• Thu, 21 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

این ای ایس ٹی:سائنسداں بننے کے متمنی بارہویں سائنس کے طلبہ کیلئے پہلا قدم

Updated: February 23, 2023, 11:14 AM IST | Aamir Ansari | Mumbai

اس امتحان میں کامیاب امیدواروں کونائزر بھونیشور اور سینٹر فار ایکسلینس اِن بیسک سائنس، ڈپارٹمنٹ آف اَٹامک انرجی، یونیورسٹی آف ممبئی کے انٹیگریٹیڈ ایم ایس سی پروگرام میںایڈمشن ملتا ہے

photo;INN
تصویر :آئی این این

ہمارے ملک میں بنیادی سائنس اور ریسرچ کے میدان میں طلبا کی اعلیٰ تعلیم کیلئے  بہترین ریسرچ ادارے قائم کیے گئے ہیں، جن میں آئی آئی ٹی کے بعد NISER, IISER اور IIST کا نام آتا ہے۔ بارہویں  کے بعد وہ ذہین طلبہ جو سائنسی ریسرچ   میں کریئر بنانے کے خواہشمند ہیں، ان کیلئے  ۲؍ نہایت اہم ادارے نائزر بھونیشور اور سینٹر فار ایکسلینس اِن بیسک سائنس کی معلومات رکھنا ضروری ہے۔آئزر میں داخلے کیلئے  کے وی پی وائے یا جے ای مینس اور ایڈوانسڈ اسکور ضروری ہے جبکہ نائزر میں داخلے کیلئے  علاحدہ امتحان نیسٹ دینا ضروری ہے۔ ان دونوں اداروں میں داخلے کیلئے ’ نیسٹ‘ نیشنل انٹرنس اسکریننگ ٹیسٹ میں کامیاب ہونا ضروری ہے۔  یہ مسابقتی امتحان ملک کے۶۰؍ شہروں میںمنعقد کیا جاتا ہے۔
NISER اور CEBS میں کورس
 بارہویں کے بعد ۵ ؍برسوں پر مشتمل انٹیگر یٹیڈ کورس ان ایم ایس سی۔
 وظائف:  ان اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو حکومت کی جانب سے ہر ماہ وظیفے دئیے جاتے ہیں۔ انسپائر ایوارڈ کے لئے  اہل طلبہ کو ہر ماہ ۵؍ ہزار ماہانہ ، نیز ۲۰؍ ہزار روپے سالانہ وظیفہ دیا جاتا ہے۔ گزشتہ سال نائزر بھیونیشور میں اس وظیفہ کو حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد ۶۰؍ تھی جبکہ ممبئی  سیبس میں ۲۵؍ تھی ۔
نشستوں کی تعداد: نائزر بھونیشور میں کل نشستیں ۲۰۰ ، اسی طرح ممبئی یونیورسٹی کے CEBS میں کل نشستوں کی تعداد ۵۷
اہلیت:nتعلیمی اہلیت : وہ امیدوار طلبہ جو ان دونوں میں سے کسی ایک ادارے میں  تعلیمی سال ۲۰۲۸ ءتا ۲۰۲۳ءتک داخلہ کے لئے  خواہشمند ہیں، انہیں گیارہویں، بارہویں میں فزکس، کیمسٹری، بایولوجی اور میتھس ان ۴؍ مضامین کے ۲؍ گروپ PCB, PCM میں سے کم از کم کسی ایک گروپ میںکامیابی ضروری ہے۔ بارہویں میں ایگری گیٹ مارکس  ۶۰؍فی صد ہونا لازمی ہے۔ وہ طلبہ جو  ۲۰۲۲ء، ۲۰۲۱ءمیں کامیاب ہوچکے ہیں یا ۲۰۲۳ءمیں بارہویں سائنس میں امتحان میں شریک ہوں گے وہ ٹیسٹ امتحان کیلئے اہل ہیں۔ (ریزرو امیدواروں کیلئے ۵۵؍فیصد) 
عمر کی اہلیت : جنرل اور او بی سی امیدوار کی تاریخ پیدائش  کم اگست ۲۰۰۲ء ہو یا اسکے بعد کی، ایس سی، ایس ٹی اور پی ڈی امیدوار کیلئے ۵؍ سال زائد کی رعایت دی گئی ہے۔
نیسٹ امتحان کی اہم تفصیلات
 ۲۴؍جون  ۲۰۲۳ ء پہلا سیشن: صبح ۹ تا ۳۰:۱۲؍ بجے۔ دوسرا سیشن: دوپہر ۳۰:۲؍تا شام ۶؍بجے تک
 امیدوار کو کسی ایک سیشن میں ہی امتحان دینا ہے یہ امتحان کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ ( آن لائن امتحان ) ہوگا۔
سوالیہ پرچہ کی نوعیت :چارسیکشن پر مشتمل کثیر متبادل جوابات والے سوالات۔سیکشن ۱تا۴(چارسیکشن) :  ۵۰؍ مارکس پر مشتمل فزکس، کیمسٹری، بایولوجی اور میتھس مضمون پر (ہر مضمون کے لئے ایک سیکشن)۔طالب علم زیادہ سے زیادہ مضامین کے سوالات حل کرسکتے ہیں۔ ۳؍ مضامین کے گروپ میں جس میں سب سے زیادہ مارکس ہوں گے انہیں نتائج کیلئے دیکھا جائے گا۔
نصاب : نیسٹ۲۰۲۳ءکا نصاب گیارہویں، بارہویں، سی بی ایس سی کی این سی ای آر ٹی کا سائنس اسٹریم کا نصاب ہوگا۔ ویب سائٹ پر مکمل نصاب موجود ہے۔
نیسٹ۲۰۰۷ء تا۲۰۲۲ءتک سارے سوالیہ پرچے نیسٹ کی درج ذیل ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ 
نیسٹ ۲۰۲۳ءکیلئے  درخواست فارم : آن لائن طریقے سے  www.nestexam.in پر پرُ کرنا ہے۔
درخواست فیس:  مرد  امیدوار( جنرل اور او بی سی) کیلئے فیس  :۱۲۰۰؍روپے ۔ ایس سی ایس ٹی، پی ڈبلیوڈی اور تمام خواتین امیدواروں کیلئے ۶۰۰؍ روپے 
اہم تاریخیں
 درخواست فارم کی تاریخ :۱۷؍مئی ۲۰۲۳ء
 ایڈمٹ کارڈ کو ڈاؤن لوڈ کرنا: ۱۲؍ جون ۲۰۲۳ء
 نیسٹ ۲۰۲۳ء آن لائن امتحان: ۲۴؍جون، ۲۰۲۳  ء  پہلا سیشن: صبح ۹؍ تا ۳۰:۱۲؍بجے  دوسرا سیشن: دوپہر ڈھائی تا شام چھ
 نتیجہ کا اعلان: ۱۰؍جولائی ۲۰۲۳ء
کورس کی فیس: کورس سیمسٹر فیس : گزشتہ سال جنرل اور او بی سی امیدوار کے لئے ۱۷؍ہزار ۹۵۰؍ روپے ۔ ایس سی، ایس ٹی کے لئے۱۰؍ہزار ۴۵۰؍ روپے
 فارم کس طرح پُر کرنا ہے اس کی مکمل تفصیلات ویب سائٹ پر دی گئی ہے۔ ساتھ ہی بروشر بھی موجود ہے جس میں امتحان کا مکمل نصاب دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK