ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنی ایپلی کیشن گوگل میسجز کی وائس ریکارڈنگ میں شور ختم کرنے کے لیے نیا ’نوائز کینسلیشن‘ فیچر متعارف کرانے جارہی ہے۔
EPAPER
Updated: November 22, 2023, 11:58 AM IST | Inquilab News Network | California
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنی ایپلی کیشن گوگل میسجز کی وائس ریکارڈنگ میں شور ختم کرنے کے لیے نیا ’نوائز کینسلیشن‘ فیچر متعارف کرانے جارہی ہے۔
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنی ایپلی کیشن گوگل میسجز کی وائس ریکارڈنگ میں شور ختم کرنے کے لیے نیا ’نوائز کینسلیشن‘ فیچر متعارف کرانے جارہی ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمپنی ایک ایسے فیچر پر کام کر رہی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین شور سے پاک آواز کو ریکارڈ کر سکیں گے۔ گوگل کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا یہ فیچر سڑک پر گاڑیوں کے شور کے درمیان وائس میسج بھیجنے میں آسانی پیدا کرے گا۔ایسا کرنے کے لیے صارفین کو ریکارڈنگ کرتے وقت ’نوائز کینسلیشن‘ بٹن دبانا ہوگا جس کے بعد پیغام موصول کرنے والے کوشور شرابے سے غیر متاثرہ وائس پیغام ملے گا۔ گوگل کی جانب سے یہ فیچر فی الحال آزمائش کے لیے میسجز ایپ کے بِیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے۔اپنے زیر استعمال گوگل میسجز کا ورژن جاننے کے لیے ایپلی کیشن کی سیٹنگز میں جاکرایپس کے آپشن میں جائیے، میسجز پر ٹیپ کرنے کے بعد اسکرال کر کے سب سے نیچے آ جائیے جہاں آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ آپ اپنے اینڈرائڈ فون میں میسجز کا کونسا ورژن استعمال کر رہےہیں۔