• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آنکھیں: اس عظیم نعمت سے غافل نہ ہوجائیں!

Updated: July 16, 2024, 1:52 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

ہماری آنکھیں یقیناً قدرت کا بیش بہا عطیہ ہیں۔ چنانچہ اپنی آنکھوں کا خاص خیال رکھئے۔ ذیل میں ایسے آسان طریقے بتائے جا رہے ہیں، جن پر عمل کرکے ہم بآسانی اپنی آنکھوں کا خیال رکھ سکتے ہیں۔

Avoid staring for long periods of time while studying. Be sure to take a break in between. Photo: INN
مطالعے کے دوران دیر تک نظریں جمانے سے گریز کریں۔ درمیان میں وقفہ ضرور لیں۔ تصویر : آئی این این

ہماری آنکھیں یقیناً قدرت کا بیش بہا عطیہ ہیں۔ چنانچہ اپنی آنکھوں کا خاص خیال رکھئے۔ ذیل میں ایسے آسان طریقے بتائے جا رہے ہیں، جن پر عمل کرکے ہم بآسانی اپنی آنکھوں کا خیال رکھ سکتے ہیں:
ہمیشہ اس بات کا خیال رکھئے کہ ایئر کنڈیشنر کی ہوا براہِ راست آپ کی آنکھوں سے نہ ٹکرائیں۔ دراصل اے سی سے نکلنے والی ہوا آپ کی آنکھوں کی رطوبت کو خشک کردیتی ہے، جیسے کہ اسفنج کا ٹکڑا پانی کو جذب کر لیتا ہے۔ اس ہوا کا رخ آپ کی آنکھوں کی طرف نہیں ہونا چاہئے، ورنہ آنکھیں خشک ہونے پر آپ کی بینائی متاثر ہوسکتی ہے۔
 ہفتے میں ۲؍ بار مچھلی کھایئے، اس لئے کہ اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہوتا ہے، جو آنکھوں کی رطوبت کو خشک نہیں ہونے دیتا۔
سرخ چھلکوں والی پیاز کھانوں میں استعمال کریں۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے جو موتیا بند سے بچاتا ہے۔
اپنے کھانوں میں وٹامن اے سے بھرپور غذائیں شامل کریں۔ یہ آنکھوں کے لئے مفید سمجھی جاتی ہیں۔
ہفتے میں ۲؍ بار پالک ضرور کھائیں۔ اسے بھاپ میں پکائیں اور اس میں زیتون کا تیل اور لہسن بھی شامل کریں۔ اگر آپ کو بھاپ میں پکی ہوئی پالک کھانا پسند نہیں ہے تو اسے کسی بھی طریقے سے کھا لیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پالک میں لیوٹن نامی مادہ ہوتا ہے، جو عمر رسیدگی میں ہونے والے بصری نقصانات کو ختم کر دیتا ہے۔ خاص طور پر قرنیے کے سفید حصے میں ہونے والی خرابیوں کو ختم کرتا ہے۔ پالک سے موتیا بند بھی ختم ہوجاتا ہے۔
 ہفتے میں ۴؍ دن پیدل چلیں اور ہلکی ورزش بھی کریں۔ یہ آنکھوں کے ساتھ ساتھ مجموعی صحت کیلئے بھی ضروری ہے۔
جب آپ مطالعے میں مصروف ہوں تو الارم نزدیک رکھ لیں۔ الارم کو اس طرح سے سیٹ کریں کہ وہ ہر آدھے گھنٹے کے بعد بجتا رہے، کیونکہ دیر تک نظریں جمائے پڑھنا آنکھوں کے لئے نقصاندہ ہوتا ہے۔ ہر آدھے گھنٹے کے بعد اپنی آنکھوں کو بہت دور کی چیز پر مرکوز کریں اور پھر فوراً ہی نزدیک کی کوئی چیز دیکھیں۔ اس طرح سے کئی بار کریں تو آنکھوں کی ورزش ہوجاتی ہے اور ساتھ ہی تھکن بھی دور ہوجاتی ہے۔ اس کے بعد آپ دوبارہ مطالعہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK