• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ماروتی سوزوکی نے اپنی نئی کار’آلٹو کے ۱۰؍ سی این جی‘ ہندوستان میں لانچ کردی

Updated: November 21, 2022, 1:15 PM IST | Agency | Sajan Chauhan

ماروتی نے اپنی آلٹو کے ۱۰؍ سی این جی لانچ کردی ہے۔ یہ کمپنی کی انٹری لیول ہیچ بیک کا سی این جی ویریئنٹ ہے۔

Alto K10 CNG .Picture:INN
آلٹو کے ۱۰؍ سی این جی ۔ تصویر:آئی این این

ماروتی نے اپنی آلٹو کے ۱۰؍ سی این جی لانچ کردی ہے۔ یہ کمپنی کی انٹری لیول ہیچ بیک کا سی این جی ویریئنٹ ہے۔ یہ کار صرف ’وی ایکس آئی ‘ ویریئنٹ میں لانچ کی گئی ہے۔ کمپنی نے اس کی ایکس شوروم قیمت ۵ء۹۴؍ لاکھ روپے طے کی ہے۔ ماروتی کا دعویٰ ہے کہ آلٹو کے ۱۰؍ سی این جی کا مائیلیج ۳۳ء۸۵؍ کلومیٹر ہوگا۔ یعنی ایک کلو سی این جی میں یہ کار لگ بھگ ۳۳؍ کلومیٹر چل سکتی ہے۔  اس نئی کار میں ۱ء۰؍ لیٹر کے سیریز ڈوئل جیٹ، ڈوئل وی وی ٹی انجن ہے اور یہ پیٹرول پر لگ بھگ ۲۵؍ کلومیٹر فی لیٹر کا مائیلیج دیتا ہے۔ انجن کے علاوہ اس کار اور بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جس میں فرنٹ میں ایک ریسٹائل گِرِل اور ۱۳؍انچ کے پہیوں پر نئی ڈیزائن کے وہیل کیپ ہیں۔ کار ٹچ اسکرین ڈسپلے اور ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو کنکٹی ویٹی سپورٹ سے لیس ہے۔ اپنے اسٹینڈرڈ پیٹرول ماڈل کے موازنہ میں یہ ۹۴؍ہزار روپے مہنگی ہے۔ یہ گاڑی ڈوئل وی وی ٹی پیٹرول انجن کے ساتھ آتی ہے جسے فیکٹر ی فٹیڈ سی این جی کِٹ سے جوڑا گیا ہے۔ سی این جی پر یہ کار ۵۳۰۰؍ آرپی ایم پر ۵۶ء۶۹؍ پی ایس کا پاور اور ۳۴۰۰؍ آرپی ایم پر ۸۲ء۱؍ این ایم کا پیٖک ٹورک پیدا کرتا ہے۔بلیوٹوتھ کنکٹی کے ساتھ اسمارٹ آڈیو سسٹم، سینٹرل لاکنگ، اسپیڈ سینسنگ ، آٹو ڈو ر لاک مینوئل ایڈجسٹیبل وِنگ مرر ، اے یو ایکس اور یو ایس بی پورٹ، رُوف اینٹینا اور کلرڈ ور ہینڈل جیسے فیچرز دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK