• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بارہویں بورڈامتحان میں دہلی کی جڑواں بہنیں یکساں امتیازی نمبرات سے کامیاب

Updated: July 28, 2020, 10:56 AM IST | Agency

گریٹر نوئیڈا کے ایسٹرپبلک اسکول کی طالبات مانسی سنگھ اور مانیہ سنگھ نے ۹۵ء۸؍فیصد نمبرات حاصل کرکے سبھی کو حیران کردیا ہے

Twin Sister
جڑواں بہنیں

گریٹر نوئیڈا میں رہنے والی  جڑواں  بہنوں  نے بارہویں سی بی ایس سی بورڈ امتحان میںامتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ان جڑواں بہنوں نے یکساں نمبرات حاصل کرکے سبھی کو حیران کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سچیتن راج سنگھ کی جڑواں بیٹیوں نے بارہویں سی بی ایس ای بورڈ  امتحان میں ۹۵ء۸؍فیصد مارکس حاصل کئے ہیں۔  مانسی اور مانیہ نامی یہ بہنیں نہ صرف شکل و شباہت میںایک جیسی ہیں بلکہ تعلیم کے ساتھ دیگرمعاملات میں بھی یکساں مماثلث رکھتی ہیں۔ 
 تفصیلات کے مطابق سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے ۱۳؍ جولائی ۲۰۲۰ء کو بارہویں بورڈ کے نتائج ظاہر کئے تھے۔گریٹر نوئیڈا کی ایک سوسائٹی میں رہنے والی مانسی اور مانیہ نامی جڑواں بہنوں نے اس امتحان میںامتیازی کامیابی حاصل کی اور دونوں کا انفرادی نتیجہ ۹۵ء۸؍فیصد رہا۔  ان دونوں نے انگریزی اور کمپیوٹر سائنس میں ۹۸؍۹۸؍نمبرات جبکہ فزکس، کیمسٹری اور فزیکل ایجوکیشن میں  ۹۵؍۹۵؍ مارکس حاصل کئے ہیں۔ اس خبر کے  عام ہوتے ہی ان بہنوں کی کامیابی کے چرچے سوشل میڈیا سے لے کرخبررساں اداروں کی رپورٹوں میں ہونے لگے۔ مانسی سنگھ اور مانیہ سنگھ نے پانچ مضامین میں یکساں نمبرات حاصل کرکے سبھی کو حیران کردیا ہے۔ قبل ازیں  دسویں  بورڈ امتحان میں بھی ان دونوں  بہنوں  کا نتیجہ تقریباً ایک جیسا تھا۔ یہ دونوں جڑواں بہنیں  گریٹر نوئیڈا میں واقع ایسٹر پبلک اسکول کی طالبات ہیں۔  
 معلوم ہوکہ بنیادی طور سے ہاتھرس کے رہنے والے سچیتن راج سنگھ اور جیا سنگھ کے یہاں ۳؍ مارچ ۲۰۰۳ء کو پیدا ہونے والی ان کی یہ جڑواں بیٹیوں کی شکل ہی نہیں  پسندناپسند، رویہ اور پڑھائی تک میں مماثلث ہے۔  مانسی اور مانیہ کو یہ توقع نہیں تھی کہ ان کا رزلٹ ایک دم یکساں ہوگا۔ان جڑواں بہنوں نے بتایا کہ امتحان کیلئے انہوں نے خوب جم کر پڑھائی کی تھی ۔ انہیں اچھے نمبرات سے کامیاب ہونے کی قوی امید تھی لیکن یہ نہیں سوچا تھا کہ رزلٹ بالکل ایک جیسا ہوگا۔ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ دونوں ہی بہنوں کا کریئر کا ہدف بھی ایک ہے ، یہ دونوں  انجینئر بننا چاہتی ہیں۔ انہوں نے جے ای ای مینس کی تیاری بھی شروع کردی ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK