• Fri, 31 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

فیس بک کی میسنجر ایپ سے’ڈِسکور ٹَیب‘ ختم کردی گئی

Updated: March 03, 2020, 9:54 AM IST | Agency

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آئے دن نئے نئے فیچر کا اضافہ ہوتا رہتاہے یا کوئی نہ کوئی تبدیلی کی جاتی ہے۔ فیس بک نے اپنی میسنجر ایپ کو مزید سادہ بناتے ہوئے ڈسکور ٹیب کو نکال دیا ہے، جسے سوشل نیٹ ورک نے چیٹ بوٹ پلیٹ فارم کیلئے پیش کیا تھا۔

فیس بک کی میسنجر ایپ سے’ڈِسکور  ٹَیب‘ ختم کردی گئی  ۔ تصویر : آئی این این
فیس بک کی میسنجر ایپ سے’ڈِسکور ٹَیب‘ ختم کردی گئی ۔ تصویر : آئی این این

 سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آئے دن نئے نئے فیچر کا اضافہ ہوتا رہتاہے یا کوئی نہ کوئی تبدیلی کی جاتی ہے۔ فیس بک نے اپنی میسنجر ایپ کو مزید سادہ بناتے ہوئے ڈسکور ٹیب کو نکال دیا ہے، جسے سوشل نیٹ ورک نے چیٹ بوٹ پلیٹ فارم کیلئے  پیش کیا تھا۔ میسنجر میں اس نئی تبدیلی کا اعلان گزشتہ سال اگست میں کیا گیا تھا اور اب تبدیل شدہ ایپ کو صارفین کیلئے  متعارف کرایا جارہا ہے۔ دھیان رہے کہ فیس بک نے۲۰۱۸ء میں میسنجر کو مکمل ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایپ کو سادہ کیا جائے گا تاکہ فیچرز کی بھرمار صارفین کو پریشان نہ کرسکے۔ یہ اعلان اس وقت میسنجر کے سربراہ ڈیوڈ مارکوس نے کیا تھا جو اب فیس بک کے بلاک چین ڈویژن کے سربراہ ہیں، جبکہ میسنجر کو اسٹان چوڈنووسکی سنبھال رہے ہیں۔اس مقصد کیلئے  ایسے تمام کاروباری عناصر کو ایپ سے نکالا جارہا ہے جو صارفین استعمال نہیں کرتے۔ ٹیک کرنچ نے اس نئے ڈیزائن کی تصاویر بھی جاری کی ہیں جو آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔ ڈسکور ٹیب اس وقت نیچے دائیں کونے میں واقع ہے جہاں کاروباری اکاؤنٹس کو تلاش کیا جاتا ہے جن میں سے بیشتر اے آئی بوٹس پر کام کرتے ہیں۔ میسنجر سے ڈسکور کے ساتھ ساتھ انسٹنٹ گیمز کو بھی نکالا جارہا ہے اور صارف ان کو فیس بک کے ویب ورژن میں دیکھ سکتے ہیں۔ نئے ری ڈیزائن میں فیس بک کی جانب سے پیپل سیکشن کو پروموٹ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK