شادی کی تیاریاں ایک پیچیدہ مرحلہ ہے۔ جہاں ایک طرف تمام لوگ جشن اور خوشی میں ڈوبے ہوئے ہیں وہیں دوسری طرف شادی کی ذمہ داریاں بھی سر پر ہیں۔
EPAPER
Updated: November 30, 2023, 10:56 AM IST | Mumbai
شادی کی تیاریاں ایک پیچیدہ مرحلہ ہے۔ جہاں ایک طرف تمام لوگ جشن اور خوشی میں ڈوبے ہوئے ہیں وہیں دوسری طرف شادی کی ذمہ داریاں بھی سر پر ہیں۔
شادی کی تیاریاں ایک پیچیدہ مرحلہ ہے۔ جہاں ایک طرف تمام لوگ جشن اور خوشی میں ڈوبے ہوئے ہیں وہیں دوسری طرف شادی کی ذمہ داریاں بھی سر پر ہیں۔ ایسے میں ذمہ داری کو صحیح طریقے سے نبھانے کا بہترین اور آسان طریقہ ’فہرست‘ تیار کرنا ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ شادی میں ہوٹل کی بکنگ، مہمانوں کی فہرست بنانا، کیٹرنگ وغیرہ جیسی بڑی چیزوں کو یاد رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ لیکن چھوٹی چھوٹی باتیں ذہن سے نکل جاتی ہیں جو بہت ضروری ہوتی ہیں۔ ان کی فہرست تیار کرنا اہم ہے تاکہ عین وقت کے ہنگامے سے بچا جا سکے۔ اس کے علاوہ شادی میں سادگی کو ترجیح دیں۔ شادی کی تیاری کرتے وقت اِن باتوں کو ملحوظ رکھیں:
ایک بجٹ تیار کریں
شادی کی تاریخ طے ہوتے ہی سب سے پہلے مالی بجٹ تیار کرلیں۔ اس میں تمام پروگرام، مہمانوں کی آمد و رفت، دلہن/ دلہا کے اخراجات وغیرہ کا اندازاً حساب لگا لیں۔ بجٹ پلان کرتے وقت سب سے پہلے اہم چیزیں کو شامل کریں۔ پھر شادی ہال، کیٹرنگ جیسے بڑے اخراجات کی الگ فہرست بنائیں۔ دوسرے اخراجات جیسے کپڑے، زیورات اور برتن وغیرہ کیلئے علاحدہ فہرست اور بجٹ بنائیں۔ کوشش کریں کہ اپنی مالی حالت کا جائزہ لینے کے بعد ہی بجٹ تیار کریں۔
سمجھداری سے کام لیں
شادی میں مہنگی گاڑی میں دُلہے کی آمد، اسٹیج کی خوب سجاوٹ، سجاوٹ میں زیادہ سے زیادہ پھولوں کا استعمال یا پالکی میں دلہن کی انٹری، یہ سب دیکھنے میں بہت خوبصورت اور غیر معمولی لگتا ہے۔ لیکن غیر ضروری سجاوٹ اور خواہشات پر زیادہ پیسہ خرچ کرنا بھی عقلمندی نہیں ہے۔ انتظامات ایسے ہونے چاہئیں کہ پُر کشش تو ہو مگر جیب پر بھاری نہ ہو۔ شادی کی سجاوٹ کو سادہ اور خوبصورت رکھیں۔
میک اپ کے اخراجات
آج کل نت نئے میک اپ ٹرینڈز مقبول ہو رہے ہیں۔ سوشل میڈیا سے متاثر ہو کر کوئی لُک اپنانے سے قبل غور کرلیں۔ کسی اچھی بیوٹیشن کا انتخاب کریں۔ شادی سے قبل ایک دو میک اپ لُک آزمانا بہت ضروری ہے۔ میک اَپ پر بہت زیادہ خرچ کرنا عقلمندی نہیں ہے۔ بعض دفعہ غیر معمولی میک اپ کروانے کے چکر میں پورا لُک بگڑ جاتا ہے اس لئے سمجھداری اسی میں ہے کہ سادگی کو ترجیح دیں۔
گھر سے شادی
کا رجحان
اِن دنوں گھر میں شادی کرنے کا رواج پھر سے شروع ہو گیا ہے جسے ’’انٹیمیٹ ہوم ویڈنگ‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس شادی کی تقریب شاندار نہیں ہے لیکن کچھ خاص اور یادگار انتظامات اسے خاص بناتے ہیں۔ اس میں صرف قریبی دوست اور رشتہ دار شامل ہوتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو گھر سے شادی کرسکتے ہیں۔ دیگر دوستوں اور خاندان والوں کو علاحدہ دعوت دیں تاکہ وہ بھی آپ کی خوشی میں شامل ہو سکیں۔
بے جا رسومات سے پرہیز
شادی میں بے جا رسومات کی وجہ سے اخراجات بڑھ جاتے ہیں اور اس کی سادگی بھی ختم ہو جاتی ہے۔ کوشش کریں کہ شادی میں کسی بھی قسم کی بے جا رسم پر عمل نہ ہو۔
’’وَن ڈش‘‘ کو ترجیح دیں
آج کل شادیوں میں مختلف قسم کے پکوان اور مشروبات سے مہمانوں کی تواضع کی جاتی ہے۔ بہتر ہوگا کہ دعوت میں ’’وَن ڈش‘‘ کو ترجیح دیں۔ اس طرح آپ فضول خرچی سے بچ جائیں گے۔
رینٹل ویڈنگ ڈریس
آج کل عروسی ملبوسات کرایے پر لینے کا رجحان ہے۔ اکثر شادی کا جوڑا بہت مہنگا آتا ہے۔ رینٹل ویڈنگ ڈریسیز مختلف ڈیزائنوں میں دستیاب ہوتے ہیں اس طرح کم قیمت پر اسٹائلش ویڈنگ ڈریس حاصل کرسکتے ہیں۔