• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انڈین آئل کارپوریشن میں ٹیکنیشین ٹریننگ (اپرنٹس) بھرتی کا اعلان

Updated: November 01, 2023, 12:42 PM IST | Salim Alware | Mumbai

کل۱۷۲۰؍ اسامیوں کیلئےمختلف فیکلٹی کے گریجویٹس ، تین سالہ ڈپلوما اِن انجینئرنگ کامیاب اور بارہویں پاس امیدواروں کے لئے بہترین موقع ہے۔

Photo: INN
تصویر:آئی این این

انڈین آئل کارپوریشن لمٹیڈ(آئی او سی ایل) فلیگ شپ مہار تن قومی آئل اور گیس کمپنی ہے۔ ملک کے کئی مقامات پر اس کمپنی کی ریفائنریز، پروڈکشن یونٹس اور دفاتر ہیں ۔ ریفائنگ، مارکٹنگ، کچے تیل اور گیس کی پیداوار ، پیٹرو کیمیکل اشیاء کی پیداوار،پائپ لائن ٹرانسپورٹیشن اس کمپنی کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔ بونگائی گاؤں ، براؤنی، پیرا دیپ، ہلدیہ ، متھرا اور گجرات میں کمپنی کی میجر ریفائریز ہیں۔
اس وقت موقع کیاہے؟
اس وقت انڈین آئل کارپوریشن لمٹیڈ(آئی او سی ایل) میں بطور ٹیکنیشین ٹریننگ(اپرنٹس) کی ۱۷۲۰؍ اسامیوں کی بھرتی کیلئے مشترکہ نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔سائنس کامرس اور آرٹس گریجویٹس اور مختلف فیکلٹی میں ۳؍ سالہ ڈپلوما اِن انجینئرنگ کامیاب امیدوار توجہ دیں اور بہترین کریئر بنانے کیلئے اس با وقار کمپنی سے اپرنٹس ٹریننگ کریں بعد ازاں بہترین سرکاری، نیم سرکاری یا ملٹی نیشنل کمپنی میں بہترین ملازمت یقینی بنائیں۔
ٹریڈ اور تعلیمی لیاقت 
اپرنٹس کیلئے ٹریڈ کا نام، تعداد اورضروری تعلیمی لیاقت:ا،۲،۳ ؍اور ۸،۹، ۱۰ برائے ٹریڈ اپرنٹس بقیہ ۴ تا ۷ ٹیکنیشین اپرنٹس
(۱)اٹینڈنٹ آپریٹر(کیمیکل پلانٹ)کوڈ نمبر ۱۰۱: ۴۲۱؍ اسامیوں کیلئے ۳؍ سالہ بی ایس سی (میتھس،فزکس کیمسٹری یا انڈسٹریل کیمسٹری)کامیاب درخواست دےسکتے ہیں۔
(۲) فٹر۔میکانیکل ٹریڈ(کوڈ نمبر ۱۰۲):۳۴۵؍اسامیوں کے لئے دسویں کامیاب، فٹر ٹریڈ میں آئی ٹی آئی کامیاب امیدوار درخواست دےسکتے ہیں۔
(۳)بائلر۔ میکانیکل ٹریڈ)کوڈ نمبر ۱۰۳):۲۴۴؍اسامیوں کیلئے۳؍ سالہ بی ایس سی (میتھس فزکس،کیمسٹری یا انڈسٹریل کیمسٹری) کامیاب امیدوار درخواست دےسکتے ہیں۔
(۴)کیمیکل ڈسپلن(کوڈ نمبر ۱۰۴):۱۸۹؍اسامیوں کے لئے کیمیکل؍ پیٹرو کیمیکل انجینئرنگ یا کیمیکل ٹیکنالوجی ؍ ریفائنری میں تین سالہ ڈپلوما کامیاب امیدوار درخواست دےسکتے ہیں۔
(۵) میکینکل ڈسپلن (کوڈ نمبر ۱۰۵): ۱۵۹؍اسامیوں کیلئے میکانیکل انجینئرنگ میں ۳؍ سالہ ڈپلوما کامیاب امیدوار درخواست دےسکتے ہیں۔
(۶)الیکٹریکل ڈسپلن(کوڈ نمبر ۱۰۶): ۲۴۴؍اسامیوں کے لئے الیکٹریکل؍ الیکٹرونکس انجینئرنگ میں تین سالہ ڈپلوما کامیاب امیدوار درخواست دےسکتے ہیں۔
(۷) انسٹرمینٹشن ڈسپلن(کوڈ نمبر ۰۷):۹۳؍اسامیوں کے لئے انسٹرمینٹشن؍ الیکٹرونکس اینڈ انسٹرومینٹشن انجینئرنگ میں تین سالہ ڈپلوما کامیاب امیدوار درخواست دےسکتے ہیں۔
(۸)سیکریٹریل اسسٹنٹ(کوڈ نمبر ۱۰۸):۷۹؍اسامیوں کیلئے بی اے؍ بی ایس سی؍ بی کام کامیاب درخواست دےسکتے ہیں۔
(۹)اکاؤنٹنٹ(کوڈ نمبر ۱۰۹) : ۳۹؍ اسامیوں کیلئے بی کام(۳؍ سالہ) کامیاب امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔
(۱۰)فریش ڈاٹا انٹری آپریٹر(کوڈ نمبر ۱۱۰):۴۹؍اسامیوں کے لئے بارہویں کامیاب درخواست دے سکتے ہیں۔
(۱۱) ڈاٹا انٹری آپریٹر(کوڈ نمبر ۱۱۱):۳۳؍اسامیوں کے لئے بارہویں کامیاب امیدوار جن کے پاس ڈاٹا انٹری آپریٹر کا سرٹیفکیٹ ہے وہ درخواست دےسکتے ہیں۔
اہم نوٹ: (۱)تمام اسامیوں کے لئے درکارتعلیمی لیاقت میں امیدواروں کے لئے کامیابی کا کم از کم ۵۰؍فیصد ہونا لازمی ہے۔
(۲) اپرنٹس ٹریننگ(۱) گوہاٹی(۲) براونی(۳) گجرات (۴) ہلدیہ(۵)متھرا(۶) پی آر پی سی۔ پانی پت (۷)دِگوئی(۸) بونگائی گاؤں (۹) پیرا دیپ ریفائنریز کے لئے ہورہی ہے جس کے لئے دیئے ہوئے ایڈورٹائزمنٹ ہیں ۔
(۱)گوہاٹیGR/P/APP/23-24
(۲)براؤنی BR/HR/APPR 
(۳) گجراتJR/01/2023
(۴) ہلدیہ HR-RECTT/01/2023(APP) 
(۵) متھراMR/HR/APP/2023 
(۶) پانی پت ریفائنری اینڈ پیٹروکیمیکل کمپلیکس
PR/P/APPRENTICE/56(23-24)CRPC 
(۷) دگوئی۔DT/TA2023
(۸)بونگائی گاؤں :BGR/APPR/2023/01 
(۹)پیرادیپ: PDR/HR/01/APPRATICE23
ریزرویشن: او بی سی، ایس ٹی ایس سی، معذورں اور معاشی کمزور طبقات کے لئے نشستیں مختص ہیں۔
اپرنٹس کی معیاد: اسامی کوڈ (۱۰۳) کے لئے ۲۴؍ماہ، اسامی کوڈ نمبر ۱۰۸ کے لئے ۱۵؍ماہ بقیہ تمام اسامیوں کے لئے اپرنٹس کی میعاد ایک سال ہوگی۔
ماہانہ اسٹائپنڈ 
سرکاری ضابطے کے مطابق طے شدہ ماہانہ اسٹائپنڈ دیا جائےگا علاوہ انشورنس کور بھی ہوگا۔
 عمر کی حد
۱۸؍تا ۲۴؍سال (۳۱؍اکتوبر ۲۰۲۳ء کے مطابق)
بھرتی کا طریقہ کار
 بھرتی تحریری امتحان کے ذریعے ہوگی۔ اس میں کوالیفائی ہوئے امیدواروں کے اسناد کی جانچ ہوگی۔ بعد ازاں میڈیکل امتحان ہوگا اور امیدواروں کی ٹریننگ شروع ہوگی۔
درخواست کیسے دیں ؟
امیدوار سب سے پہلے نوٹیفکیشن کا باریکی سے مطالعہ کریں۔
ریفائنری کا انتخاب کریں ۔اب تعلیمی لیاقت کے مطابق ڈسپلن ؍ اسامی کا انتخاب کریں۔
nنوٹیفکیشن ویب سائٹ www.iocl.com پر دستیاب ہے۔ اس کا مطالعہ کریں اور آن لائن درخواست فارم پُر کرنا ہے۔
ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کی تاریخ:۲۷؍نومبر تا ۲ دسمبر۲۰۲۳ء
تحریری امتحان کی ممکنہ تاریخ:۳؍دسمبر ۲۰۲۳ء
آن لائن درخواست کی آخری تاریخ:۲۰؍ نومبر ۲۰۲۳ء
نوٹیفکیشن کی کاپی 
اس بھرتی کیلئے درخواست فارم بھرنے میں  دلچسپی رکھنے والے اہل امیدوار نوٹیفکیشن کی کاپی کیلئے کالم نگار کے وہاٹس ایپ نمبر 7738642878 پر ’آئی او سی ایل‘لکھ کر میسیج کریں ، نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف کاپی روانہ کی جائےگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK