شارٹ سروس کمیشن( ایس ایس سی) کے تحت۶۳؍ویں بیچ (ٹیکنیکل) برائے مرد اور ۳۴؍ویں بیچ (ٹیکنیکل) برائے خواتین کیلئے بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری۔
EPAPER
Updated: February 06, 2024, 11:43 AM IST | Salim Alwar | Mumbai
شارٹ سروس کمیشن( ایس ایس سی) کے تحت۶۳؍ویں بیچ (ٹیکنیکل) برائے مرد اور ۳۴؍ویں بیچ (ٹیکنیکل) برائے خواتین کیلئے بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری۔
انڈین نیوی، انڈین آرمی اور انڈین ایئر فورس میں مختلف لیول پر بھرتی کا سلسلہ سال بھر جاری رہتا ہے۔ تینوں شعبوں میں ملازمت کی نوعیت ۲؍ طرح کی ہوتی ہے: (۱)پرماننٹ کمیشن( پی سی): اس طریقۂ کار کے تحت منتخب امیدواروں کو ۵۸ سال مکمل ہونے کے بعد سبکدوشی ہوتی ہے۔ (۲) شارٹ سروس کمیشن : اس طریقۂ کار کے تحت منتخب اُمیدواروں کی سروس کی میعاد زیادہ سے زیادہ ۱۰ تا ۱۴؍سال کی ہوتی ہے۔
اس وقت موقع کیا ہے؟: انڈین آرمی نے ایک نوٹیفکیشن کے تحت (۱)۶۳؍ ویں بیچ برائے شارٹ سروس کمیشن(ایس ایس سی) ٹیکنیکل برائے مرد امیدوار۔ بیچ کا آغاز اکتوبر ۲۰۲۴ کو ہوگا۔
(۲) ۳۴؍ویں بیچ برائے شارٹ سروس کمیشن(ایس ایس سی)۔ ٹیکنیکل برائے مرد امیدوار۔ بیچ کا آغاز اکتوبر ۲۰۲۴ ءکو ہوگا۔
اسامیوں کی تفصیل:کل تعداد:۳۸۱؍ اسامیاں۔ (کور انجینئرنگ اسٹریم کی تفصیلات نوٹیفکیشن میں دی گئی ہیں :(۱) ۶۳؍ویں بیچ برائے مرد امیدوار۔ ۳۵۰؍اسامیاں۔ (۲)۳۴؍ویں بیچ برائے خواتین امیدوار۔ ۲۹؍اسامیاں۔ کور انجینئرنگ اسٹریم اور اکوویلینٹ انجینئرنگ اسٹریم کا مطالعہ کریں او ر اسٹریم کے مطابق آن لائن درخواست فارم پُر کریں۔
تعلیمی لیاقت: انجینئرنگ گریجویٹس ان باوقار اور باوردی ملازمتوں کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ ایسے امیدوار بھی درخواست دینے کے اہل ہیں جو گریجویشن کے سال آخر میں زیر تعلیم ہیں اور جنہیں امید ہے کہ وہ یکم اکتوبر ۲۰۲۴ءتک گریجویشن کے تمام سمسٹر کے امتحان کامیاب کر لیں گے۔
عمر کی حد: (۱)برائے ایس ایس سی (ٹیکنیکل)۔ ۶۳؍ ویں بیچ برائے مرد اور ۳۴ ویں بیچ برائے خواتین کیلئے درخواست گزار کی تاریخ پیدائش ۲؍اکتوبر ۲۰۲۴ کے درمیان ہو۔ یعنی ۲۰ تا ۲۷؍سال کے امیدوار درخواست دےسکتے ہیں۔
ٹائم آف کمیشن: منتخب امیدواروں کو پری کمیشنگ ٹریننگ اکیڈمی میں دی گئی تاریخ کو جوائننگ؍ رپورٹنگ کرنی ہوگی۔ جوائننگ کے فوراً بعد سے ہی امیدوار لیفٹیننٹ کو ملنے والی مکمل تنخواہ اور الاؤنس کے حقدارہوں گے۔
پہلی تقرری: ٹریننگ مکمل ہوتے ہی امیدوار کو لیفٹیننٹ کے رینک پر ملازمت دی جائےگی۔
بھرتی کا طریقہ کار: شارٹ لسٹ امیدواروں کو سروس سلیکشن بورڈ کے معرفت انٹرویو کے لئے بلایا جائےگا۔ یہ انٹرویو دو مرحلہ کا ہوگا جو تین تا پانچ دن تک ہوگا۔ انٹرویو میں کامیاب امیدواروں کا میڈیکل امتحان ہوگا اور منتخب امیدواروں کو ٹریننگ کیلئے بھیجا جائےگا۔ منتخب امیدواروں کی ٹریننگ آفیسرس ٹریننگ اکیڈمی(او ٹی اے) کے انجینئرنگ سیکشن میں ہوگی۔
ابتدائی تنخواہ: لیفٹیننٹ کے رینک پر لیول ۱۰ پر تنخواہ کا اسکیل ۱۷۷۵۰۰۔ ۵۶۱۰۰ ہوگا۔
درخواست کا طریقہ: دلچسپی رکھنے والے انجینئرنگ گریجویٹس آرمی کی ویب سائٹ پر جائیں :
www.joinindianarmy.nic.in
٭نوٹیفکیشن کا باریکی سے مطالعہ کریں۔ اب آفیسرس انٹری ایپلی کیشن پر لاگ اِن کریں۔ اپنی اہلیت کی تصدیق کریں اور رجسٹریشن کے بعد فارم مکمل کریں۔
آن لائن درخواست کی آخری تاریخ: ۲۳؍فروری ۲۰۲۴ء