کلاسک اور ریٹرو بائیک بنانے والی ملک کی مشہور کمپنی رائل انفیلڈ نے ہندوستانی بازار میں رائل انفیلڈ بلیٹ ۳۵۰؍ بی ایس ۶؍ لانچ کردی ہے ۔اس کی ابتدائی ایکس شوروم قیمت ۱ء۲۱؍ لاکھ روپے ہے۔
EPAPER
Updated: April 04, 2020, 6:45 AM IST | New Delhi
کلاسک اور ریٹرو بائیک بنانے والی ملک کی مشہور کمپنی رائل انفیلڈ نے ہندوستانی بازار میں رائل انفیلڈ بلیٹ ۳۵۰؍ بی ایس ۶؍ لانچ کردی ہے ۔اس کی ابتدائی ایکس شوروم قیمت ۱ء۲۱؍ لاکھ روپے ہے۔
کلاسک اور ریٹرو بائیک بنانے والی ملک کی مشہور کمپنی رائل انفیلڈ نے ہندوستانی بازار میں رائل انفیلڈ بلیٹ ۳۵۰؍ بی ایس ۶؍ لانچ کردی ہے ۔اس کی ابتدائی ایکس شوروم قیمت ۱ء۲۱؍ لاکھ روپے ہے۔ اس نئی موٹر سائیکل میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ کمپنی نے اس میں ۳۴۶؍ سی سی کا سنگل سلنڈر انجن دیا ہے جو کہ فیول انجکشن سسٹم سے لیس ہے ۔ یہ ۵۲۵۰؍آرپی ایم پر ۱۸ء۹۳؍ ایچ پی کی پاور ۴؍ہزار آرپی ایم پر ۲۸؍ این ایم کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے ۔ انجن ۵؍ اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن سے لیس ہے ۔ بی ایس ۶؍ ایمیشن لیول کے علاوہ رائل انفیلڈ نے اس بائیک میں ایگزاسٹ ہیڈر پائپ میں ایک بڑا کیٹ کون جوڑا ہے جو کہ اس نئی بی ایس ۶؍ بائیک میں بی ایس فور بائیک سے الگ ہے ۔ اس بائیک میں بی ایس ۶؍ ایمیشن اپ ڈیٹ کےعلاوہ کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ بائیک کے ایکسٹیریئر ی بات کی جائے تو اس میں پہلے جیسا ہی لُک دیا گیا ہے ۔ دیگر کاسمیٹک تبدیلیوں میں سنگل پیس ٹیوبلر ہینڈل بار، سنگل پیس سیٹ، کروم ایگزاسٹ، کلاسک ریئر وویو مرر جیسا ہی ہے۔ بریکنگ سسٹم کی بات کی جائے تو اس بائیک کے فرنٹ میں ۲۸۰؍ ایم ایم ڈسک بریک کے ساتھ ۲؍ پسٹن کیلپٹر بریک اور ریئر میں ۱۵۳؍ ایم ایم ڈرم بریک دیا گیا ہے ۔ا س بریکنگ سسٹم کو سنگل چینل اینٹی لاک بریکنگ سسٹم سے لیس کیا گیا ہے ۔ سسپنشن کی بات کی جائے تو اس بائیک کے فرنٹ میں ٹیلی اسکوپک ، ۳۵؍ ایم ایم فورک، ۱۳۰؍ ایم ایم ٹراویل سسپنشن اور ریئر میں ریئر سسپنشن ٹوین شوک ابزوربرس وِد فائیو اسٹیپ ایڈجسٹیبل پری لوڈ، ۸۰؍ ایم ایم ٹراویل سسپنشن دیا گیا ہے ۔