• Sun, 26 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پراویگ ڈیفائے ای وی : ایک بار مکمل چارج ہونے پر ۵۰۰؍کلومیٹر دوڑنے والی کار لانچ

Updated: November 28, 2022, 12:50 PM IST | Mumbai

بنگلورسے تعلق رکھنے والی الیکٹرک وہیکل کمپنی ’پروایگ ‘ نے ہندوستانی بازار میں اپنی پہلی ایس یو وی ’پراویگ ڈیفائے‘ کو لانچ کردیاہے۔

Pravaig Defy EV: . Picture: INN
پراویگ ڈیفائے ای وی۔ تصویر :آئی این این

بنگلورسے تعلق رکھنے والی الیکٹرک وہیکل کمپنی ’پروایگ ‘ نے ہندوستانی بازار میں اپنی پہلی ایس یو وی ’پراویگ ڈیفائے‘ کو لانچ کردیاہے۔ برقی توانائی پر دوڑنے والی اس کار کی قیمت ۳۹؍ لاکھ ۵۰؍ ہزار روپے(دہلی ایکس شوروم ) ہے۔ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ اس کا پروڈکشن آئندہ سال کے وسط میں شروع ہوگا۔  شاندار ڈیزائن والی اس گاڑی میں کئی خاص فیچرس شامل ہیں۔اس کے کیبن ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، عمدہ آڈیو سسٹم، ایئر پیوریفائر، یو ایس بی چارجنگ پورٹ، وائر لیس فون چارجنگ اور ساتھی مسافروں کیلئے علاحدہ سے ٹچ اسکرین شامل ہیں۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ الیکٹرک کار ایک بار مکمل چارج ہونے پر ۵۰۰؍ کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ ای وی محض ۴ء۹؍ سیکنڈ میں صفر سے ۱۰۰؍ کلومیٹر گھنٹے کی رفتار پکڑسکتی ہے۔ پراویگ ڈیفائے میں شارپ ایل ای ڈی ہیڈلیمپس، اسٹرانگ کیریکٹر لائنس، بڑا رُوف ماؤنٹیڈ اسپوائلر، بلیک پلاسٹک کلیڈنگ اور ملٹی اسپوک الائے وہیل دئیے گئے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس میں ۱۲۱۵؍ ایم ایم کا لیگ روم اور ۱۰۵۰؍ ایم ایم کا ہیڈروم دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس میں ۲۳۴؍ ایم ایم کا گراؤنڈ کلیئرنس دیا گیا ہے۔ پراویگ ڈیفائے الیکٹرک ایس یو وی میں ۹۰ء۲؍ کے ڈبلیو ایچ کی بیٹری پیک نصب ہے، جو ۴۰۲؍ بی ایچ پی کی پاور اور ۶۲۰؍ این ایم کی پیٖک ٹورک جنریٹ کرنے کا اہل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK