• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہونڈا نے ای آئی سی ایم اے میں نیا ایڈونچر اسکوٹر ’اے ڈی وی ۳۵۰‘ پیش کیا

Updated: November 27, 2021, 1:18 PM IST | Agency

ہونڈا موٹرس نے اٹلی کے میلان میں ہونے والے ۲۰۲۱؍انٹرنیشنل موٹر سائیکل شو (ای آئی سی ایم اے ) میں اپنے نئے اے ڈی وی ۳۵۰؍ اسکوٹر کو پیش کیا ہے۔ نئے ایڈونچر اسکوٹر کا لُک بے حد شاندار ہے ۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 ہونڈا موٹرس نے اٹلی کے میلان میں ہونے والے ۲۰۲۱؍انٹرنیشنل موٹر سائیکل شو (ای آئی سی ایم اے ) میں اپنے نئے اے ڈی وی ۳۵۰؍ اسکوٹر کو پیش کیا ہے۔ نئے ایڈونچر اسکوٹر کا لُک بے حد شاندار ہے ۔ کمپنی کے مطابق اس نئے اسکوٹر کو سب سے پہلے یورپ میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا اس کے بعد یہ دیگر ممالک میں دستیاب ہوگا۔ کہا جارہا ہے کہ اس نئے اسکوٹر میں کئی جدید فیچرز دستیاب ہوں گے۔ ان میں آن اسمارٹ فون وائس کنٹرول سسٹم، ہونڈا روڈ سِنک آل بلیو ٹوتھ کنکٹی ویٹی کے ساتھ ایل سی ڈی انسٹرومنٹ کلسٹر جیسے فیچرز دئیے جاسکتے ہیں۔ وہیں اس میں گاہک کو کافی جگہ بھی مل سکتی ہے۔ اس میں ایک یو ایس بی ٹائپ سی ساکیٹ اور ایک گلو باکس دیا گیا ہے۔ اسکوٹر کے بُوٹ میں ۲؍ ہیلمٹ رکھنے کی جگہ بھی ہوگی۔ یہ نیا اسکوٹر ۲۲۰۰؍ایم ایم لمبا، ۸۹۵؍ ایم ایم چوڑا ہے اور ا سکی اونچائی ۱۴۳۰؍ ایم ایم ہے جبکہ اس کا وہیل بیس ۱۵۲۰؍ ایم ایم کا ہے۔ اس نئے اسکوٹر میں ۳۳۰؍ سی سی کا ایس او ایچ سی ، چار والز انجن ہے جو ۷۵۰۰؍ آرپی ا یم پر ۲۹؍ پی ایس کی زیادہ سے زیادہ پاور اور ۵۲۵۰؍ آر پی ایم پر ۳۱ء۵؍ این ایم کا پیک ٹورک پیدا کرنے کی استعداد رکھتا ہے۔ اس اسکوٹر کی ایندھن ٹنکی مکمل بھری ہو تو یہ ۳۴۰؍ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتا ہے۔ اسکوٹر مین انٹی گریٹیڈ فیول انجکشن کے ساتھ ہونڈا کا اسمارٹ پاور پلس (ای ایس پی پلس ) بھی ہے۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے اس ایڈونچر اسکوٹر کا مائیلیج ۲۹ء۴؍ کلومیٹر فی لیٹر ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK