• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایم پی ایس سی نے اسسٹنٹ پروفیسر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کیں

Updated: December 19, 2023, 1:06 PM IST | Salim Alwar | Mumbai

مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن نے ۷۶۵؍اسسٹنٹ پروفیسر کی اسامیوں کیلئے بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔۷۷؍دیگر اسامیاںآفیسر لیول کیلئے پُر کی جا رہی ہیں۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

ریاست مہاراشٹر میں گروپ’اے‘ اور گروپ’بی‘ برائے سول سرونٹس امیدواروں کے انتخاب وتقرری کی ذمہ داری مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن (ایم پی ایس سی) کی ہے۔ اس ادارے کا قیام ملک کے آئین کے آرٹیکل ۳۱۵؍ کے تحت رکھا گیا ہے۔ یہ ادارہ میرٹ کی بنیاد پر حسب ضرورت ریاستی محکموں کے لئے امیدواروں کا انتخاب کرتا ہے۔ عموماً الگ الگ اسامیوں کے لئے سال میں ایک مرتبہ نوٹیفکیشن جاری کرکے تحریری امتحان اور انٹرویو کے ذریعے بھرتی کی جاتی ہے۔
مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن نے ایک تازہ نوٹیفکیشن کے ذریعے مختلف اسامیوں کیلئے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں ۔ اسامیوں کی کل تعداد ۸۴۲ ہے۔ جس میں سے ۷۶۵ ؍اسامیاں اسسٹنٹ پروفیسر کے لئے ہیں دیگر ۷۷ اسامیاں آفیسر لیول کے لئے پُر کی جا رہی ہیں ۔ مزید تفصیلات درج ذیل ہے:
اسامی کا نام، تعداد اور ضروری تعلیمی لیاقت
 جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ممبئی میں واقع ہائیکورٹ ریاست کی سب سے بڑی ن کی تعلیمی لیاقت کے مطابق درخواست دینے کی ترغیب دیں ۔ بھرتی کی تفصیلات درج ذیل ہیں :
اسامی ، تعداد ، تعلیمی لیاقت اور تنخواہ کا اسکیل
(۱) اسسٹنٹ پروفیسر۔ ۷۶۵؍اسامیاں ۔ ایم ایس سی، ایم ڈی، ایم بی بی ایس، ڈی ایس سی، ڈی این بی، ایم ایس، پی ایچ ڈی کامیاب امیدوار درخواست دےسکتے ہیں ۔ تنخواہ کا اسکیل۵۷۷۰۰۔۱۸۲۰۰۰ روپے ماہانہ۔
(۲)سپرنٹنڈنٹ: ۲؍اسامیوں کیلئے کسی بھی فیکلٹی کے پوسٹ گریجویٹ درخواست دےسکتے ہیں ۔ تنخواہ کا اسکیل۱۴۴۲۰۰۔۲۱۸۲۰۰؍روپے ماہانہ
(۳)ایڈمنسٹریٹیو آفیسر: ۳؍اسامیاں پُر کی جا رہی ہیں تعلیمی لیاقت کیلئے نوٹیفکیشن دیکھیں ۔تنخواہ کا اسکیل ۴۱۸۰۰۔۱۳۲۳۰۰؍روپے ماہانہ
(۴)فزسٹ(Phycicist): ۴؍اسامیوں کے لئے متذکرہ شعبہ؍ مضمون سے پوسٹ گریجویٹ؍ گریجویٹ کامیاب امیدوار درخواست دےسکتے ہیں ۔تنخواہ کا اسکیل۴۱۸۰۰۔۱۳۲۳۰۰؍روپے ماہانہ
(۵)ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس؍ اسسٹنٹ کمشنر و ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس؍ اسسٹنٹ کمشنر کی ۶؍اسامیوں کے لئے بی ای؍ بی ٹیک کامیاب امیدوار درخواست دےسکتے ہیں ۔تنخواہ کا اسکیل ۱۷۵۰۰۔ ۶۵۱۰۰؍ روپے ماہانہ
(۶) ڈپٹی ڈائریکٹر: ڈپٹی ڈائریکٹر کی ایک اسامی کے لئے ماسٹر ڈگری کامیاب یا پی ایچ ڈی کرچکے امیدوار درخواست دےسکتے ہیں ۔ تنخواہ کا اسکیل ۷۱۱۰۰۔ ۲۰۹۲۰۰؍ روپے ماہانہ
(۷)ڈائریکٹر: ڈائریکٹر کی ایک اسامی کے لئے کسی بھی فیکلٹی کے گریجویٹس درخواست دےسکتے ہیں ۔ تنخواہ کا اسکیل۷۸۸۰۰۔ ۲۰۹۲۰۰؍روپے ماہانہ
(۸) اسسٹنٹ ڈائریکٹر؍ ریسرچ آفیسر؍ پروجیکٹ آفیسر:۲۶؍اسامیاں ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر؍ ریسرچ آفیسر؍ پروجیکٹ آفیسرس کی ۲۶؍اسامیوں کے لئے کسی بھی فیکلٹی کے گریجویٹس درخواست دےسکتے ہیں۔ تنخواہ کا اسکیل ۴۹۱۰۰۔۱۵۵۸۰۰؍روپئے ماہانہ
(۹)ویلفیئر آفیسر: ۳۱؍اسامیاں ۔ ویلفیئر آفیسر کی ۳۱؍ اسامیوں کے لئے ڈگری کامیاب یا ایم اے کامیاب امیدوار درخواست دےسکتے ہیں ۔ تنخواہ کا اسکیل۴۱۸۰۰۔۱۳۲۳۰۰؍روپئے ماہانہ
(۱۰) اسسٹنٹ جیو فزسٹ:۳؍اسامیوں کے لئے متذکرہ مضمون میں گریجویٹس ؍ پوسٹ گریجویٹس امیدوار درخواست دےسکتے ہیں۔ تنخواہ کا اسکیل ۴۴۹۰۰ ۔۱۴۲۴۰۰؍روپئے ماہانہ
اہم نوٹ: دلچسپی رکھنے والے امیدوار آن لائن درخواست فارم پُر کرنے سے پہلے ضروری تعلیمی لیاقت کی تصدیق کیلئے نوٹیفکیشن کا باریکی سے مطالعہ کریں تاکہ وہ اس اسامی کیلئے درخواست دے سکیں جس کیلئے وہ اہل ہیں۔
بھرتی کا طریقۂ کار
 بھرتی تحریری امتحان اور انٹرویو کے ذریعے ہوگی جس کی تفصیل ایم پی ایس سی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں درج ہے۔
امتحانی فیس
جنرل امیدواروں کے لئے ۷۱۹؍روپے ہے جبکہ اوبی سی اور معذور امیدواروں کے لئے ۴۴۹؍روپے ہے۔ درخواست فارم پُر کرتے وقت یہ فیس نیٹ بینکنگ کے ذریعے ادا کی جاسکتی ہے۔
درخواست کیسے دیں ؟
امیدوار سب سے پہلے ایم پی ایس سی کی آفیشیل ویب سائٹwww.mpsc.gov.in پر جائیں۔
اب کریئر پیج کھولیں یا نوٹیفکیشن لنک کھولیں۔
لنک کے ذریعے درخواست فارم پُر کریں ۔ تمام تفصیلات صحیح طریقے سے پُر کریں۔
ایپلی کیشن فیس ادا کریں جو لازمی ہے۔
اب درخواست فارم سبمٹ کریں اور درخواست فارم کا پرنٹ آؤٹ لے کر حفاظت سے رکھیں۔
آن لائن درخواست فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ:یکم جنوری ۲۰۲۴ ءہے۔

نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف کاپی چاہئے؟
اوپر درج بھرتی کی مکمل تفصیلات اور آن لائن فارم پُر کرنے کیلئے اگر نوٹیفکیشن ’اوپن‘ کرنے میں دقت آرہی ہوتو آپ کالم نگار کے وہاٹس ایپ نمبر 7738642878پر ’ایم پی ایس سی‘ لکھ کر واٹس ایپ کریں ۔آپ کو نوٹیفکیشن کی کاپی وہاٹس ایپ کی جائےگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK