• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پلسر این ایس ۲۰۰؍ نے سب سے تیز کوارٹرمیل وہیلی کا ریکارڈ قائم کیا

Updated: March 13, 2021, 12:35 PM IST | Agency

دو پہیہ گاڑی بنانے والی کمپنی بجا ج آٹو کی مقبول موٹرسائیکل پلسر این ایس ۲۰۰؍ نے کامیابی سے سب سے تیز کوارٹر میل وہیلی کا قومی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔

NS200 - Pic : INN
این ایس ۲۰۰ ۔ تصویر : آئی این این

دو پہیہ گاڑی   بنانے والی کمپنی بجا ج  آٹو کی مقبول موٹرسائیکل پلسر این ایس ۲۰۰؍ نے    کامیابی  سے سب سے تیز کوارٹر میل وہیلی   کا قومی ریکارڈ اپنے  نام کر  لیا ہے  ۔  کمپنی نے کہا  کہ موٹر سائیکل  رائیڈر  ہریش کیش مانڈکے نے فیڈریشن آف موٹر اسپورٹس کلب آف انڈیا (ایف ایم ایس سی آئی) کے سینئر عہدیداروں اور انڈیا بک آف ریکارڈز کے معاون کی موجودگی میں یہ ریکارڈ بنایا ۔ بجاج  پلسر این ایس۲۰۰؍ نے ۲۳ء۶۸؍  سیکنڈ میں وہیلی کو   مکمل  کر لیا   ۔                اس   نے بتایا کہ یہ ریکارڈ ایئرپورٹ کے رن وے پر  قائم کیا   گیا   اور ریکارڈ  کے دوران   رن وے کو بند کردیا گیا تھا۔ اس دوران  سلامتی  کے تمام رہنما خطوط پر عمل درآمد کیا گیا اور موٹر سائیکل رائیڈر کو تمام حفاظتی آلات اور گیئر  سے  لیس کیا گیا  تھا  ۔  کمپنی کا کہنا تھا کہ جس موٹر سائیکل  سے یہ ریکارڈ  قائم کیا گیا تھا وہ شوروم سے لی گئی تھی اور خصوصی درخواست کے بعد موٹر سائیکل سے نمبر پلیٹ اور مڈ گارڈ  ہٹا دیا گیا تھا تاکہ وہیلی کے دوران وہیلی    کے دوران  زمین   سے  نہ ٹکرا  ئے   ۔ پلسر این۲۰۰؍ کو بہترین   کارکردگی کی بنیاد پر اس اسٹنٹ کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔       اس ریکارڈ پر بائیک  رائیڈر  ہریش کیش مانڈکے نے کہا  ’’ میں نے پہلی  جنریشن    کے بجاج پلسر پر اسٹنٹ کرنا سیکھا  تھا اور اب میں پلسر این ایس۲۰۰؍ کے ساتھ ریکارڈ بک  میں وہیلی  کے  لئے خوش  ہوں ۔میں  ہمیشہ  غیر معمولی موٹرسائیکل  کو  اسٹنٹ کرنے  کے  لئے     محفوظ  اور قابل اعتماد پلسر پر   اعتما د  کیا ہے۔  ‘‘  یہ شاندار  ہے کہ ہندوستانی    اسٹنٹ  رائیڈر  اب  ریکارڈ  بک  میں اپنا نام درج کرانے  میں   دلچسپی   دکھا رہے  ہیں۔ 

bajaj auto Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK