• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مہندرا کا چھوٹا ٹرک لانچ

Updated: December 13, 2019, 6:15 PM IST | New Delhi

مہندرا نے اپنی لائٹ کمرشیل وہیکل (ایل سی وی) مہندرا سوپرو منی ٹرک کا نیا ’وی ایکس‘ ماڈل ہندوستان میں لانچ کیا ہے۔ کمپنی نے اس کی ممبئی ایکس شو روم قیمت ۴ء۴؍لاکھ روپے رکھی ہے۔

مہندرا سپر وی ایکس ٹرک۔ تصویر: جاگرن
مہندرا سپر وی ایکس ٹرک۔ تصویر: جاگرن

 نئی دہلی (ایجنسی):مہندرانے اپنی  لائٹ کمرشیل وہیکل (ایل سی وی) مہندرا سوپرو منی ٹرک کا نیا ’وی ایکس‘ ماڈل ہندوستان میں لانچ کیا ہے۔ کمپنی نے اس کی ممبئی ایکس شو روم قیمت ۴ء۴؍لاکھ روپے رکھی ہے۔ اس نئے منی ٹرک میں ۱۳؍ انچ کے بڑے پہیوں کے ساتھ اس کے گراؤنڈ کلیئرنس کو ۱۷۰؍ایم ایم بڑھایا گیا ہے۔ اس میں ۹۰۰؍کلوگرام تک مال ڈھونے کیلئے جگہ دی گئی ہے۔ اس کے پرفارمنس کی بات کریں تو نئی سوپر وی ایکس منی ٹرک کے پاور کیلئے  مہندرا کا ۹۰۹؍ سی سی ۲؍ سلنڈ ڈی آئی انجن دیا گیا ہے۔ اس کا انجن ۲۵؍بی ایچ پی کی زیادہ سے زیادہ پاور اور ۵۵؍ این ایم کا پیٖک ٹورک پیدا کرتا ہے۔ اس کی موٹر ۴؍ اسپیڈ مینوئل گیئر باکس سے لیس ہے۔ کمپنی کے مطابق نئی سوپرو وی ایکس ایک لیٹر میں ۲۴؍ کلومیٹر کا مائیلیج دیتی ہے ۔ اس ایل سی وی کے فرنٹ اور ریئر دونوں ہی لیف اسپرنگ سسپنشن سے لیس ہے جس سے ہیوی لوڈ میں مددملتی ہے۔ سیفٹی کی بات کریں تو نئی سوپرو وی ایکس میں ای ایل آر سیٹ بیلٹ اور نئی ایکس اسپلٹ بریکس جیسے فیچرس دئیے گئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK