• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گیٹ کا اسکور کافی اہمیت رکھتا ہے، کمپنیاں بھی اسے معیاری مانتی ہیں

Updated: September 14, 2023, 11:05 AM IST | Mumbai

گیٹ ۲۰۲۴ءکامیاب طلبہ ملک میں بہترین انجینئرنگ کالجز سے پوسٹ گریجویشن ایم ٹیک پروگرام میں داخلے کا موقع پائیں گے، اس امتحان میں شرکت کیلئے عمر کی کوئی حد نہیں ہے

GATE Exam
گیٹ امتحان

آن لائن امتحان کی تاریخ : ۳،۴؍فروری۔ ۱۰، ۱۱؍ فروری۔ سنیچر ، اتوار،آن لائن فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ : ۲۹، ستمبر ۲۰۲۳ ء۔
  گریجویٹ اپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ ان انجینئرنگ (گیٹ ۲۰۲۴) ایک قومی سطح کا امتحان ہے جو بنیادی طور پر انجینئرنگ /ٹیکنالوجی /آرکی ٹیکچر/سائنس /کامرس /آرٹس میں مختلف انڈرگریجویٹ مضامین میں مہارت کی جانچ کرتا ہے۔گیٹ ۲۰۲۴ء کمپیوٹر پربیسڈ ٹیسٹ   ہے جس کا انعقاد انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلورو کر رہا ہے۔ یہ امتحان آئی آئی ایس سی بنگلور اور ۷؍ آئی آئی ٹیز  آئی آئی ٹی بامبے، آئی آئی ٹی دہلی ، آئی آئی ٹی گوہاٹی، آئی آئی ٹی  کانپور، آئی آئی ٹی کھرگپور، آئی آئی ٹی مدراس، آئی آئی ٹی رورکی کے ذریعے نیشنل کوآرڈی نیشن بور ڈ ۔گیٹ ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن ، منسٹری آف ایجوکیشن ،گورنمنٹ آف انڈیا کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے۔گیٹ ۲۰۲۴ءکامیاب طلبہ ملک میں بہترین انجینئرنگ کالجز سے پوسٹ گریجویشن ایم ٹیک پروگرام میں داخلے کا موقع پائیں گے۔اس کے علاوہ کئی بڑی کمپنیاں اپنے فرم میں ملازمت کے لیے گیٹ اسکور کو معیار مانتی ہیں۔
 گیٹ امتحان کے اسکور کی خصوصیات 
۱۔ملک میں کسی بھی نامور ادارے جو اعلیٰ تعلیم کیلئے مشہور ہیںان اداروں میں ایم ای ، ایم ٹیک، ایم ایس سی میں داخلہ کے لیےگیٹ کامیاب کرنا ضروری ہے۔
۲۔کچھ مخصوص اداروں میں ماسٹر ڈگری میں داخلہ کے ساتھ ساتھ پی ایچ ڈی کے مواقع۔
۳۔ مخصوص کمپنیوں میں ملازمت کے لیے مواقع
۴۔  گیٹ /جی پیٹ کے مخصوص امیدواوں کو ایم ٹیک کے دوران ۱۲۴۰۰ /ماہانہ بائیس ماہ  تک ، جب کہ پی ایچ ڈی کے  طلبا کو جو براہ ِراست بی ای بی ٹیک یا ایم ٹیک کے بعد پی ایچ ڈی کے اہل ہوتے ہیں ان کو پہلے دو سال ماہانہ  ۳۷۰۰۰ /   جبکہ پی ایچ ڈی کے تیسرے سال  ۴۲۰۰۰ /ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے۔
۵۔سی ایس آئی آر لیبروٹریز اور سی ایس آئی آر  اسپانسر پروجیکٹ کے ذریعے ملنے والی جونیئر فیلوشپ کے لیے اہل
۶۔ملک کی ۳۷ سے زائد پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ گورنمنٹ آرگنائزیشن جیسے بی اے آر سی ، آئی او سی ایل کیلئے گیٹ کا اسکور ملازمت کیلئےمانا جاتا ہے۔
۷۔کچھ بیرون ملکی یونیورسٹیز جیسے این ٹی یوسنگاپور بنا جی آر ای اسکور کے صرف گیٹ اسکور کی بنیاد پر پی ایچ ڈی میں داخلے کیلئے اہل ہو سکتے ہیں۔
گیٹ اسکور کی ویلیڈیٹی : نتائج کے اعلان کے بعد سے تین سال تک۔
۸۔ گیٹ امتحان میں شرکت کے لیے امیدوار کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں ۔
۹۔ گیٹ ۲۰۲۴ میں بی ڈی ایس ، بی وی ایس سی اور بی ایس سی ( ایگری کلچر ، ہارٹی کلچر ، فاریسٹری ) کامیاب امیدوار بھی شرکت کر سکتے ہیں۔
 آن لائن امتحان کی تاریخ :  ۳،۴/فروری۔ ۱۰، ۱۱/ فروری۔  ۲۰۲۴   سنیچر ، اتوار
آن لائن فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ : ۲۹/ستمبر ۲۰۲۳ء ویب سائٹ:
 http://gate2024.iisc.ac.in
nبی ای/بی ٹیک/بی فارم(چار سال پر مشتمل کورس ہے)،امسال تیسر ے یا چوتھے سال میں یا مکمل کر چکے طلبہ اہل ہیں۔
nبی آرچ ، (۵ سال کے بی آرچ یا نول آرچ یا بی پلان)،امسال تیسر ے یا چوتھے سال میں یا مکمل کر چکے امیدوار اہل ہیں۔
nبی ایس سی ریسرچ (چار سال پر مشتمل کورس ) ، امسال تیسر ے یا چوتھے سال میں یا مکمل کر چکےامیدوار اہل ہیں۔ 
nفارم ڈی ( بارھویں کے بعد)(۶؍ سالہ کورس ) ،امسال ۳، ۴ ، ۵ یا چھٹے سال میں یا مکمل کر چکے طلبہ اہل ہیں۔
nایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس،بی وی ایس سی (۵، ۶ یا ساتویں سمسٹر میں ہوں)،۵، ۶ یا ساتویں سمسٹر میں ہوں یا مکمل کر چکے  امیدوار اہل ہیں۔
nایم ایس سی /ایم اے(آرٹس کے کسی بھی مضمون /سائنس /میتھس)  
ایم سی اے یا اس کے مساوی یااسٹیٹس یا کمپوٹر اپلی کیشن یا اس کے مساوی،امسال سال اول /دوم یا مکمل کرچکےاسٹوڈنٹس اہل ہیں۔
nانٹیگریٹیڈ ایم ای /ایم ٹیک،(پوسٹ بی ایس سی انٹیگریٹیڈ کورس )۱، ۲ ، ۳ یا چوتھا سال یا مکمل کر نے والے طلبہ اہل ہیں۔
n(پوسٹ بی ایس سی) ،ایم ای/ ایم ٹیک (۴ برسوں کا کورس)،انٹیگریٹیڈ ایم ای/ ایم ٹیک /ایم فارم/پانچ سال انٹیگریٹیڈ کورس ماسٹرس ڈگری کورس) ۳،  ۴ ، ۵ سال میں ہوں یا مکمل کر چکے ہوں، ایسےطلبہ اہل ہیں۔
ڈوئیل ڈگری (ڈپلوما یا بارھویں کے بعد)  
nبی ایس سی /بی کام/بی اے (بارھویں کے بعد تین سال کورس)،امسال فائنل ائیر میں ہوں۔
انٹیگرٹیڈ ایم ایس سی /انٹیگریٹیڈ بی ایس،ایم ایس پروگرام (انٹیگریٹیڈ ایم ایس سی  یا ۵ ؍برس کا کورس)، تیسرے سال یا اس سے زیادہ یا مکمل کرچکے امیدوار اہل ہوں گے۔
بی ایس سی ایگری /ہارٹی/فاریسٹری(۴ ؍سال پروگرام تیسرے سال یا اس سے  زیادہ یا مکمل کرنے والے طلبہ ا ہل ہیں۔
nپروفیشنل سوسائٹی امتحان (بی ای بی ٹیک بی آرچ کے مساوی)،بی ای بی ٹیک بی آرچ کے مساوی پروفیشنل سوسائٹیز کےامتحان سیکشن اے مکمل یا اس کے مساوی
درخواست فارم کی فیس
  نارمل فیس:۲۹/ستمبر ۲۰۲۳ء تک   ۱۸۰۰؍ روپے،  لیٹ فیس کے ساتھ:  ۲۹/ستمبر  تا۱۳ ،  اکتوبر ۲۰۲۳ کے درمیان  ۲۳۰۰؍ روپے 
 خواتین امیدواروں /ایس سی /ایس ٹی/پی ڈبلیو ڈی امیدواروںکیلئے نارمل فیس ۹۰۰؍ روپے،لیٹ فیس کے ساتھ ۱۴۰۰؍ روپے ۔ یہ ساری تفصیلات مذکورہ ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔
۲۹؍ ستمبر
امتحان کیلئےلفارم پُر کرنے کی آخری تاریخ ہے 

gate exam Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK