ناریل کا پانی اور دیگر پھلوں کے جوس ایسے موسم میں بہت مفید ثابت ہوتے ہیں اورطراوت کا احساس پیدا کرتے ہیں۔
EPAPER
Updated: October 07, 2024, 4:07 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
ناریل کا پانی اور دیگر پھلوں کے جوس ایسے موسم میں بہت مفید ثابت ہوتے ہیں اورطراوت کا احساس پیدا کرتے ہیں۔
بارش کا موسم جانے کے بعداکتوبر میں دھان پکنے کی گرمی ہوتی ہے اوریہ شدید گرمی ہوتی ہے۔ ایسے موسم میں اکثرسستی، غنودگی اور تھکن طاری رہتی ہے۔ جب گرمی پڑنا شروع ہوتی ہے تو جسم سے نمکیات اور گلوکوز کا اخراج ہوتا ہے اس موسم میں پھلوں اور پانی کا استعمال ضروری ہے۔ ناریل کا پانی اور دیگر پھلوں کے جوس ایسے موسم میں بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں اورجسم میں طراوت کا احساس پیدا کرتے ہیں۔ خواتین اس کا استعمال لازمی کریں۔ گرمیوں کے موسم میں چائے کافی کا استعمال کم سے کم کریں ۔ چائے کافی اگر عادت میں شامل ہے تواس کے بعد پانی کا استعمال لازماً کریں۔اس موسم میں تیل والے اور مسالے دار کھانوں سے پرہیز کریں۔اپنے معدے کو صحت مند رکھنے کیلئےہلکی پھلکی غذا کا استعمال کرنا چاہئے۔
وٹامنز اور منرلز سے بھرپور غذا کا استعمال کرنا چاہئے۔کھاناکم کریں لیکن ایسا کبھی نہ کریں کہ کھانا بالکل ہی نہ کھائیں۔ اس سے ہمارا انرجی لیول ختم ہو گا۔متوازن غذا کا استعمال ہمیں صحت مند اور توانا رکھے گا۔اس موسم میں ہفتے میں ایک بار لازمی مالش کا بھی معمول بنائیں۔ اس سے جسم میں خون کی گردش اچھی ہوتی ہے۔ ذہنی تناؤ ختم کم ہوتا ہے، سستی بھی ختم ہوتی ہے۔
اس سے پٹھوں کو سکون ملتا ہے۔یہ بہت ضروری ہے کہ گرمیوں کے موسم میں خود کو فریش اور صاف ستھرا رکھیں۔ خود کو سرگرم اور فعال رکھنے کیلئے صبح کے وقت لازمی نہائیں۔ہلکے اور کاٹن کے کپڑے پہنیں۔ اپنے چہرے اور سر کو سورج کی روشنی سے بچانے کیلئے اسکارف سے ڈھانپیں۔ سبزیوں کا استعمال فائدہ مند ہے۔سبزیاں میٹابولزم کیلئے بہت اچھی ہوتی ہیں۔
پروٹین سے بھرپور غذا ہمیں اچھی صحت فراہم کرتی ہے۔پالک جیسی سبزیاں توانائی فراہم کرتی ہیں۔ اکثر خواتین کو شکایت ہوتی ہےکہ انہیں بھوک نہیں لگتی جس کی وجہ سے ان کا انرجی لیول کم ہو جاتا ہے۔ گرمی کی وجہ سے جسم میں گلوکوز کی مقدار کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بھوک ختم ہو جاتی ہے لیکن ایسا ہر گز نہیں کرنا چاہئے، ہمیں باقاعدگی سے کھانا کھانا چاہئے۔اس موسم میں پیزا اور برگر کا استعمال ترک کر دیں۔گرمی کی وجہ سے اور پسینہ آنے کی وجہ سے جسم توانائی کھو دیتا ہے، جس وجہ سے سستی اور کاہلی بھی ہوتی ہے اور ہماری کارکردگی پر بھی اثر پڑتا ہے۔