• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایتھر ۴۵۰؍ ایکس الیکٹرک اسکوٹرخریدنا کتنے فائدے کا سودا؟

Updated: June 11, 2022, 1:04 PM IST | Atul Yadav | Mumbai

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے سبب الیکٹرک اسکوٹروں  کی خریداری بڑھ رہی ہے ۔ اس سیگمنٹ میں ایتھر کے اسکوٹر توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہیں ، اسی حوالے سے نئے اسکوٹر کی خوبیوں و خامیوں کا جائزہ

Aether  X450 .Picture:INN
الیکٹرک اسکوٹرر۔ تصویر: آئی این این

ایتھر الیکٹرک اسکوٹر کی گزشتہ کچھ ماہ میں فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔اس کے پس پشت اہم وجہ یہ ہے کہ پیٹرول کے بڑھتے ہوئے داموں کی وجہ سے لوگ الیکٹرک اسکوٹروں کی جانب  دلچسپی دکھارہے ہیں۔ اس سیگمنٹ میں ایتھر کے الیکٹرک اسکوٹر خصوصی توجہ حاصل کررہے ہیں،  اسی کے پیش نظر ہم ایتھر ۴۵۰؍ ایکس کا جائزہ پیش کررہے ہیں۔ 
ایتھر ۴۵۰؍ ایکس کی خصوصیات
اس اسکوٹرکی خصوصیات کی بات کریں تو اس میں آپ کو ری جنریٹیو بریکنگ سسٹم ملتا ہے ، اگر آپ اس کا استعمال کرتے ہیں تو اس کا سیدھا اثر رینج پر پڑتا ہے اس کی رینج ۵؍ کلومیٹر تک بڑھ جاتی ہے۔
اس میں بہترین بلیوٹوتھ کنکٹی  ویٹی دی گئی ہے، جس کا فائدہ اسکوٹر چلاتے وقت ہوتا ہے۔ فون کنیکٹ ہونے کے بعد آپ اپنے اسکوٹر کی رینج اور چارجنگ کے علاوہ کئی طرح کی معلومات لے سکتے ہیں۔
اسکوٹر میں ۷؍ انچ کی ٹچ اسکرین دی گئی ہے جس میں کئی بہترین فیچرس دئیے گئےہیں۔ 
اس ٹچ اسکرین کا سب سےبڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ فون کال بھی اٹھاسکتے ہیں اگر آپ کا فون بلیوٹوتھ کے ذریعہ سے اسکوٹر سے کنیکٹ ہے۔
اس کے علاوہ اس میں آپ کو بہترین نیوی گیشن سسٹم ملتا ہے، جو بغیر انٹرنیٹ کے بھی بخوبی کام کرتاہے۔
اس میں آپ کو ۲۲؍ لیٹر کا بُوٹ اسپیس ملتا ہے جس میں آپ اپنے ضروری سامان یا ایک بڑا ہیلمٹ رکھ سکتے ہیں۔
اس اسکوٹرمیں آپ کو تھیفٹ موڈ دیکھنے کو ملے گا۔ مان لیجئے کہ آپ کا اسکوٹر کوئی تھوڑا سا بھی چھوٹا ہے یا پھر اسے چھڑانے کی کوشش کرتا ہے تو آپ کے فون پر اس کا نوٹیفکیشن آجائےگا۔
اسکوٹر میں آپ کو ۶؍ کلو واٹ کا موٹر ملتا ہے ۔ چار موڈ دیکھنے کو ملتے ہیں اس میں ایکو، رائیڈ ، اسپورٹ اور واپ مورڈ دیا گای ہے ۔ وارپ موڈ میں یہ اسکوٹر منٹوں میں ۹۰؍ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑنے کا اہل ہے۔ ایکو موڈ میں اسکوٹر زیادہ چلتا ہے۔
اس اسکوٹر میں آپ کو بہترین ریورس موڈ ملتا ہے ، جسے آپ سامنے دئیے گئے ڈسپلے سے آپریٹ کرسکتے ہیں۔
کمیاں جو محسوس ہوئیں
الیکٹرک اسکوٹر کی قیمت ۱ء۴۷؍ لاکھ روپے (ایکس شوروم دہلی ) ہے۔ اس کے حساب سے اس اسکوٹر میں ملنے والی رینج ۹۰؍ کلومیٹر (ایکوموڈ) ہے جو کافی کم محسوس ہوتی ہے۔
رینج کی بات کریں تو اس کے مساوی(قیمت میں) آنے والی الیکٹرک اسکوٹر کی رینج اس سے زیادہ ہے ۔ وارپ موڈ میں اس کی رینج بہت تیزی سے گرنے لگتی ہے۔ وارپ موڈ میں آپ کو اس اسکوٹر میں محج ۴۵؍ سے ۵۰؍کلومیٹر کی رینج ملتی ہے ۔ 
اس میں آپ کو ۲ء۰۹؍ کلو واٹ کی بیٹری ملتی ہے، جسے فل چارج کرنے کے لئے ۳۰:۵؍ گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔
اس میں آپ کو ایک فکس بیٹری ملتی ہے، اس کو آپ کو نکال نہیںسکتے ہیں۔ یعنی یہ ریمو ایبل نہیں ہے ۔ 
اسکوٹر میں آپ کو لیڈیز فوٹ اسٹیپ نہیں ملتےہیں۔
اس میں آپ کو اے بی ایس بریکنگ سسٹم دستیاب نہیں ہوگا۔ یہ اسکوٹر صرف سی بی ایس بریکنگ سسٹم سے لیس ہے، جو اسے ایک عمدہ اسپورٹ اسکوٹر بننے سے روکتا ہے۔ 
اسکوٹر کے ساتھ آپ کو ایک بھی فری سروس نہیں دی گئی ہے۔ پہلی سروس سے ہی آپ کو پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK