• Sat, 11 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

امیدواریو پی ایس سی کے ساتھ دیگر سرکاری ملازمتوں کے امتحانات میں بھی شریک ہوں

Updated: June 01, 2023, 11:16 AM IST | Shaikh Akhlaq Ahmed | Mumbai

کولکاتا کے رہنےو الے محمد برہان زماں نے یوپی ایس سی امتحان ۲۰۲۲ء میں ۷۶۸؍ ویں  رینک سے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کامیابی کے لئے انہوں نے کتنی محنت کی، کن مسائل و پریشانیوں سے نبردآزماہوئے، کس طرح اپنے حوصلوں کو بلند رکھا ، یہ ساری باتیں ، ان سے کی گئی گفتگو کے اہم اقتباسات سے جانئے

In the picture, Muhammad Burhan Zaman can be seen outside the UPSC headquarters.
تصویر میں یوپی ایس سی کے صدردفتر کے باہر محمد برہان زمان دیکھے جاسکتے ہیں۔

کولکاتا کے رہنےو الے محمد برہان زماں نے  یوپی ایس سی امتحان ۲۰۲۲ء میں ۷۶۸؍ ویں  رینک سے کامیابی  حاصل کی ہے۔ اس کامیابی کے لئے انہوں نے کتنی محنت کی، کن مسائل و پریشانیوں سے نبردآزماہوئے، کس طرح اپنے حوصلوں کو بلند رکھا ، یہ ساری باتیں ، ان سے کی گئی گفتگو کے اہم اقتباسات سے جانئے
برہان ، ابتدائی تا اعلیٰ تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں کہاں سے ہوا؟
 جی  میں نے راجہ بازار بوائز اینڈ گرلزانگلش اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی ۔ اس کے بعد ایم ایل جوبلی انسٹی ٹیوشن کے اردو میڈیم  اسکول  سے دسویں کا امتحان ۹۱؍ فیصد نمبرات سے۲۰۱۳ء میں کامیاب کیا۔ میتھس اور سائنس میں دلچسپی کی وجہ سے میں نے سائنس اسٹریم کا انتخاب کیا اور  شری جین ودیالیہ ۲۰۱۵ء میں بارہویں کا امتحان(پی سی ایم)۹۱ء۴؍فیصد  سے کامیاب کیا۔ جے ای ای کا اسکور بہت اچھا نہیں رہا لیکن اس کی بنیاد پر میرا داخلہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبپور ہاوڑہ کے بی ٹیک ان ائیرو اسپیس انجینئرنگ میں ہوا۔  میں نے ۲۰۱۹ء  میں  ۸ء۲۷؍ سی جی پی اے سے یہ مکمل کیا ۔
 سول سروس امتحان کی تیاری کا خیال کیسے آیا؟
 بی ٹیک کے فائنل ایئر میں گیٹ   کا امتحان دیا جس میں میرا آل انڈیا رینک۱۴۱؍ آیا۔ گیٹ کی تیاری کے دوران سینئرز کو مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری میں مشغول دیکھا۔ ان سے مزید معلومات حاصل کی، گیٹ میں اچھے رینک سے کامیابی ملی جس سے حوصلہ بڑھا۔ پھر خود ہی گوگل سرچ کیااور مزید معلومات اکھٹا کی۔  بچپن سے بڑا افسر بننے کی خواہش تھی۔ نوجوانوں کو ویسٹ بنگال اسٹیٹ سروسیز کی تیاری کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے سیتیندر ناتھ ٹاگور سول سروسیز سینٹر میں مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری ڈے بورڈنگ (ویک اینڈز کلاسیز اور ہفتہ بھر لائبریری سیلف اسٹڈی) کی سہولت کے ساتھ موقع فراہم کرتی ہے اس کا داخلہ امتحان کامیاب کیا اور۲۰۱۹ء  سے باقاعدہ یو پی ایس سی کی تیاری شروع کی وہاں تقریباً دو ماہ گزارنے کے بعد پہلا پریلیم امتحان اپئیر کیا۔ لیکن میں امتحان کوالیفائی نہیں کرسکا۔ میرا مقصد امتحان سے واقفیت حاصل کرنا تھا، جو پورا ہوگیا۔ ایک اور سینئر ساتھی سے حج ہاؤس آئی اے ایس کوچنگ سینٹر کا علم ہوا میں نے اس سے متعلق مزید معلومات حاصل کی اور داخلہ امتحان دیا جس میں مجھے کامیابی ملی۔ یوں میں ستمبر۲۰۱۹ء  میں حج ہاؤس ممبئی منتقل ہوگیا۔ یہاں کے بہترین انتظامات ،سازگار ماحول  سے پڑھائی مزید دلجمعی کیساتھ ہوئی۔   مقصود خان صاحب کا رول بہت مثبت رہا، انہوں نے ہر طرح کی سہولت آسانی سے دستیاب کروائی۔  یہیں رہ کر میں نے ۲۰۲۰ء  اور۲۰۲۱ء  کا یو پی ایس سی امتحان دیا  اور دونوں کے پریلیم، مینس کامیاب کر کے انٹرویو تک پہنچا لیکن فائنل  لسٹ میں جگہ بنانے میں ناکام رہا ۔ 
 دو بار انٹرویو میں ناکامی کے بعد تو حوصلے پست ہوگئے ہوں گے، پھر کیسے خود کو تیار کیا؟
 جی دکھ تو ہوا، لیکن میں نے خود مضبوط کرلیا تھا۔ یہ بھی بتادوں کہ  دونوں بار انٹرویو کی تیاری  میں نے کولکاتا کے سیتیندر ناتھ ٹیگور سول سروس اسٹڈی سینٹر میں کی لیکن کچھ کمی کی وجہ سے میں انٹرویوز کریک نہیں کرسکا۔ پھر پالیسی میڑرز یا کچھ اور وجوہات کے باعث سینئرز طلباء کو حج ہاؤس خالی کرنا پڑا میں سیدھے کولکاتا چلا آیا  اور گھر پر ہی  خوب محنت کی ۔ ۲۰۲۲ء  کا پریلیم کوالیفائی کیا جس کی بنیاد پر میرا داخلہ حیدرآباد کی ایم ایس، آئی اے ایس اکیڈمی جو طلباء کو یو پی ایس سی   کی تیاری کے لئے معیاری ماحول فراہم کرتی ہے میں ڈائریکٹ ہوگیا۔ یہاں ۳؍ مہینے رہ کر میں نے بہت محنت کی دن رات ایک کردیا۔ یہاں سیلف اسٹڈی کیلئے بہت اچھا ماحول ہے میں نے مینس امتحان کامیاب کیا اور انٹرویو کی تیاری کے لئے جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی چلا آیا۔ اب میں یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتا تھا۔ انٹرویو کی تیاری کے لئے یہ سب سے اچھی جگہ ہے۔ سینئرز سے رہنمائی اور ماک انٹرویوز کی خوب مشق اور محنت کروائی جاتی ہے۔ انٹرویو اچھا رہا، نتائج کا اعلان ہوا اور الحمد للہ میرا۷۶۸؍  واں رینک آیا ہے۔
سول سروسیز امتحان کی تیاری کرنے والوں سے آپ کچھ کہنا چاہیں گے؟
 اس ضمن میں برہان الزماں نے کہا کہ  اس فیلڈ میں کریئر بنانے والے طلبہ درج ذیل بات کو سمجھیں کہ یوپی ایس سی ۲۰۲۲ء کے نتائج کے مطابق تقریباً۱۱؍لاکھ سے زائد  امیدواروں نے پریلیم میں شرکت کی جس میں سے تقریباً ۱۴؍ ہزار   امیدواروں نے مینس امتحان کوالیفائی کیا جن میں سے۲۵۲۹؍ امیدوار  انٹرویو کیلئے  منتخب ہوئے۔ جن میں سے آخرکار۹۳۳؍  امیدوار کی فائنل فہرست جاری کی گئی۔ درج بالا تفصیلات بتانے کا مقصد  یہ ہے کہ ’ایگزام اَپیئر‘ کرنے والے اور فائنل فہرست جاری ہونے والوں میں کتنا بڑا فرق ہے۔ یو پی ایس سی، ’ہارڈ ورکر‘ کو ’رِیوارڈ‘ کرتا ہے۔ یہ وقت طلب اور صبر آزما امتحان ہے کبھی کبھی ایک اٹیمپٹ کو عبور کرنے میں ۱۵؍ مہینے لگ جاتے ہے۔ اگر بدقسمتی سے کسی ایک مرحلہ میں ناکامی ہاتھ آئے تو آپ کو دوسرے اٹیمپٹ کے لئے کافی لمبا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ سول سروسیز کو معاشرہ عزت و احترام کی نظروں سے دیکھتا ہے۔ اس امتحان کیلئے    صبر کے ساتھ محنت کرتے جائیں بیچ راہ میں یوپی ایس سی  کا راستہ چھوڑ دینے والوں کو کوئی اسکوپ حاصل نہیں۔ اسلئے مستقل مزاجی کے ساتھ ثابت قدمی سے تیاری کرتے جائیں، اور دیگر سرکاری ملازمتوں کے امتحانات میں بھی شرکت کرتے رہیں۔ باقی اللہ پر چھوڑ دیں۔
 خاندان سے متعلق استفسار پر برہان الزماں نے کہا کہ میرے والد کا نام محمد مسیح الزماں ہے جو سائنس گریجویٹ ہیں اور وہ کولکاتا میں کپڑوں کے تاجر ہیں۔ والدہ صبیحه بیگم خاتون خانہ ہیں  انہوں نے صرف ہائی اسکول تک تعلیم حاصل کی ہیں۔ دو بڑے بھائی والد صاحب کے ساتھ کپڑوں کا کاروبار کرتے ہیں۔ ایک بھائی نے بی ٹیک کیا ہے۔ ایک بہن ڈاکٹر ہے اور سب سے چھوٹی یوپی ایس سی  کی تیاری کر رہی ہے۔
اپنی کامیابی اور اس کے حصول میں معاون افراد کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے ؟
 بڑا افسر بننے کا خیال بچپن سے ذہن میں تھا۔اس لئے  ائیرو اسپیس انجینئرنگ کے بعد جب  ہائر اسٹڈیز یا پھریوپی ایس سی  کی تیاری کا سوال آیا تو میں نے  انجینئرنگ کے دوران ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ کیا کرنا ہے۔ اس بارے میں گھر والوں سے مشورہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا۔ انکا بہت سپورٹ ملا۔ اللہ کا شکر ہے کہ میرا فیصلہ صحیح ثابت ہوا۔ اس دوران ایس این ٹی سول سروس سینٹر کولکاتا، حج ہاؤس، ایم ایس اکیڈمی، اساتذہ، گھر کے تمام افراد، رشتہ دار، دوست احباب و سینئرز وہ سب ٹیچرز سے زیادہ آپکے ساتھ ہوتے ہے قدم قدم پر انکے ساتھ ڈسکشن ہوتا ہے۔ اچھے برے خوشی غم سب سے پہلے انہی سے شئیر کی جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے بعد یہ تمام افراد میری کامیابی کے ساتھی ہے ان تمام سے رہنمائی ملی۔ تمام خیر خواہوں کا شکریہ۔

youth upsc Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK