Inquilab Logo Happiest Places to Work

اب روبوٹ شاعر، گلوکار اور موسیقار بھی بن گیا

Updated: March 09, 2020, 1:36 PM IST | Agency

کچھ عرصہ قبل بنایاگیا ایک روبوٹ شیمون دنیا بھر میںمشہور ہوا تھا اب اس روبوٹ نےاپنی کاوش سے تیار کردہ گانوں کا نیا البم تیارکیاہے جس کے لیے وہ کئی ممالک کا دورہ بھی کرے گا۔اس روبوٹ کا نام شیمون رکھا گیا ہے جو پہلی مرتبہ۲۰۱۷ءمیں منظرعام پرآیا تھا اور یہ اپنے تمام کام مصنوعی ذہانت اور ڈیپ لرننگ طریقے سےکرتا ہے۔

Robot - Pic : INN
روبوٹ ۔ تصویر : آئی این این

کچھ عرصہ قبل بنایاگیا ایک روبوٹ شیمون دنیا بھر میںمشہور ہوا تھا اب اس روبوٹ نےاپنی کاوش سے تیار کردہ گانوں کا نیا البم تیارکیاہے جس کے لیے وہ کئی ممالک کا دورہ بھی کرے گا۔اس روبوٹ کا نام شیمون رکھا گیا ہے جو پہلی مرتبہ۲۰۱۷ءمیں منظرعام پرآیا تھا اور یہ اپنے تمام کام مصنوعی ذہانت اور ڈیپ لرننگ طریقے سےکرتا ہے۔ یہ اپنی صلاحیت کی بنا پرگانےلکھ سکتا ہے، موسیقی کی دھنیں ترتیب دیتا ہے اور گانا بھی گاتا ہے۔ اب سب سے اہم بات یہ ہے کہ روبوٹ جلد ہی اپنا پہلا البم جاری کرے گا۔ جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے اسے ۳؍سال پہلےتیار کیا تھا اور اس وقت یہ صرف مورمبا بجاسکتا تھا جو زائلوفون کی طرح موسیقی کا ایک آلہ ہے۔ موسیقی کے لیے اس نے مصنوعی ذہانت اور ڈیپ لرننگ سے تربیت حاصل کی تھی۔ اب یہ روبوٹ اپنے گانےخود لکھ سکتا ہے، دھنیں بناسکتا ہے اور ان کی موسیقی ازخود ترتیب دےرہا ہے۔ جلد ہی یہ روبوٹ اپنا ایک نیا البم جاری کرے گا۔جب شیمون روبوٹ موڈ میں ہوتا ہے تو وہ ڈانس بھی کرتاہے۔اپنی تدوین کردہ دھنوں اور گانوں کی تشہیر کیلئے یہ روبوٹ پوری دنیا میں سفر کرے گا اور اس کے پہلے البم میں۸؍ سے ۱۰؍گانے شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انسان اسےکوئی موضوع دیتے ہیں اور یوں وہ اس پر گانا بنانا شروع کردیتا ہے،مثلاً کسی نے خلا کہا یا بادل کہہ دیا تو شیمون گانے کی کھوج میں لگ جاتا ہے۔ماہرین نے کل ۵؍لاکھ گانے اور ان کے بول شیمون کو سنائے ہیں اور وہ انہیں اپنےافظے میں اتار کر مصنوعی ذہانت کے تحت ان میں ربط تلاش کرتاہے۔اس کے بعد روبوٹ انہی الفاظ سے اپنا گانالکھتا ہے اور اس کی دھن مرتب کرتا ہے۔ یہ روبوٹ ہر طرح اور ہرمزاج کے گانے مثلاً جیز، راک اور بلیو وغیرہ کی دھنیں مرتب کرسکتاہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK