آج کے بچے بہت زیادہ ذہین اور سمجھدار ہیں۔ اگر ان کی صحیح تربیت اور ہنمائی کی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ مستقبل کے کامیاب انسان نہ ثابت ہوں لیکن انہیں شروع ہی سے چھوٹے چھوٹے کاموں کا عادی بنائیں اور اپنے کام خود کرنے کی عادت ڈالیں۔
EPAPER
Updated: August 20, 2024, 2:07 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
آج کے بچے بہت زیادہ ذہین اور سمجھدار ہیں۔ اگر ان کی صحیح تربیت اور ہنمائی کی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ مستقبل کے کامیاب انسان نہ ثابت ہوں لیکن انہیں شروع ہی سے چھوٹے چھوٹے کاموں کا عادی بنائیں اور اپنے کام خود کرنے کی عادت ڈالیں۔
آج کے بچے بہت زیادہ ذہین اور سمجھدار ہیں۔ اگر ان کی صحیح تربیت اور ہنمائی کی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ مستقبل کے کامیاب انسان نہ ثابت ہوں لیکن انہیں شروع ہی سے چھوٹے چھوٹے کاموں کا عادی بنائیں اور اپنے کام خود کرنے کی عادت ڈالیں۔ یہ عادت آگے چل کر زندگی میں ان کے بہت کام آئے گی۔
عموماً بچوں میں کھیلنے کودنے کا رجحان زیادہ ہوتا ہے۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ بچے صحتمند اور چاق و چوبند ہیں۔ انہیں کھیلنے سے نہ روکیں۔ کھانے کی میز پر یا دسترخوان پر بچوں سے چھوٹے چھوٹے کام لئے جاسکتے ہیں۔ مثلاً پانی کا گلاس رکھوانا یا پلیٹ لے جاکر رکھنا، یہ چھوٹے چھوٹے کام بچے خوش اسلوبی سے انجام دیتے ہیں۔ اسی طرح آہستہ آہستہ بچوں کو اپنے کام خود کرنے کی عادت ڈالیں تاکہ ان میں خود اعتمادی پیدا ہو اور وہ جو کام بھی کریں درست طریقے سے انجام دیں۔
صبح اسکول جانے کے لئے انہیں خود تیاری کرنے کے مواقع دیں۔ ناشتے کی تیاری میں بھی ان سے مدد لی جاسکتی ہے۔ گھر سے نکلنے سے پہلے ان کی یونیفارم، اسکول بیگ اور تمام چیزیں ان سے ہی چیک کروائیں تاکہ کسی کمی کی صورت میں اس کا ازالہ کیا جاسکے۔ اسکول سے واپسی پر یونیفارم کی تبدیلی ہو یا کوئی اور کام کروائیں۔ بچوں کو ذہنی طور پر تیار کریں کہ کسی طرح وارڈروب سے کپڑے نکالنے اور دوبارہ سلیقے سے رکھنے ہیں۔ اپنی چیزوں کو کس انداز میں سنبھال کر رکھنا ہے تاکہ بوقت ضرورت ڈھونڈنے میں پریشانی نہ ہو۔
گھر کی صفائی ستھرائی کے دوران بھی بچوں کو اپنے ساتھ ملا کر ان سے چھوٹے چھوٹے کام لئے جاسکتے ہیں، بچے اپنی تعریف سن کر بہت خوش ہوتے ہیں لہٰذا ان کے ہر کام پر حوصلہ افزائی کریں۔
کام کے دوران غلطی کی صورت میں انہیں ڈانٹنے کے بجائے پیار سے سمجھائیں۔ کھانے کے بعد دسترخوان سے پلیٹیں اٹھوانے میں مدد لیں۔ بچوں کو اس بات کا عادی بنائیں کہ کھانے کے بعد برتن صاف ستھرا کرکے رکھیں۔ بچوں کی بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ ساتھ ان پر ذمہ داری بھی بڑھاتی جائیں تاکہ ان میں خود اعتمادی پیدا ہو۔ بچوں بالخصوص بچیوں پر خاص توجہ دیں کیونکہ مستقبل میں ان کے کاندھوں پر زیادہ ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔
جو بچے کام کاج سے جی چراتے ہیں وہ صحت کے مسائل سے دوچار ہوتے ہیں۔ ان میں چڑچڑا پن نمایاں ہوتا ہے۔ جب تک بچے صحتمند نہیں ہوں گے وہ کام کاج کی طرف راغب نہیں ہوں گے۔ اگر آپ نے ان سے پانی کا گلاس لانے کا بھی کہہ دیا تو وہ رونا اور مچلنا شروع کردیتے ہیں۔ ایسے بچوں کی صحت پر توجہ کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے بچوں کو کھیل کود میں لگا کر دھیرے دھیرے کام کا عادی بنایا جاتا ہے اور ان کے کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے۔ بچوں کو محنت کا عادی بنانا بہت ضروری ہے۔ کھیل ہی کھیل میں ان کی ذہانت و قابلیت جانچنے کے لئے مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کرکے کامیاب زندگی گزار سکیں۔n