• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایچ ڈی ایف سی بینک ایجوکیشنل اسکالرشپ کن طلبہ کیلئے فائدہ مند ہے؟

Updated: May 05, 2021, 12:58 PM IST | Momin Fayaz Ahmed Gulam Mustafa

ایسے ذہین ،اسکالر طلبہ جو سماجی و معاشی طور پرپسماندہ اور کمزور ہیں نیز تعلیم حاصل کرنے کے دوران لگنے والے اخراجات ان کی استطاعت کے باہر ہیں یا ان اخراجات کو برداشت نہیں کر پا رہے ہیں کو آگے بڑھنے کے لئے یہ اسکالرشپ سہارا دینا چاہتی ہےتاکہ یہ طلبہ تعلیمی شعبے میں ترقی کرسکیں اور اپنی صلاحیت و خدمات سے ملک کا نام روشن کریں۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

ایچ ڈی ایف سی بینک کا شمار ہمارے ملک کی ٹاپ بینکوں میں ہوتا ہے یہ اپنی بہترین خدمات کئی برسوں سے مسلسل مہیا کرارہی ہے۔ یہ ہندوستان کا سب سے بڑا بینکنگ اور مالیاتی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔  اس بینک کے تعلیمی شعبے کے بہت سے پروجیکٹ ہیں۔ان میں سے ایک ’’ایچ ڈی ایف سی بینک ایجوکیشنل کرائسیس پریورتن اسکالرشپ‘‘  بھی ہے۔
ایچ ڈی ایف سی بینک ایجوکیشنل کرائسیس پریورتن اسکالرشپ کا مقصد
  ادارہ چاہتا ہے کہ ملک کے وہ طلبہ جو ذہین ہے،اسکالر ہیں اگر وہ سماجی و معاشی طو ر پر پسماندہ ہیں یا کسی معاشی بحران کی وجہ سے یا گھر میں والدین کی نا اتفاقی یا کسی اور وجہ سے ان کو اپنی تعلیم درمیان میں چھوڑنی پڑرہی ہے یا پڑ سکتی ہے۔ ایسے طلبہ کے لئے  ادارے نے ایک اسکالر شپ جس کا نام ہے۔ ’’ایچ ڈی ایف سی بینک ایجوکیشنل کرائسیس پریورتن اسکالرشپ‘‘  ہے۔یہ ایک پرائیویٹ اسکالر شپ ہے۔کوئی طالب علم اگر سرکاری اسکالر شپ حاصل کر رہا ہے تب بھی وہ اس اسکالر شپ کے لئے  درخواست دے سکتا ہے اور اگر ان کی شرائط پوری کرتا ہے تو دیگر اسکالر شپ کے ساتھ اس کو بھی حاصل کر سکتا ہے۔’’ایچ ڈی ایف سی بینک ایجوکیشنل کرائسیس پریورتن اسکالرشپ‘‘ ایسے طلبہ کے لیے  ہیں جو  ذہین  ہیں اور جنہین  مزید تعلیم حاصل کرنے کے لئے  مالی مدد کی ضرورت ہے یا سماجی و معاشی طور پرپسماندہ اور کمزور  طبقات سے تعلق رکھتے ہیں تعلیم حاصل کرنے کے دوران لگنے والے اخراجات ان کی استطاعت کے باہر ہیں یا ان اخراجات کو برداشت نہیں کر پا رہے ہیں ایسے طلبہ کوتعلیمی میدان آگے بڑھنے کے لئے  سہارا دینا چاہتی ہے۔ تاکہ یہ طلبہ تعلیمی شعبے میں ملک کا نام کریں۔
اسکالر شپ کون سی جماعت کیلئے اور کتنی دی جاتی ہے؟
   یہ اسکالر شپ جماعت ششم سے لے کر انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلباء و طالبات کے لئے  ہے۔یعنی اس میں پری میٹرک ،پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس اسکالر شپ شامل ہے۔الگ الگ کورسیز کے لئے  اس جماعتوں کے مطابق کلاس کا انتخاب کرنا ہے۔ طلبہ کو دی جانے والی اسکالر شپ کی تفصیلات درج ذیل ہے۔
جماعت ششم سے لے کر بارہویں تک کہ طلبہ کو ۳۵؍ ہزار روپے
انڈر گریجویشن کورس کے لئے ۴۵؍ہزار روپے
ٹیکنیکل و پروفیشنل کورسیز ۷۵؍ ہزار  روپے
شرائط
 کوئی بھی طلبہ جو سرکاری ،نیم سرکاری،غیرسرکاری یا کسی پرائیویٹ اسکول میں تعلیم حاصل کر رہا ہے وہ اس اسکالرشپ کے لئے  درخواست دے سکتا ہے۔ اس کیلئے  گزشتہ جماعتوں میں ان کا نتیجہ ۵۵؍فیصد  سے زائد ہونا چاہیے۔فیملی انکم سالانہ ڈھائی لاکھ سے زائد نہیں ہونا چاہیے۔
درکار دستاویز
پاسپورٹ سائز فوٹو گراف 
 گزشتہ برس کی مارک شیٹ 
 شناختی ثبوت( آدھار کارڈ؍ووٹر کارڈ؍ ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ)
جاری سال میں داخلے کا ثبوت(فیس رسید؍داخلہ کا لیٹر؍بونافائیڈ سرٹیفیکیٹ؍ادارے کے ذریعے جاری کیا گیا شناختی کارڈ) ،  ۵) انکم سرٹیفکیٹ(گرام پنچایت؍وارڈ کارپوریٹر؍سرپنچ کے ذریعے جاری کردہ) 
ایفی ڈیویٹ(Affidavit)
درخواست کیسے کریں؟
 درخواست فارم آن لائن بھرنا ہے۔ایچ ڈی ایف سی بینک کی سائٹ پر جاکراپنا نام ،موبائل نمبر، ای میل ایڈریس اس کا پاس ورڈ کا اندراج کرنا ہے۔یہ مکمل کرنے کے بعد طلبہ کے میل پر ایک لنک بھیجی جائے گی اس لنک پر کلک کر کے اپنی پوری تفصیلات کو بھرنا ہے۔ اس طرح سے طلبہ کا رجسٹریشن ہو جائے گا۔جیسا کہ ذکر کیا گیا ہے کہ الگ الگ جماعتوں کے لحاظ سے ہی داخلہ فارم کو مکمل بھرنا ہے۔
درخواست فارم کی آخری تاریخ
 آن لائن فارم بھرنے کی آخری تاریخ ۳۱؍جولائی ۲۰۲۱ء ہے۔ایچ ڈی ایف سی کی سائٹ پر نوٹیفکیشن میں مکمل ہدایات دی گئی ہے ۔اسے بغور پڑھیں اچھی طرح سے سمجھیں۔درکار دستاویزات کو دی گئی سائز کے مطابق اپلوڈ کریں۔فارم بہت ہی دھیان سے بھریں۔ اگر طلبہ کوشش کریں اساتذہ ، سرپرست اور والدین ان کی مدد کریں توہمارے طلبہ بھی اسکالر شپ حاصل کر سکتے ہیں۔
اسکالر شپ کیلئے انتخاب کا طریقہ کار
  مکمل فارم بھرنے کے بعدطلبہ کا اسکالر شپ کے لئے  انتخاب خالص میرٹ کی بنیاد پر ہوگا۔جس میں طلبہ کی گزشتہ برسوںکی کارکردگی، گھریلو حالات، مالی پوزیشن ،والدین کے درمیان اگر کچھ تنازعہ ہواور اگر تنازعے کی وجہ سے طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے میں دشواری پیش آرہی ہو،ٹیلوفونک انٹرویو اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ذاتی ملاقات وغیرہ۔ ان مراحل سے گزرنے کے بعد کمیٹی اسکالرشپ کے لیے طلبہ کا انتخاب کرتی ہے اور جاری جماعت میں حاصل کرنے والے طلبہ کو اسکالر شپ تفویض کرتی ہے۔اسکالرشپ کے متعلق مزید تفصیلات کیلئے:
011-430-92248 (Ext: 116)
(Monday to Friday - 10:00AM to 6PM)
hdfcbankecss@buddy4study.com
Smiling Star Advisory Pvt. Ltd.
Buddy4Study (Workly), A - 14/15, 3rd Floor, Sector 59
Noida – 201309 
Uttar Pradesh, India
info@buddy4study.com
www.buddy4study.com
 مذکورہ بالا  ای میل نمبر، فون نمبر اور پتہ پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ ایسے ذہین طلبہ جو معاشی طور سے پسماندہ ہیں ، وہ اس اسکالرشپ کے حصول کیلئے ضرور کوشش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK