• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کِیا ای وی ۶: چلتی پھرتی پاور بینک ہے کِیا کی یہ خوبصورت کار

Updated: June 04, 2022, 11:45 AM IST | Nand Kumar Nair | Mumbai

سیلٹوس ہو یا سونیٹ، کارنیول ہو یا کیرینس ان گاڑیوں نے کِیا کو ہندوستان میں اپنا مقام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔کمپنی نے اب اپنی پہلی الیکٹرک کار ’ای وی ۶‘ کو ہندوستانی بازار میں متعارف کرادیا ہے

Kia EV6.Picture:INN
کِیا ای وی۶ ۔ تصویر: آئی این این

سیلٹوس ہو یا سونیٹ، کارنیول ہو یا کیرینس ان گاڑیوں نے کِیا کو ہندوستان میں اپنا مقام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔کمپنی نے اب اپنی پہلی الیکٹرک کار ’ای وی ۶‘ کو ہندوستانی بازار میں متعارف کرادیا ہے اور  اس گاڑی کےمتعلق دعویٰ کیا ہے کہ اسے ایک بار مکمل چارج کرنے پر ۵۰۰؍  کلومیٹر تک چلایا جاسکتا ہے۔ ہم آپ کیلئے  ’کِیا ای وی ۶‘ کا ’فرسٹ ڈرائیو ریویو‘ پیش کررہے ہیں ، تاکہ آپ کو اس گاڑی کے بارے میں سبھی اہم باتیں معلوم ہوجائیں۔ کِیا ای وی ۶؍ ہندوستانی بازار کے لئے اس سال صرف ۱۰۰؍یونٹ ہی پیش کرے گی۔ آپ کو بتادیں کہ یہ ای وی ۶؍ کو ہندوستان میں مکمل طور سے امپورٹ کیا جائے گا، اس کی ممکنہ قیمت ۶۰؍ لاکھ روپے کے آس پاس ہوسکتی ہے۔
بیٹری پیک:  پاورٹرین کی بات کریں تو ای وی ۶؍ گلوبل مارکیٹ میں ایک سے زیادہ بیٹری پیک اور موٹر آپشن کے ساتھ دستیاب ہے۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ ہندوستان میں ۷۷ء۴؍ کے ڈبلیو ایچ اور ۵۸؍ کے ڈبلیو ایچ والے ویریئنٹس لائے جائیں  گے، جن میں آل وہیل ڈرائیو اور ریئر وہیل ڈرائیو ملے گا۔ بڑے بیٹری پیک کے ساتھ اور ۵۰۰؍ سے زیادہ رینج کی توقع کرسکتے ہیں۔
پرفارمنس:  کِیا ای وی ۶؍ صرف رینج نہیں بلکہ اپنی کارکردگی کے ذریعہ بھی ایک مثال بنے گی۔ اس کا ریئر وہیل ڈرائیو ویریئنٹ ۲۲۵؍  بریک ہارس پاور اور ۳۵۰؍ این ایم کی پیٖک ٹورک جنریٹ کرنے کی اہل ہوگی، وہیں زیادہ پاور فل آل وہیل ڈرائیو ویریئنٹ کا موٹر ۳۴۵؍ بی ایچ پی  اور ۶۰۵ء این ایم کی پیٖک ٹورک بناتی ہے۔ زبردست پرفارمنس کی مثال آپ کو کِیا ای وی ۶؍ کے صفر سے ۱۰۰؍کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار اسپیڈ ٹیسٹ سے اندازہ ہوجائے گا۔
 کِیا ای وی ۶؍ آل وہیل ڈرائیو ویریئنٹ صفر سے ۱۰۰؍ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑنے کے لئے ۵ء۲؍ سیکنڈ کا وقت لیتی ہے، جبکہ پچھلے سال لانچ ہوئی آؤڈی ای ٹرون۵۵؍ کو اس  رفتار تک پہنچنے میں ۶ء۵؍ سیکنڈ تک کا وقت لگتا ہے۔ ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران ’بدھا انٹرنیشنل سرکٹ‘ پر ہم نے اس گاڑی کوچلایا اور  ۱۹۲؍ کلومیٹر فی گھنٹے کی ٹاپ اسپیڈ کواس گاڑی نے آرام سے چھولیا۔ کِیا ای وی ۶؍ کے بعد ہنڈئی آئیونک ۵؍ کے ساتھ ہندوستانی بازار میں  اپنا جلوہ دکھائے گی۔ یہ دونوں گاڑیاں ایک ہی پلیٹ فارم(ای -جی ایم پی ) پر مبنی ہے۔ عالمی بازار میں دونوں گاڑیاں ایک دوسرے کو ٹکر دیتی ہے۔ پلیٹ فارم کے ساتھ یہ دونوں گاڑیاں بیٹری پیک، موٹر اور کئی حد تک فیچرس کے معاملے میں ایک جیسی ہیں۔
 آئیونک ۵؍ کا انتظار کرنا اس طرح کی گاڑیوں کےخریداروں کے لئے فائدہ مندثابت ہوسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی اس گاڑی کو ’لوکل اسمبل‘ کرنے والی ہے۔ اگر اس گاڑی کو لوکل اسمبل کیا جائے گا تو ظاہر سی بات ہے کہ اس کی قیمتیں بھی ای وی ۶؍ سے کافی کم ہوسکتی ہیں۔
سیفٹی فیچرس:  کِیا ای وی ۶؍ اے -ڈی اے ایس فیچرس سے لیس ہے اور سیفٹی کے لحاظ سے آپ کو اس گاڑی میں ۸؍ ایئر بیگ، اے بی ایس ، ای بی ڈی ، اسٹیبلٹی کنٹرول ، ٹریکشن کنٹرول اور انٹیلی جنس ری جنریٹیو بریکنگ اور آل ڈِسک بریک جیسے ایڈوانس سیفٹی فیچرس ملیں گے۔
ڈیزائن:  یقین جانیں، آپ نے شاید ہی ہندوستانی سڑکوں پر ایسی گاڑی دیکھی ہوگی۔ ۴ء۷؍ میٹر کی لمبائی کے ساتھ کِیا ای وی ۶؍ ایک کراس اوور ڈیزائن تھیم کے ساتھ آتی ہے۔ اس میں  باڈی پر شارپ لائنس، ایل ای ڈی لائٹس اور ڈیجیٹل ٹائیگر نوز گِرِل جیسے فیچرس دیکھنے کو ملیں گے۔ لمبا بونٹ اوربڑا سا وِنڈ و گلاس ایریا کی وجہ سے کِیا ای وی کا لُک اور بھی ’اگریسیو‘ نظر آتا ہے۔ اور ہاں ،اس ڈیزائن کو بہتر بناتا ہے ۱۹؍ انچ کا الائے وہیل ، فاسٹ بیک  ٹیل گیٹ اور ایئر و ڈائنامک اسپوائلرس ۔
چارجنگ:  کِیا ای وی ۶؍ ایک سپر فاسٹ چارجنگ تکنیک سے لیس ہے۔ اس کا مطلب یہ ہےکہ آپ کِیا ای وی ۶؍ کو ۳۵۰؍ کے ڈبلیو کے ڈی سی چارجر سے ۱۸؍ منٹ میں ۱۰؍ سے ۸۰؍ فیصد تک چارج کرسکتے ہیں۔ حالانکہ ۳۵۰؍ کے ڈبلیو ڈی سی چارجر کی دستیابی ہندوستان میں نہیں ہے۔ لیکن اسے آپ ۵۰؍ کے ڈبلیوکے چارجر سے چارج کرسکتے ہیں جوآپ کو ایک گھنٹہ ۱۳؍ منٹ میں آپ کو ۸۰؍فیصد تک بیٹری چارج کرنے میں مدد کرے گا۔ اے سی وال باکس چارجر ۱۲؍ سے ۱۴؍ گھنٹے میں کِیا کے ای وی ۶؍ کو فل چارج کردے گا۔
کمفرٹ فیچرس:  کِیا ای وی ۶؍ کا انٹیریئر آل بلیک ہے اور اس کی سیٹیں ’رِی سائیکل ویگن مٹیریل‘ کے ذریعہ بنائی گئی ہے۔اس میں  ۱۲ء۳؍ انچ کا ٹچ اسکرین دیا گیا ہے،  وہیں اس کا ڈرائیور ڈسپلے بھی  ۱۲ء۳؍ انچ کا ہے۔ یہ پورا یونٹ کور کے ساتھ ہے ۔ ٹواسپوک اسٹیئرنگ وہیل بھی انوکھاہے جو آپ نے پہلے کبھی کِیا کی گاڑیوںمیں نہیں دیکھا ہوگا۔ فرنٹ سیٹس برقی طریقے سے ایڈجسٹ کی جاسکتی ہے ، گاڑی میں ’ ہیٹنگ‘ اور’ کُولنگ ‘کی سہولت ملے گی۔ کیبن میں ۵؍ افراد کیلئے  معقول جگہ ہے اور اس میں آپ کو سن رُوف ، وائر لیس چارجنگ، ایمبینٹ لائٹنگ اور ۱۴؍ اسپیکر میریڈین کے ساؤنڈ سسٹم ملے گا۔ مزیدار بات یہ ہے کہ کِیا ای وی ۶؍ ایک چلتا پھرتا پاور بینک ہے، جس سے آپ دوسری ای وی کو چارج کرسکتے ہیں، اے سی ، فریج یا لیپ ٹاپ بھی چلاسکتے ہیں۔ ان فیچرز کے ساتھ اس طرح کی شاندار کارکردگی اور افادیت کی بنیاد پر اب آپ طے کریں کہ یہ قیمت کے اعتبار سے پیسہ وصول گاڑی ہے یا مہنگی۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK