• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یاماہا ایف زیڈ سیریز ایڈوانس فیچرس کے ساتھ لانچ

Updated: February 20, 2021, 9:36 AM IST | Agency | New Delhi

یاماہا موٹر انڈیا نے ملک میں اپنی ایف زیڈ سیریز کونئے رنگ روپ میں لانچ کردیا ہے۔ ایف زیڈ ایف ون کو کمپنی ایک لاکھ ۳؍ہزار ۵۰۰؍ روپےا ور ایف زیڈ ایس کو ایک لاکھ ۷؍ہزار ۲۰۰؍ روپے (ایکس شوروم دہلی ) کی قیمت میں لانچ کیا ہے۔

yamaha fz - Pic : INN
یاماہا ایف زی ۔ تصویر : آئی این این

یاماہا موٹر انڈیا نے ملک میں اپنی ایف زیڈ سیریز کونئے رنگ روپ میں لانچ کردیا ہے۔ ایف زیڈ ایف ون کو کمپنی ایک لاکھ ۳؍ہزار ۵۰۰؍ روپےا ور ایف زیڈ ایس کو ایک لاکھ ۷؍ہزار ۲۰۰؍ روپے (ایکس شوروم دہلی ) کی قیمت میں لانچ کیا ہے۔ دھیان رہے کہ ان ماڈلز کی قیمت میں پہلے کےمقابلے ۲۵۰۰؍ روپےکا اضافہ ہوا ہے۔  کمپنی نئے ایف زیڈ ایف ون ماڈل میں ۲؍ نئے رنگوںریسنگ بلیو اور میٹالک بلیک  کے متبادل کا اضافہ کیا ہے۔ جبکہ ایف زیڈ ایس ایف ون ۵؍ کلر اسکیم میٹ ریڈ(نیا)، ڈارک میٹ بلیو، میٹ بلیک، ڈارک نائٹ اور وِنٹیج میں فروخت کے لئے دستیاب ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے انجن میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ اس میں پہلے کی طرح ۱۴۹؍ سی سی کا فیول انجیکٹیڈ انجن کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کمپنی نے سائیڈ اسٹینڈ انجن کٹ آف سوئچ کا متبادل بھی دیا ہے۔ جو میٹ ریڈ کلر کےساتھ دستیاب ہوگا۔ ایف زیڈ سیریز میں یہ انجن ۱۲ء۲؍ بی ایچ پی کی پاور اور ۱۳ء۶؍ این ایم کا ٹورک جنریٹ کرنے کا اہل ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایف زیڈ ایس ایف ون ماڈل میں بلیو ٹوتھ سے چلنے والا ’یاماہا موٹر سائیکل کنیکٹ ایکس‘ فیچرس بھی شامل کیا گیا ہے۔ جس سے اس میں ای لاک، لوکیٹ مائی بائیک، ہیزارڈ وغیرہ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK