امریکی کمپنی موٹرولا نے اپنی ’اِی سیریز‘ کے۲؍ سستے اور معیاری فونز متعارف کرائے ہیں۔ کمپنی نے ’اِی۲۲‘ اور ’اِی۲۲ آئی‘ کو تقریبا ایک جیسے ہی فیچرز کے ساتھ پیش کیا ہے
EPAPER
Updated: September 20, 2022, 12:05 PM IST | Agency | Mumbai
امریکی کمپنی موٹرولا نے اپنی ’اِی سیریز‘ کے۲؍ سستے اور معیاری فونز متعارف کرائے ہیں۔ کمپنی نے ’اِی۲۲‘ اور ’اِی۲۲ آئی‘ کو تقریبا ایک جیسے ہی فیچرز کے ساتھ پیش کیا ہے
امریکی کمپنی موٹرولا نے اپنی ’اِی سیریز‘ کے۲؍ سستے اور معیاری فونز متعارف کرائے ہیں۔ کمپنی نے ’اِی۲۲‘ اور ’اِی۲۲ آئی‘ کو تقریبا ایک جیسے ہی فیچرز کے ساتھ پیش کیا ہے، تاہم دونوں میں آپریٹنگ سسٹم کا فرق ہے، جس وجہ سے ان کی قیمت میں بھی معمولی فرق رکھا گیا ہے۔ دونوں فونز کو۶ء۵؍ انچ اسکرین کے ساتھ اور سائیڈ میں فنگر پرنٹ سینسر کے فیچر سمیت پیش کیا گیا ہے۔ دونوں فونز کے بیک پر۲-۲؍ کیمرے دیے گئے ہیں، جن میں سے مین کیمرا۱۶؍ میگا جب کہ دوسرا۲؍میگا پکسل کا میکرو کیمرا گیا ہے۔ ’اِی۲۲‘ اور ’اِی۲۲ آئی‘ کے فرنٹ پر بھی۵؍ میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے اور اس کی ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔ ’اِی۲۲‘ میں اینڈرائیڈ۱۲؍ کے آپریٹنگ سسٹم کو کمپنی کے اپنے مائے یو ایکس کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جب کہ ’اِی۲۲ آئی‘ کو بوٹس اینڈرائیڈ۱۲؍کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ دونوں فونز میں میڈیا ٹیک ہیلیو جی۳۷؍کی چپ دی گئی ہے اور دونوں کی بیٹری بھی۴۰۲۰؍ ایم اے ایچ رکھی گئی ہے۔ دونوں فونز کو۴؍ جی بی ریم اور۶۴؍ جی بی میموری کارڈ اور فاسٹ چارجنگ کے ساتھ مختلف رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔ ’اِی۲۲‘ اور ’اِی ۲۲؍ آئی‘ کو ابتدائی طور پر امریکہ اور یورپ کے چند ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم انہیں جلد ہی ایشیا سمیت دیگر خطوں میں بھی پیش کردیا جائے گا۔ ’اِی۲۲‘ کی قیمت ہندوستان میں ۱۱؍ ہزار۱۵۰؍ روپے جبکہ ای ۲۲؍ آئی کی قیمت۱۰؍ ہزار ۳۰۰؍روپے ہوسکتی ہے۔