• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مہاراشٹرکی ضلعی عدالتوں میں گریجویٹس کیلئے ملازمتوں کا موقع

Updated: December 12, 2023, 1:34 PM IST | Salim Alwar | Mumbai

جونیئر کلرک، اسٹینو گرافرکی اسامیوں کے لئے ٹائپنگ کا ہنر بھی لازمی، پیون / حمال کے لئے ساتویں کامیاب امیدوار درخواست کے اہل۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ممبئی میں واقع ہائیکورٹ ریاست کی سب سے بڑی عدالت ہےاسکے علاوہ ریاست کے تمام اضلاع میں بھی عدالتیں موجود ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ کورٹ کہا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ ممبئی کے سول کورٹ اور سیشن کورٹ ، اسمال کاز کورٹ اور چیف میٹرو پولیٹن آفس بھی ہے جس کا نظم ہائیکورٹ کے زیر نگرانی چلتا ہے۔ اس وقت ممبئی ہائیکورٹ نے ۵۷۰۰؍ اسامیوں کی بھرتی کے لئے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں ۔ امید ہے کہ ہمارے گریجویٹ نوجوان اس موقع سے استفادہ حاصل کریں  گے۔ ساتھ ہی ساتھ ریاست مہاراشٹر کے ممبئی، پونے، ناگپور اور اورنگ آباد جیسے بڑے شہروں اور اضلاع کی فلاحی تنظیموں سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنے علاقے کے نوجوانوں کو اس بھرتی سے با خبر کریں او رانہیں ان کی تعلیمی لیاقت کے مطابق درخواست دینے کی ترغیب دیں۔ بھرتی کی تفصیلات درج ذیل ہیں :
اسامی ، تعداد ، تعلیمی لیاقت اور تنخواہ کا اسکیل
(۱) اسٹینوگرافر(گریڈ۔۳):۵۱۴؍اسامیاں 
-پے اسکیلS-14 پر ۳۸؍ ہزار ۶۰۰؍روپے سے ایک لاکھ ۲۲؍ ہزار ۸۰۰؍ روپے اسکیل پر بھرتی ہورہی ہے۔
درکار تعلیمی لیاقت : -امیدوار کسی بھی فیکلٹی سے گریجویٹ ہوں ۔ لاءگریجویٹس کو ترجیح دی جائےگی۔
-امیدوار کے پاس کمپیوٹر ، ٹائپنگ کا بیسک کورس مکمل کئے جانے کا سرٹیفکیٹ ہواور انگریزی میں ۱۰۰؍ الفاظ فی منٹ یا مراٹھی میں ۸۰؍الفاظ فی منٹ کا شارٹ ہینڈ کا سرٹیفکیٹ ہو۔
-کمپیوٹر میں ایم ایس آفس، ایم ایس ورڈس وغیرہ کا سرٹیفکیٹ ہو۔
(۲)جونیئر کلرکس:۳۴۹۵؍اسامیاں 
- پے اسکیل لیولS-6 پر۱۹۹۰۰ سے۶۳۲۰۰ ؍ اسکیل پربھرتی ہورہی ہے۔
درکار تعلیمی لیاقت:- امیدوار کسی بھی فیکلٹی سے گریجویٹ ہوں ۔ لاء گریجویٹس کو ترجیح دی جائےگی۔
-علاقائی زبان سے واقفیت رکھتا ہو۔
-ٹائپنگ کیلئے گورنمنٹ کمر شیل سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہو۔
-انگریزی میں ۴۰ ؍الفاظ فی منٹ یا مراٹھی میں ۳۰؍ الفاظ فی منٹ ٹائپنگ جانتا ہو۔
-نوٹیفکیشن میں درج کمپیوٹر کی مضامین کی بھرپور جانکاری ہو۔
(۳) پیون؍ حمال:۱۵۸۴؍اسامیاں 
- پے لیول S-1پر۱۵۰۰۰ سے ۴۷۶۰۰؍اسکیل پر ہورہی ہے۔
درکار تعلیمی لیاقت : -امیدوار ساتویں کامیاب ہوں۔
-ان کی صحت اچھی ہو۔
نوٹ: تمام اسامیوں میں ویٹ لسٹڈ اسامیاں بھی شامل ہیں۔
عمر کی حد
  ۱۸ تا ۳۸؍سال کے امیدوار درخواست دےسکتے ہیں ۔عمر کی اوپری حد میں ایس ٹی ایس سی امیدواروں کو ۵؍ سال جبکہ اوبی سی امیدواروں کو ۳؍ سال کی رعایت دی جائے گی۔
درخواست فیس
 جنرل کٹیگری کے امیدواروں کے لئے ایک ہزار روپے ہوگی۔ جبکہ اوبی سی، ایس ٹی ایس سی امیدواروں کے لئے ایک سو روپے ہوگی۔
بھرتی کا طریقہ کار
(۱)اسٹینو گرافر(گریڈ۔۳) کے لئے: انگلش شارٹ ہیڈ ٹیسٹ: مراٹھی شارٹ ہیڈ ٹیسٹ۔ انگلش ٹائپنگ ٹیسٹ۔ مراٹھی ٹائپنگ ٹیسٹ اور انٹرویو۔ ہر ٹیسٹ کے ۲۰؍ مارکس کل ۱۰۰ مارکس کا ٹیسٹ۔
(۲)جونیئر کلرک کے لئے: اسکریننگ ٹیسٹ: ۴۰؍مارکس، انگلش و مراٹھی ٹائپنگ ٹیسٹ اورانٹرویو کے لئے ۲۰ ، ۲۰ مارکس۔ کل مارکس ۱۰۰
(۳) پیون؍ حمال کے لئے: اسکریننگ ٹیسٹ ۳۰ مارکس ، صفائی اور اسمارٹ نیس کا ٹیسٹ اور انٹرویو کے لئے دس دس مارکس ہوں گے۔ کل ۵۰ مارکس
بھرتی کن عدالتوں  کیلئے ہورہی ہے؟
 ریاست مہاراشٹر کے ۳۲؍ اضلاع کی ڈسٹرکٹ کورٹس، ممبئی کے سٹی سول کورٹس، سیشن کورٹس، اسمال کاز کورٹ اور چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے دفاتر کے لئے بھرتی ہورہی ہے۔
درخواست کیسے دیں ؟
درخواست دینے سے قبل امیدوار اس بھرتی کے لئے جاری نوٹیفکیشن کا باریکی سے مطالعہ کریں۔
ممبئی ہائیکورٹ کی آفیشیل ویب سائٹ:
 http://bombayhighcourt.nic.in
ہے اور اسی ویب سائٹ پر بھرتی برائے اسٹینو گرافر (گریڈ۔۳)، جونیئر کلرکس ، پیون؍ حمال برائے ڈسٹرکٹ کورٹس آف مہاراشٹر جاری کیا گیا ہے۔
 نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف کاپی چاہئے؟
  جن امیدواروں کو متذکرہ نوٹیفکیشن حاصل کرنے میں دقت آرہی ہو تو کالم نگار کے وہاٹس ایپ نمبر 7738642878پر ’ کورٹ‘ لکھ کر وہاٹس ایپ کریں ۔ انہیں نوٹیفکیشن کی کاپی واٹس ایپ کی جائےگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK