• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آٹو ٹپس:کار سے لمبے سفر میں پریشانی و مشکل سے بچنا ہے تو ان مشوروں پر توجہ دیں

Updated: December 12, 2022, 9:50 AM IST | Sajan Chauhan | Mumbai

لمبے سفر کے دوران چار پہیہ گاڑیاں  ’اوورہیٹنگ‘ اور اس طرح کے کچھ مسئلوں سے دوچار ہوتی ہیں۔ اسی حوالے سے ہم کچھ نسخے پیش کررہے ہیں۔

 Auto Tips photo;INN
آٹو ٹپس تصویر :آئی این این

 لمبے سفر کے دوران چار پہیہ گاڑیاں  ’اوورہیٹنگ‘ اور اس طرح کے کچھ  مسئلوں  سے دوچار ہوتی ہیں۔ اسی حوالے سے ہم کچھ نسخے پیش کررہے ہیں۔ 
فلوڈ لیول : جس طرح   انسان کو پانی خوب پینا چاہیے، اسی طرح کار کو رواں انداز میں چلنے کیلئے فلوڈز (fluids) کی ضرورت ہوتی ہے۔ لمبے سفر پر نکلنے سے پہلے تمام فلوڈ لیولز اچھی طرح چیک کریں۔  ریڈی ایٹر میں’کولنٹ‘  کا لیول چیک کریں۔ ریڈی ایٹر میں کولینٹ کا کم ہونا کار کے ’ہیٹ اَپ‘ ہونے کا سبب بنے گا۔ اگر ضرورت ہو تو کولینٹ بھریں ۔ بریک فلوڈ کی بوتل چیک کریں کہ اس میں بریک آئل کی ضروری مقدار موجود ہے۔ ڈِپ اسٹک کا استعمال کرکے انجن آئل کا لیول چیک کریں۔ بہتر تو یہی ہے یہ مکمل بھرا ہونا چاہیے لیکن پھر بھی یہ ڈِپ اسٹک پر بالکل درمیان میں بھی ہو تو چلے گا۔ ساتھ ساتھ ٹرانسمیشن اور پاور اسٹیئرنگ فلوڈ کو بھی ضرور چیک کریں۔ 
 گاڑی کی بیٹری کی جانچ:اگر آپ کی کار میں بیٹری پرانی ہے تو بیٹری لوڈ ٹیسٹر یا ہائیڈرومیٹر کی مدد سے اسے چیک کریں۔ بیٹری کے ٹرمینل کو اچھی طرح صاف کریں تاکہ اس پر کوئی ’کوروژن‘ نہ رہ جائے۔ اس کام کیلئے  ہمیشہ سیفٹی گلوز کا استعمال کریں۔ یقینی بنائیں کہ ٹرمینل اچھی طرح ٹائٹ کیے گئے ہیں تاکہ کوئی اسپارکنگ نہ ہو۔ بیٹری کے تمام ڈھکن ایک، ایک کرکے کھولیں اور الیکٹرو لائٹ (بیٹری کا پانی) اچھی طرح چیک کریں۔ لیڈ پلیٹیں اچھی طرح الیکٹرولائٹ کے اندر ڈوبی ہوئی ہونی چاہئیں۔
بیلٹس: ٹائمنگ بیلٹ ایک ربڑ بیلٹ ہے جو کرینک شافٹ کو کیم شافٹ گھمانے میں مدد دیتی ہے۔ اگر ٹائمنگ بیلٹ ٹوٹ جائے تو انجن چلنا بند ہو جائے گا۔ اس سے انجن کو کافی نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔ ایسی کسی بھی صورت حال سے بچنے کیلئے  اسے بروقت تبدیل کریں۔ زیادہ تر کاروں میں ٹائمنگ بیلٹ بدلنے کا وقت۸۰؍ہزار کلومیٹرز ہے (مزید تفصیلات کیلئے آپ اپنی کار کا مینوئل ضرور دیکھیں)۔ سفر سے پہلے اسے دیکھیں۔ ایک اور بیلٹ ہوتا ہے جسے ایکسیسری ڈرائیو بیلٹ (سرپنٹائن بیلٹ، آلٹرنیٹر بیلٹ یا فین بیلٹ) بھی کہتے ہیں، جو ایئر کنڈیشننگ کمپریسر، میکانیکل پاور اسٹیئرنگ پمپ اور آلٹرنیٹر چلاتا ہے۔ ٹوٹنے کی صورت میں اس کے ذریعے ملنے والی پاور فوراً ختم ہو جائے گی۔اس کی  جانچ کریں۔
ٹائرکی جانچ: سفر پر نکلتے وقت گاڑی کے ٹائرز چیک کرلیں اور ان میں ہوا کا ضروری پریشر رکھیں۔
ایئر کنڈیشنر چیک کریں: کار چلانے سے پہلے ایئر کنڈیشنر چلا کر دیکھیں کہ وہ صحیح سے کام کر رہا ہے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK