چین کی اسمارٹ فون و برقی آلات بنانے والی کمپنی ’ون پلس‘ نے اپنے ’ون پلس نائن سیریز‘ کے اسمارٹ فون اسی ماہ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 10, 2021, 11:44 AM IST
|
Agency
چین کی اسمارٹ فون و برقی آلات بنانے والی کمپنی ’ون پلس‘ نے اپنے ’ون پلس نائن سیریز‘ کے اسمارٹ فون اسی ماہ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چین کی اسمارٹ فون و برقی آلات بنانے والی کمپنی ’ون پلس‘ نے اپنے ’ون پلس نائن سیریز‘ کے اسمارٹ فون اسی ماہ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق یہ نئےا سمارٹ فون ۲۳؍ مارچ ۲۰۲۱ء کو لانچ کئے جائیں گے۔ یہ کمپنی کی پہلی فون سیریز ہوگی جس کو سوئیڈن کے فوٹوگرافی برانڈ ’ہیسل بالڈ‘ کے ساتھ مل کر تیار کی جارہی ہے۔ ون پلس اور سوئیڈش کمپنی کی یہ شراکت داری۳؍ سال تک قائم رہے گی جس سے فونز کے کیمرا سیٹ اپ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ہیسل بالڈ کیمرا کو ون پلس نائن سیریز کیلئے تیار کیا گیا ہے اور اس میں نیچرل کلر کیلیبریشن سسٹم شامل ہوگا تاکہ رنگوں کا تناسب درست رہے۔ ون پلس کی جانب سے۳؍ فونز ون پلس نائن ، نائن پرو پرو اورنائن آر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ون پلس نائن سیریز کے ان تینوں فونز میں ون پلس نائن آرایک مڈرینج فون ہوسکتا ہے جس میں۸؍ جی بی ریم اور۵؍ہزار ایم اے ایچ دیئے جانے کا امکان ہے۔ون پلس نائن اور نائن پرومیں۱۲۰؍ ہرٹ ریفریش ریٹ ڈسپلے، طاقتور اسنیپ ڈریگن۸۸۸؍ پروسیسر اور پہلے سے بہتر کیمرا ٹیکنالوجی موجود ہوسکتی ہے۔ اس ایونٹ میں کمپنی کی جانب سے ایک اسمارٹ واچ بھی متعارف کرائی جاسکتی ہے۔یہ کمپنی کی تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑا ایونٹ بھی ہوگا جس میںچار نئی ڈیوائسز کو ایک ساتھ پیش کیا جائے گا۔