ٹاٹا موٹرس نے کاروں کی سروس وارنٹی بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ آفیشیل اعلان کے مطابق کمپنی ۱۵؍ مارچ سے ۳۱؍ مئی کے وارنٹی دورانیہ کے صارفین کیلئے ان کی کاروں کی سروسنگ مدت کو بڑھارہی ہے۔
EPAPER
Updated: March 28, 2020, 9:08 AM IST | New Delhi
ٹاٹا موٹرس نے کاروں کی سروس وارنٹی بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ آفیشیل اعلان کے مطابق کمپنی ۱۵؍ مارچ سے ۳۱؍ مئی کے وارنٹی دورانیہ کے صارفین کیلئے ان کی کاروں کی سروسنگ مدت کو بڑھارہی ہے۔
ٹاٹا موٹرس نے کاروں کی سروس وارنٹی بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ آفیشیل اعلان کے مطابق کمپنی ۱۵؍ مارچ سے ۳۱؍ مئی کے وارنٹی دورانیہ کے صارفین کیلئے ان کی کاروں کی سروسنگ مدت کو بڑھارہی ہے۔ لہٰذا ٹاٹا موٹرس ایسی کاروں کیلئے سروس میں وانٹی کو ۳۱؍ جولائی تک بڑھادیا ہے۔ اس کے علاہ کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ یہ قدم پورے ملک میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے کئے جانے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔ ٹاٹا موٹرس کے سینئر وائس پریسیڈنٹ اور ہیڈ کسٹمر (ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل بزنس) سبھاجیت رائے نے کہا کہ ’’مرکزی حکومت کے ذریعے کووِڈ ۱۹؍ کی وباء سے بچنے کیلئے کئے جانے والے لاک ڈاؤن کے سبب ہمارے گاہک اپنی گاڑیوں کے مینٹیننس اور درستی کا موں کی خدمات کا فائدہ نہیں اٹھا پارہے جس کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ گاڑی کی وارنٹی پالیسی کے تحت ٹاٹا موٹرس نے ان گاہکوں کیلئے آخری تاریخ کی مدت کو بڑھادیا ہے۔ اس میں ایسے گاہک شامل ہیں جن کی گاڑیوں کی وارنٹی (کلومیٹر طے نہیں ) ۱۵؍ مارچ ۲۰۲۰ء اور ۳۱؍مئی ۲۰۲۰ء کو بڑھا کر ۳۱؍ جولائی ۲۰۲۰ء تک کردیا ہے۔کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں اس کے سبھی ورکشاپ گاہکوں کو اس کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے اور اس فیصلے پر عمل درآمد کیلئے کہیں گے۔ اسی طرح ہندوستان میں کئی اوای ایم نے لاک ڈاؤن کو مانتے ہوئے ملک بھر میں اپنے پلانٹس میں پروڈکشن بندکردیا ہے۔