رمضان کا آخری عشرہ جاری اور عید کی تیاریاں جاری ہیں۔ عید کے موقع پر ہر خاتون چاہتی ہے کہ اس کا چہرہ نکھرا نکھرا نظر آئے۔ خواتین کی رہنمائی کے لئے یہاں چند نسخے دیئے جا رہے ہیں:
EPAPER
Updated: March 24, 2025, 10:49 AM IST | Mumabi
رمضان کا آخری عشرہ جاری اور عید کی تیاریاں جاری ہیں۔ عید کے موقع پر ہر خاتون چاہتی ہے کہ اس کا چہرہ نکھرا نکھرا نظر آئے۔ خواتین کی رہنمائی کے لئے یہاں چند نسخے دیئے جا رہے ہیں:
رمضان کا آخری عشرہ جاری اور عید کی تیاریاں جاری ہیں۔ عید کے موقع پر ہر خاتون چاہتی ہے کہ اس کا چہرہ نکھرا نکھرا نظر آئے۔ خواتین کی رہنمائی کے لئے یہاں چند نسخے دیئے جا رہے ہیں:
جلد چمکدار بنانے کے لئے
اجزاء: کوکونٹ ملک ۲؍ بڑے چمچے، ٹماٹر کا جوس ایک بڑا چمچہ۔
طریقہ: دونوں کو اچھی طرح ملا کر چہرے پر ۱۰؍ منٹ کیلئے لگائیں پھر پانی سے چہرہ دھولیں۔
کیل مہاسوں کی صفائی کے لئے
اجزاء: انڈے کی سفیدی ایک بڑا چمچہ، لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ۔
طریقہ: دونوں کو اچھی طرح ملا کر ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ کے لئے چہرے پر لگا کر چھوڑ دیں، جس کے بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔
چکنی جلد سے نجات کے لئے
اجزاء: ایلوویرا جیل ۲؍ بڑے چمچے، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ۔
طریقہ: ایلوویرا اور ہلدی کو اچھی طرح ملا کر ۲۰؍ منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں اور پھر گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔
صحت مند جلد کے لئے
اجزاء: کوکونٹ ملک ایک بڑا چمچہ، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ۔
طریقہ: اس پیسٹ کو ۱۵؍ منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں اور ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔
نکھری جلد کے لئے
اجزاء: شہد ۲؍ بڑے چمچے یا حسب ِ ضرورت، کافی ۲؍ بڑے چمچے۔
طریقہ: ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ کے لئے چہرے پر اس پیسٹ کو لگائیں، بعدازاں گرم پانی سے چہرہ دھو کر اسے صاف کرلیں۔
دانوں سے نجات کے لئے
اجزاء: دارچینی پاؤڈر ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، شہد ۲؍ بڑے چمچے۔
طریقہ: پیسٹ کو صرف ۵؍ منٹ چہرے پر لگائیں اور یخ ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔
پُر رونق جلد کے لئے
اجزاء: لیموں کا رس ۲؍ چھوٹے چمچے، دہی ۲؍ بڑے چمچے۔
طریقہ: اس کا پیسٹ تیار کرکے ۳۰؍ منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں، جس کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔