• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دفاعی شعبہ میں کریئر بنانا ہے تو ’این ڈی اے- ون ۲۰۲۴ء‘کیلئے تیار ہوجائیے!

Updated: December 21, 2023, 8:14 AM IST | Mumbai

انڈین نیوی ، انڈین آرمی اور انڈین ائیر فورس میں کریئر کا خواب دیکھنے والے لڑکے اور لڑکیوںکے لئے سنہری موقع ہے۔ امتحان کیلئے درخواست فارم کی آخری تاریخ : ۹ ؍ جنوری ۲۰۲۴ء

Cadets can be seen drilling at the NDA campus in Kharak Wasla. File photo
کھڑک واسلہ میں واقع این ڈی اےکیمپس میں کیڈیٹس ڈرل کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ فائل فوٹو

اکثر طلبہ یہ پوچھتے ہیں کہ ہندوستانی دفاعی شعبہ میں کریئر کس طرح بنایا جاسکتا ہے۔ہندوستانی دفاعی شعبہ میں کریئر کیلئے  سب سے بہترین راستہ  نیشنل ڈیفینس اکیڈمی ہے۔ کھڑک واسلہ پونے میں ۸۳۰۰؍  ایکڑ کے وسیع رقبے پرمحیط این ڈی اے   ہندوستان کا شاندار دفاعی تر بیتی ادارہ ہے۔ جس کا قیام ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے ہاتھوں۶؍ اکتوبر۱۹۴۹ء کو ہوا۔ وطن کی محبت اور خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوانوں کیلئے بہترین تربیت گاہ ہے۔
ٹریننگ پیٹرن
 بارہویں جماعت کامیاب طلبہ جو این ڈی اے میں داخلہ پا لیتے ہیںانہیں اکیڈمی میں ۳؍ برسوں تک تربیت دی جاتی ہے اور گریجویشن بی اے بی ایس سی یا بی ایس سی کمپیوٹر سائنس کی ڈگری جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے مہیا کی جاتی ہے۔ اکیڈمک ٹریننگ کے علاوہ آئوٹ ڈور اسکلِزجیسے  ڈرل، پی ٹی اور مختلف کھیلوں کی بھی پروفیشنل تربیت کا موقع ہوتا ہے۔ کردار سازی، ٹیم ورک، ٹیم اسپرٹ ، سخت ذہنی و جسمانی صحت، لیڈرشپ اور مشاہدے کی زبردست صلاحیت کے لئے  تربیت دی جاتی ہے۔
این ڈی اے میں دستیاب سہولیات
 عمدہ انفرااسٹرکچر ، بہترین کلاس روم، لائبریری، ۲؍ اولمپک سائز سوئمنگ پول، جمنازم،۳۲؍ فٹ بال گرائونڈ، پولوگرائونڈ، کرکٹ اسٹڈیم اور کئی اسکواش اور ٹینس کے کورٹس۔ تعلیمی سال دوٹرم میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ بَہار /اسپرنگ ٹرم(جنوری سے مئی)  اور خزاں کا ٹرم(جولائی سے دسمبر) این ڈی اے سے کامیاب کیڈیٹ بن کر نکلنے کے لئے۶؍ ٹرم میں کامیابی ضروری ہے۔
داخلہ کیسے ہوتا ہے؟
 این ڈی اے میں داخلہ کے لئے یو پی ایس سی کے زیر اہتمام پورے ملک میں انٹرنس امتحان منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ امتحان سال میں دوبار منعقد کیا جاتا ہے ۔ این ڈی اے ون  اور این ڈی اے ٹو۔امسال یہ امتحان یعنی این ڈی اے ون ۲۱؍اپریل ۲۰۲۴ء کو منعقد ہوگا۔ جس کے ذریعہ این ڈی اے کی آرمی، نیوی اور ائیر فورس ونگ میں اور انڈین نیول اکیڈمی کورسیز میں داخلہ ممکن ہوگا۔ جو طلبہ و طالبات کا داخلہ انڈین نول اکیڈمی میں ہوگا انہیں چار  سالہ بی ٹیک میں داخلہ ہوگاجس کے بعد یہ امیدوار انڈین نیوی کے ٹیکنیکل  برانچ میں ملازمت پا سکے گا۔ جبکہ این ڈی اے کے ذریعہ تینوں شعبوں میں ملازمت ممکن ہوسکے گی۔
فی الوقت 
انڈین آرمی میں:  ۲۰۸آرمی(بشمول۱۰ خواتین امیدوار)
انڈین نیوی میں:  ۴۲نیوی(بشمول۱۲ خواتین امیدوار)  اور
انڈین ائیر فورس میں : فلائنگ۔۹۲ (بشمول ۲خواتین امیدوار) ،  گراوؤنڈ ڈیوٹیز۔(ٹیک ) ۔۱۸ (بشمول۲ خواتین امیدوار)،
گراؤنڈ ڈیوٹیز ۔( نان ٹیکنکل )۔۱۰ (بشمول۲ خواتین امیدوار)
نول اکیڈمی کیڈٹ  ۲+۱۰ کیڈٹ انٹر ی اسکیم ۔ ۳۰ (بشمول۹ خواتین امیدوار)
این ڈی اے   امتحان کے مراکز
 ملک کے تقریباً سبھی بڑے شہروں میں۷۴  امتحان مراکز ہیں۔ مہا راشٹر میں ۷؍ مراکز ہیں۔ناگپو، ممبئی، تھانے ، نوی ممبئی، اورنگ آباد
(a)شہریت: امیدوار ہندوستانی شہری ہویا بھوٹان کا یا نیپال کا شہری۔
(b)اہلیت: عمر، جنس، ازدواجی حیثیت: غیر شادی شدہ، مرد و خواتین امیدوار جن کی تاریخ پیدائش :۲/جولائی  ۲۰۰۵سے یکم جولائی ۲۰۰۸ کےدرمیان
(c) تعلیمی اہلیت: (i)  این ڈی اے ۔ آرمی ونگ کیلئے ، بارہویں کسی بھی اسٹریم سے یا اس کے مساوی۔
(ii)  این ڈی اے کی ائیر فورس اور نول وِنگ کے لیے اور انڈین نول اکیڈمی کے ۲+۱۰ کیڈٹ انٹر ی اسکیم  کے لیے: بارہویں یا اس کے مساوی فزکس اور میتھس کیساتھ۔  وہ طلبہ جو امسال بارہویں میں ہیںوہ بھی  درخواست فارم پُر کر سکتے ہیں۔(گیارہویں کے طلبہ امتحان میں شریک نہیں ہوسکتے ہیں ‘ وہ طلبہ جو بارہویں میں ہیں انہیں بھی ۲۴؍ دسمبر ۲۰۲۴ءسے قبل اپنے تمام متعلقہ سر ٹیفکیٹ جمع کرانا ضروری ہے۔
(d)جسمانی صحت کے متعلق اہلیت :   اپینڈکس 4کے دی گئی اہلیت کے مطابق فِٹ  ہونا ضروری ہے۔
(e)  وہ امیدوار جو نظم ونسق، نظم  وضبط کے خلاف ورزی کی وجہ سے یا خود سے استعفیٰ دے دیا ہو ،اس امتحان کے لئے  اہل نہیں ہوں گے۔
درخواست فیس
  ۱۰۰ روپے  (ایس سی /ایس ٹی / خواتین امیدوار کے علاوہ)
درخواست فارم
اُمیدوار درخواست آن لائن طریقے سے پُرکریں: 
درخواست فارم کی آخری تاریخ: (a) آن لائن فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ  ۹؍ جنوری ۲۰۲۴ء    شام  ۶؍بجے  سے قبل۔ تحریری امتحان میں کامیابی کے بعد کامیاب امیدواروں کو درجِ ذیل ویب سائٹ سے اپنے ایس ایس بی سینٹرس اور انٹر ویو کی تاریخ پتہ کرنا ہوتا ہے۔
 انڈین آرمی :www.joinindianarmy.nic.in
 انڈین نیوی : www.joinindiannavy.gov.in
 انڈین ائیر فورس:
www.careerindianairforce.cdac.in 
امتحان کے متعلق خط وکتابت کیلئے پتہ:
 Controller of Examination,Union Public Service Commission,
 Dholpur House, Shahjahan Road,
 New Dehli-110069.
انتخاب کا طریقہ
این ڈی اے  میں داخلے کیلئے  ہر اُمیدوار کو ۳؍ مراحل سے گزرناہوگا:
(۱) تحریری امتحان۔۹۰۰/مارکس
(۲)   انٹیلی جنس اینڈ پرسنالیٹی ٹیسٹ سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعے ۔( یہ ٹیسٹ بھی دو مراحل میں لیے جاتے ہیں۔)
(۳) میڈیکل ٹسٹ بذریعہ سروس میڈیکل بورڈ۔
انٹرنس امتحان تحریری پرچہ:
-پیپر ۱:میتھس-ڈھائی گھنٹہ کا۳۰۰؍ مارکس کا پرچہ
-پیپر۲: جنرل ابیلیٹی- ڈھائی گھنٹہ کا 600مارکس کا پرچہ
ان پرچوں میں سوالات کی نوعیت معروضی قسم کی ہوتی ہے ،( سوالات انگریزی اور ہندی زبان میں ہوتے ہیں)
این ڈی اےکا آن لائن درخواست فارم درج ذیل ویب سائٹ  پر پُر کریں۔مکمل تفصیلی نو ٹیفکیشن کا لنک:
upsc.gov.in/sites/default/files/
Notif-NDA-NA-I-2024-Eng-20122023.pdf

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK