ہندوستانی بازار میں ایم جی موٹر انڈیااور ٹویوٹا نے حال ہی اپنی اپنی نئی ایس یو وی اتاری تھیں ۔
EPAPER
Updated: October 10, 2020, 6:00 AM IST | Sajan Chouhan | Mumbai
ہندوستانی بازار میں ایم جی موٹر انڈیااور ٹویوٹا نے حال ہی اپنی اپنی نئی ایس یو وی اتاری تھیں ۔
ہندوستانی بازار میں ایم جی موٹر انڈیااور ٹویوٹا نے حال ہی اپنی اپنی نئی ایس یو وی اتاری تھیں ۔ یہ دونوں ہی گاڑیاں اپنے فیچرس، استعداد کے لحاظ سے شاندار ہیں ۔ ہم اس مضمون میں ایم جی موٹر کی ایس یو وی کا موازنہ ٹویوٹا کی ایس یو وی فورچیونر سےکررہے ہیں ۔ آئیے جانتے ہیں ان دونوں گاڑیوں کے فیچر، تکنیکی استعداد، خصوصیات اور قیمت کیا ہے جس کی بنیاد پر کار خریدنے کے متمنی افراد کو یہ طے کرنے میں آسانی ہوسکتی ہے کہ ان کیلئے کون سی ایس یو وی بہتر متبادل ثابت ہوگی۔
دونوں کی قیمت پر ایک نظر
سب سے پہلے ہم ان دونوں ہی اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکل (ایس یو وی) کاروں کی قیمت پر نظر ڈالتے ہیں ۔
ایم جی گلوسٹر ایس یو وی کی ابتدائی ایکس شوروم قیمت ۲۸ء۹۸؍ لاکھ روپے ہے۔ یہ قیمت اس کے ویریئنٹ کے حساب سے ۳۵ء۳۸؍ لاکھ روپے تک جاتی ہے۔
ٹویوٹا فورچیونر کی ابتدائی ایکس شوروم قیمت ۲۸ء۶۶؍ لاکھ روپے ہے۔اس کے سب سے اونچے ویرئنٹ کی قیمت ۳۶ء۸۸؍لاکھ روپے تک جاتی ہے ۔
یعنی ابتدائی قیمت کے معاملے میں ان دونوں میں فقط ۳۲؍ہزار روپے کا ہی فرق ہے ۔
انجن اور طاقت یہ ہے
انجن اور پاور کے لحاظ سے دیکھیں تو ایم جی گلوسٹر میں ۱۹۹۶؍ سی سی ڈیزل ٹربو انجن دیا گیا ہے جوکہ ۴؍ہزار آرپی ایم پر ۱۶۳؍ پی ایس کی پاور اور ۱۵۰۰؍سے۲۴۰۰؍ آرپی ایم پر ۳۷۵؍ این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے ۔
اس میں دوسرا ۱۹۹۶؍سی سی کا ڈیزل ٹوین ٹربو انجن ہے جو کہ ۴؍ہزار آرپی ایم پر ۲۱۸؍ پی ایس کی پاور اور ۱۵۰۰؍ سے ۲۴۰۰؍ آرپی ایم پر ۴۸۰؍ این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے ۔ ٹرانسمیشن کے معاملے میں انجن ۸؍ اسپیڈ آٹومیٹک گیئر باکس سے لیس ہے ۔
پاور اور اسپیسی فکیشن کی بات کریں توٹویوٹا فورچیونر میں ۲۷۵۵؍ سی سی کا ۴؍ سلنڈر والا ڈیزل انجن ہے جو کہ ۳۴۰۰؍ آرپی ایم پر ۱۷۷؍ پی ایس کی پاور اور ۱۴۰۰؍ سے ۲۶۰۰؍ آرپی ایم پر ۴۲۰؍ این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے۔ وہیں ٹرانسمیشن کے معاملے میں انجن ۶؍ اسپیڈ مینوئل اور ۶؍ اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے آپشن کے ساتھ موجود ہے۔
دونوں گاڑیوں کا حجم
اس معاملے میں دونوں گاڑیوں میں گلوسٹر زیادہ کشادہ ہے۔
ایم جی گلوسٹر کی لمبائی ۴۹۸۵؍ ایم ایم، چوڑائی ۱۹۲۶؍ ایم ایم ، اونچائی ۱۸۶۷؍ ایم ایم ، وہیل بیس ۲۹۵۰؍ اور فیول ٹینک کی استعداد ۷۵؍ لیٹر ہے۔
ٹویوٹا فورچیونر کی لمبائی ۴۷۹۵؍ ایم ایم ، چوڑائی ۱۸۵۵؍ایم ایم ، اونچائی ۱۸۳۵؍ ایم ایم ، وہیل بیس ۲۷۴۵؍ ایم ایم اور فیول ٹینک کی استعداد ۸۰؍ لیٹر ہے ۔
بریک سسٹم ایسا ہے
ایم جی گلوسٹرکے فرنٹ اور ریئر میں ڈِسک بریک دیا گیا ہے۔
ٹویوٹا فورچیونر کے فرنٹ میں وینٹی لیٹیڈ ڈسک بریک اور پچھلے حصے میں بھی وینٹی لیٹیڈ بریک ہیں ۔
سیفٹی فیچرس
سیفٹی فیچرس کے معاملے میں ایم جی گلوسٹر میں ڈوئل فرنٹ ایئر بیگز، الیکٹرانک اسٹیبلٹی پروگرام، ٹریکشن کنٹرول سسٹم، رول موومنٹ انٹروینشن، ہل ہولڈ کنٹرول، ہل ڈِسینٹ کنٹرول، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم ، ای بی ڈی اور بریک اسسٹ جیسے سیفٹی فیچرس موجود ہیں ۔
ٹویوٹا فورچیونر میں وہیکل اسٹیبلٹی کنٹرول، پری ٹینشنر کے ساتھ فورس لمیٹر، ڈاؤن ہِل اسسٹ کنٹرول، ٹریکشن کنٹرول، ایئر بیگز، اینٹی شیفٹ الارم ، الٹراسونک سینسر، گلاس بریک سینسر، وِل کانسپٹ سیٹ، چائلڈ ریسٹرینٹ سسٹم، آئسو فکس جیسے فیچر دئیے گئے ہیں ۔
ہم نے ان دونوں ہی نئی ایس یو وی کاروں کے متعلق اہم باتیں اس مضمون میں پیش کردی ہیں اب فیصلہ آپ کا ہے کہ آپ کسے اپنے لئے بہتر سمجھتے ہیں ۔