یہ پیرنٹنگ گرم جوشی، قابل عزت اور مثبت رویوں پر مبنی ہوتی ہے۔ بچوں کی زندگی میں ایک اچھا مقام حاصل کرنے اور انہیں صحیح سمت میں لے جانے میں مدد کرنے کے لئے مثبت پیرنٹنگ والدین کا ایک اچھا انداز ہے۔ والدین اور بچوں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔
آپ کتنے ہی مصروف کیوں نہ ہوں، ہمیشہ اپنے بچوں کو ان کا وقت دینے کی کوشش کریں
مثبت پیرنٹنگ دراصل، پیرنٹنگ کا ایک ایسا انداز تصور کیا جاتا ہے جو والدین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ بچوں کے تعلق سے مثبت چیزوں کو اپنائیں۔ آپ کا بچہ کیا ٹھیک کر رہا ہے؟ اور اس کی کیا خوبیاں ہیں؟ اس پر توجہ دیں۔ یہ پیرنٹنگ گرم جوشی، قابل عزت اور مثبت رویوں پر مبنی ہوتی ہے۔ بچوں کی زندگی میں ایک اچھا مقام حاصل کرنے اور انہیں صحیح سمت میں لے جانے میں مدد کرنے کے لئے مثبت پیرنٹنگ والدین کا ایک اچھا انداز ہے۔ والدین اور بچوں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔ اس مضمون میں دی گئی تجاویز والدین کے لئے اپنے بچوں کی مثبت پرورش میں بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں۔ ان تجاویز کو اپنا کر والدین، خاص طور پر ماؤں کو اپنے بچوں کا مستقبل سنوارنے میں کافی مدد مل سکتی ہے۔
اپنے بچے کو وقت دیں
وقت کی کمی کی وجہ سے آج کل لوگ اپنے گھر والوں اور بچوں کو وقت نہیں دے پا رہے ہیں۔ کئی بار والدین اپنے کام میں اتنے مصروف ہو جاتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو یہ بتانا بھول جاتے ہیں کہ وہ ان سے کتنی محبت کرتے ہیں؟ وہ ان کے بغیر کیسا محسوس کرتے ہیں؟ ایسے میں والدین اور بچوں کے درمیان فاصلے پیدا ہونے لگتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ان کے تعلقات میں معاملات خراب ہونے لگتے ہیں۔ بچوں سے بات کریں اور ان سے پیار کرنا اور ان کا خیال رکھنا نہ بھولیں۔ اس سے آپ اور بچے کے درمیان رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔
بچوں کو پیار کا احساس دلائیں
اس مصروف دنیا میں ہر کوئی اپنے کام میں بہت مصروف ہے۔ لیکن کام کے ساتھ ساتھ آپ کے خاندان اور قریبی لوگ بھی آپ کے لئے بہت اہم ہیں اس لئے جب بھی آپ کو وقت ملے اپنے بچوں کے ساتھ نہ صرف وقت گزاریں بلکہ انہیں خاص محسوس کرانے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ، ان پر زیادہ سے زیادہ محبت کی بارش کریں۔ بچوں کو اپنے قریب لانے اور ان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے ان کو لاڈ کرنا بہت ضروری ہے۔ ایسا کرنے سے بچوں کو احساس ہوگا کہ وہ آپ کے لئے بہت خاص ہیں۔ اس کے علاوہ وہ آپ سے لاڈ پا کر بھی خوش ہوگا۔
ایک ساتھ کھانا کھائیں
کوشش کریں کہ اپنی مصروف زندگی سے کچھ وقت نکالیں اور اپنی فیملی کے ساتھ معیاری وقت گزاریں۔ بچوں کے ساتھ کھانا کھانا ان کے ساتھ وقت گزارنے کا ایک اچھا آپشن ہوگا۔ اس لئے کوشش کریں کہ ناشتہ، لنچ اور ڈنر اپنے بچوں کے ساتھ کریں۔ اس کے علاوہ، اگر ممکن ہو تو آپ ہفتے کے آخر میں باہر کھانے کا منصوبہ بنا سکتے ہیں۔
بچوں کے ساتھ کھیلیں
آپ کتنے ہی مصروف کیوں نہ ہوں، ہمیشہ اپنے بچوں کو ان کا وقت دینے کی کوشش کریں۔ اس کے لئے آپ اپنے بچوں کے ساتھ گیمز کھیل سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، آپ ایک ساتھ کھانا پکا سکتے ہیں یا بچوں کا شو دیکھ سکتے ہیں۔ ان تمام طریقوں سے آپ بچوں کے قریب آسکتے ہیں۔
ان کے معمولات کے بارے میں پوچھیں
ہوسکتا ہے آپ دن بھر بچوں کے ساتھ وقت نہ گزار سکیں لیکن جب آپ رات کو کام سے واپس آئیں تو ان سے ضرور بات کریں۔ ان سے پوچھیں کہ ان کا دن کیسا گزرا؟ انہوں نے دن بھر کیا کیا؟ ایسا کرنے سے بچے نہ صرف آپ کے قریب آئیں گے بلکہ آپ بچوں کے مسائل کے بارے میں جان کر ان کا حل بھی نکال سکیں گے۔
اپنی خواہشات بچوں پر مسلط نہ کریں
اکثر والدین اپنے بچوں کے ذریعے اپنی خواہشات کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو وہ اپنی زندگی میں پوری نہیں کر پاتے ہیں جس کا بچوں پر منفی اثر پڑتا ہے۔ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنی خواہشات کو اپنے بچوں پر مسلط نہ کریں۔
بچوں کو بار بار روک ٹوک نہ کریں
اکثر دیکھا جاتا ہے کہ مائیں بچوں کو بار بار روکتی یا ٹوکتی ہیں۔ اس عادت کی وجہ سے چڑچڑے ہوجاتے ہیں۔ بہتر یہ ہے کہ ان کے خیالات کو غور سے سنیں۔ اس سے دونوں کے تعلقات میں مٹھاس برقرار رہے گی۔
بچوں کو ان کی دلچسپی کے مطابق کام کرنے دیں
جب بچے کوئی بھی کام اپنی دلچسپی کے مطابق کرتے ہیں تو وہ اسے کرنے اور سیکھنے میں زیادہ کوشش کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ نئی چیزیں بھی سیکھتے ہیں۔ اس لئے بچوں کو اپنی دلچسپی کے مطابق کوئی بھی کام کرنے دیں۔
نظم و ضبط سکھائیں
زندگی میں نظم و ضبط سب سے اہم ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ گھر کے بڑے نظم و ضبط کے پابند ہوں۔ اس کے علاوہ بچوں کی تعریف کریں۔ ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ آپ بچوں کو محبت دینگے تو وہ بھی آپ سے بے انتہا محبت کریں گے۔