• Sun, 26 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایک بار مکمل چارج ہونے پر ۵۰؍ سال تک کام کرنے والی انوکھی بیٹری تیار

Updated: January 18, 2024, 5:44 PM IST | Beijing

چین میں ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے ایسی انوکھی نیوکلیئر بیٹری تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جسے ایک بار مکمل چارج کرلیا جائے تو وہ ۵۰؍ سال تک کام کرسکتی ہے۔ اس کمپنی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ انوکھی بیٹری سخت ترین گرمی اور سخت ترین سردی میں بھی کام کر سکے گی اور اسے کسی طرح کے مینٹیننس کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

چین میں ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے ایسی انوکھی نیوکلیئر بیٹری تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جسے ایک بار مکمل چارج کرلیا جائے تو وہ ۵۰؍ سال تک کام کرسکتی ہے۔ اس کمپنی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ انوکھی بیٹری سخت ترین گرمی اور سخت ترین سردی میں بھی کام کر سکے گی اور اسے کسی طرح کے مینٹیننس کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔ قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ اس بیٹری کا حجم ایک روپے کے سکے کے برابر ہے۔ ’دی انڈیپنڈنٹ‘ کے مطابق ’بیٖٹا وولٹ ‘ نامی چینی کمپنی نے یہ نیوکلیئر بیٹری متعارف کرائی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس پر تجرباتی کام جاری ہے اور آزمائش مکمل ہونے کے بعد بیٹری کو استعمال اور فروخت کے لئے پیش کردیا جائے گا۔ مذکورہ بیٹری ۳؍ واٹ کی ہے اور اسے نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے، یعنی اس ٹیکنالوجی سے اسے بنایا گیا جو ایٹم بم میں استعمال ہوتی ہے اور کمپنی مستقبل میں ایک واٹ کی بیٹریز بھی بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ خیال ظاہر کیا جا رہا کہ مذکورہ بیٹریز تیار ہونے کے بعد انہیں موبائل فونز، ڈرونز، اسمارٹ ڈیوائسز اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی حامل ڈیوائسز میں نصب کیا جا سکے گا۔ کمپنی کا یہ دعویٰ بھی ہے کہ مذکورہ بیٹریز سے ایٹمی تابکاری خارج نہیں ہوتی اور یہ ہر حوالے سےمحفوظ ہیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذکورہ بیٹریز کو حقیقی طور پر کب تک استعمال کیا جا سکے گا، تاہم امکان ہے کہ مذکورہ بیٹریز۲۰۲۵ء تک مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK