اپلائیڈ ورکس)
کورس کی میعاد :۴؍سال
انٹرنس امتحان میں شرکت کیلئے اہلیت : بارہویں (کسی بھی فیکلٹی سے)۴۵؍فیصد مارکس کے ساتھ(۴۰؍فیصد ریزرو طلبہ کیلئے) بارہویں جماعت میں انگریزی مضمون ہونا ضروری ہے۔
کالجز : مہاراشٹر میں  گو رنمنٹ کے۴، گو رنمنٹ  ایڈیڈ کالجز۳۱ ،  جبکہ گورنمنٹ سے منظور شدہ ان ایڈیڈ کا لجز کی تعداد۱۷۲؍ ہیں ان میں بی ایف اے  کے علاوہ  دوسرے آرٹ ڈپلوماکو ر س شامل ہیں۔ بی ایف اے کورس کے لئے  مہا راشٹر میں صرف۸؍ کا لجز ہی ہیں جن میں تقریباً۱۸۰۰؍ نشستیں ہیں۔
کالجز کے نام :(۱) سر جے جے اسکول آف آرٹس، ڈاکٹر ڈی این روڈ، فورٹ، ممبئی- 1۔ فون:022- 22621652
کورس: بی ایف اے ان پینٹنگ ۳۰ ؍نشستیں،   بی ایف اے ان ٹیکسٹائل ڈیزائن  ۱۵؍نشستیں ،بی ایف اے ان انٹیر یئر ڈیکو ریشن ۱۵ ؍ نشستیں ،   بی ایف اے ان اسکلپچر۵ ؍نشستیں۔  بی ایف اے ان میٹل ورک  ۵؍ نشستیں،   بی ایف اے ان سیرا مکس ۵ ؍نشستیں۔    
(۲) سر جے جے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ آرٹس، ممبئی۱ ۔ 
فون:    (022 22621276) 
 بی ایف اے ان اپلائیڈ آرٹس۔۱۰۰ نشستیں۔
(۳) گورنمنٹ چترکلا مہا ودیالیہ، ناگپور  (0712 2224680)
بی ایف اے ان اپلائیڈ آرٹس۔۳۰ ؍ نشستیں، بی ایف اے ان پینٹنگ ۳۰؍  نشستیں
(۴) گورنمنٹ اسکول آف آرٹ، اورنگ آباد
فون:      (0240 2402525)
بی ایف اے ان اپلائیڈ آرٹس۔۳۵ ؍ نشستیں،  بی ایف اے ان پینٹنگ۱۵ ؍نشستیں ،  بی ایف اے ان ٹیکسٹا ئیل ڈیزائن  ۱۵ ؍ نشستیں
(۵) رچنا سنسد، کالج آج اپلائیڈ آرٹس اینڈ کرافٹس، پربھا دیوی، ممبئی   (022 24301024)۔  بی ایف اے ان اپلائیڈ آرٹس۔۶۰  نشستیں
(۶) بی ایس بھاندودکر کالج آف فائن آرٹس، سندھو درگ
فون :   (02363 275361)
 بی ایف اے ان اپلائیڈ آرٹس۔۶۰  نشستیں
(۷) ڈی وائے پاٹل آف کالج آف اپلائیڈ آرٹس، پونے
 ) (020 27657235, 27658496
بی ایف اے ان اپلائیڈ آرٹس۔۶۰  نشستیں
(۸) بھارتیہ ودیاپیٹھ کالج آف فائن آرٹس  (020 24371933)
 بی ایف اے ان اپلائیڈ آرٹس۔۶۰  نشستیں
انفارمیشن بروشر اور درخواست فارم
  بروشر ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔ برو شر میں دی گئی معلو مات کافی اہم ہے لہٰذا اس کا مطا لعہ ضروری ہے، انٹر نس امتحان کی مکمل تفصیلات بھی اسی میں دی گئی ہے۔
امتحان کی فیس
-۱وپن کیٹیگر ی کے امیدواروں کیلئے۱۹۰۰؍روپے
- ریزرو  امیدواروں کیلئے ۱۴۰۰ روپے
امتحان کب منعقد ہوگا؟
 ایم اے ایچ ۔اے اے سی ۔سی ای ٹی۲۰۲۴ء کا انعقاد مئی ۲۰۲۴ء میں کسی دن صبح۱۰؍ سے شام ۵؍بجے کے درمیان ہوگا۔ تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔
انٹرنس ٹیسٹ کا پیٹرن
   انٹر نس ٹیسٹ میں کل  ۳؍  پر یکٹیکل  پرچہ ہو ںگے ہر پرچہ  ۵۰ ؍ مارکس کیلئے   اور ایک تھیو ری کا پرچہ  ۴۰ ؍ مارکس کا ہوگا جس میں  معرو ضی سوالات ہوں گے۔ ( آبجیکٹیو ٹائپ)
پرچہ اول : ڈیزائن پریکٹیکل:  ۵۰  مارکس    صبح ۱۰ سے ساڑھے گیارہ۔ اس پرچہ میں امیدوار کی  دلچسپی کی جانچ ہوگی کہ  وہ کس طرح سے ڈیزائن کے مختلف فارمس کو دئیے گئے  علا قے میں  سجا کر   ڈیزائن بناتے ہیں۔
پرچہ دوم : آ بجیکٹ ڈرا ئنگ پر یکٹیکل:  ۵۰  مارکس  دوپہر بارہ سے ایک . اس پرچہ میں کو ئی مصنو عی  یا  قدرتی چیز امید وا ر کو دی جا ئے گی۔ اس کی ڈرائنگ بنانا ہو گا ۔  اس پرچہ میں امیدوار کی ڈرائنگ  ہنر کا ٹیسٹ  ہو گا۔
پرچہ سوم: میمری ڈرائنگ پر یکٹیکل: ۵۰ ؍مارکس  دوپہر  دو سے ساڑھے تین بجے۔ اس میں امیدوار کی میمری ڈرائنگ کی جانچ ہو گی۔
پرچہ چہارم :  آبجیکٹیو ٹائپ تھیو ری:  ۴۰  مارکس  دوپہرچار سے شام پانچ بجے تک ۔ یہ ایک تھیوری پیپر ہوگا ۔
امتحان کی تیاری ایسے کریں
 اس امتحان کی تیا ری کے لئے ضرو ری ہے کی امیدوار اپنی ڈرائنگ اور پینٹنگ کی ساری صلا حیتیں لگا دیں۔ انٹرمیڈیٹ اور ایلیمنٹری امتحان کے طرز کی تیا ری کی ضرورت ہے۔اپنا کچھ وقت مطا لعہ میں صر ف کریں۔ آرٹ، کرافٹ،ڈیزائن، رنگ  اور کمپوٹر گرافکس / کمپیو ٹر کی بنیا دی تعلیم کا مطا لعہ ضرو ری ہے۔ اس طرح سے اپنے آپ کو تیار کریں کہ آپ کی تخلیقی صلاحیتو ں کو بھر پور طریقے سے استعمال کر سکیں۔اگر ممکن ہو تو پروفیشنل کوچنگ کلاس کا بھی رُخ کیا جا سکتا ہے۔اس شعبے میں مزید کرئیر  کے مواقع اور امتحان کی تیاری کے سلسلے میں کاوش ٹیم کے اس شعبے کے فعال رکن سے تعاون حاصل کر سکتے ہیں، رابطے کے لئے  9029709501زبیر شیخ  کال کریں یا وہاٹس اپ کریں۔ 
 درخواست فارم پُر کرنے کی مدت ۲۹؍ فروری سے ۱۵مارچ ۲۰۲۴ ءتک بڑھا دی گئی ہیں۔
 ویب سائٹ:   www.cetcell.mahacet.org 

education Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK